عبداللہ کشمیری
مشہور رکن
- شمولیت
- جولائی 08، 2012
- پیغامات
- 576
- ری ایکشن اسکور
- 1,657
- پوائنٹ
- 186
ماں باپ کی تو جاں ہیں فرزند ہو کہ دختر
دونوں ہیں نعمت ِ رب دونوں عطائے داور
دونوں ہیں نعمت ِ رب دونوں عطائے داور
دونوں مہک رہے ہیں اک شاخ پر برابر
حالانکہ اک کلی ہے اور ایک غنچہ ٔ تر
حالانکہ اک کلی ہے اور ایک غنچہ ٔ تر
دونوں کی پرورش کا ہے اک یہی طریقہ
دونوں بڑے ہوئے ہیں اک گود میں ہی پل کر
دونوں بڑے ہوئے ہیں اک گود میں ہی پل کر
دونوں ہی آسماں پر اک ساتھ ہیں منور
سب باعث کشش ہیں مہتاب ہو کہ اختر
سب باعث کشش ہیں مہتاب ہو کہ اختر
اولاد کی خوشی میں ماں باپ کی خوشی ہے
ہوتا ہے اسکو غم تو لگتی ہے چوٹ دل پر
ہوتا ہے اسکو غم تو لگتی ہے چوٹ دل پر
پہلے تو انکے غم کا کرتے ہیں یہ مداوا
کرتے ہیں پھر دعائیں شب بھر تڑپ تڑپ کر
کرتے ہیں پھر دعائیں شب بھر تڑپ تڑپ کر
ماں باپ کی خوشی تو اسوقت دیکھئے گا
بچوں کی ازدواجی گر زندگی ہو بہتر
بچوں کی ازدواجی گر زندگی ہو بہتر
اﷲ کی رضا ہے فرمانِ مصطفٰی ؐ ہے
بیٹی کی فکر غالب رہتی ہے خاص دل پر
بیٹی کی فکر غالب رہتی ہے خاص دل پر
علم و حیا کی پیکر صبر و رضا کی خوگر
ہوں اتنی خوبیاں تو بنتی ہیں نیک اختر
ہوں اتنی خوبیاں تو بنتی ہیں نیک اختر
بیٹی سے چاہتوں کا اعلیٰ مقام دیکھو
کرتے تھے پیار بے حد دختر سے خود بھی سرورؐ
کرتے تھے پیار بے حد دختر سے خود بھی سرورؐ
علم و ادب میں اولیٰ اخلاق میں ہو ا ٰعلیٰ
آثمؔ یہی ہیں اچھی دختر کے خاص جوہر
آثمؔ یہی ہیں اچھی دختر کے خاص جوہر
بشیر عاصم