• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

:::::بیٹی:::::

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
ماں باپ کی تو جاں ہیں فرزند ہو کہ دختر
دونوں ہیں نعمت ِ رب دونوں عطائے داور​
دونوں مہک رہے ہیں اک شاخ پر برابر
حالانکہ اک کلی ہے اور ایک غنچہ ٔ تر​
دونوں کی پرورش کا ہے اک یہی طریقہ
دونوں بڑے ہوئے ہیں اک گود میں ہی پل کر​
دونوں ہی آسماں پر اک ساتھ ہیں منور
سب باعث کشش ہیں مہتاب ہو کہ اختر​
اولاد کی خوشی میں ماں باپ کی خوشی ہے
ہوتا ہے اسکو غم تو لگتی ہے چوٹ دل پر​
پہلے تو انکے غم کا کرتے ہیں یہ مداوا
کرتے ہیں پھر دعائیں شب بھر تڑپ تڑپ کر​
ماں باپ کی خوشی تو اسوقت دیکھئے گا
بچوں کی ازدواجی گر زندگی ہو بہتر​
اﷲ کی رضا ہے فرمانِ مصطفٰی ؐ ہے
بیٹی کی فکر غالب رہتی ہے خاص دل پر​
علم و حیا کی پیکر صبر و رضا کی خوگر
ہوں اتنی خوبیاں تو بنتی ہیں نیک اختر​
بیٹی سے چاہتوں کا اعلیٰ مقام دیکھو
کرتے تھے پیار بے حد دختر سے خود بھی سرورؐ​
علم و ادب میں اولیٰ اخلاق میں ہو ا ٰعلیٰ
آثمؔ یہی ہیں اچھی دختر کے خاص جوہر​
بشیر عاصم
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
لگتا ہے اس پوسٹ سے بیٹی کی یاد آ گئی نعیم یونس بھائی ۔اللہ آپ کی بیٹی کو خوش رکھے۔آمین
جی بالکل درست کہا آپ نے۔
آمین یا رب العالمین۔
جزاک اللہ خیرا۔
اللہ تعالی آپ کو ہنستا مسکراتا رکھے۔آمین۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا۔۔۔!
اولاد میں تفریق معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔اللہ سبحانہ وتعالٰی تمام والدین کو اولاد کے مابین عدل سے پیش آنے کی توفیق دیں اور ہمیں اپنے والدین اور ہماری اولاد کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دے۔آمین
 
Top