• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جہلاء کی طرف سے گالم گلوچ اور برا بھلا کہنے پر ہمارا رویہ؟؟؟

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
بسم الله الرحمٰن الرحيم​
اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفرقان کے آخری رکوع میں نیک لوگوں کی صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا:
﴿ وَعِبَادُ الرَّحْمَـٰنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا ...
سورة الفرقان: 63 کہ ’’عباد الرحمٰن تو وہ ہیں جو اس زمین پر نرمی سے چلتے ہیں اور جب انہیں جاہل لوگ مخاطب ہوتے ہیں تو وہ سلام کہہ (کر گزر جاتے) ہیں۔‘‘
امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ ایک بہت بڑے امام ہونے کے ساتھ ساتھ بہت بڑے شاعر بھی تھے، انہوں نے جو علم وحکمت کے موتی شریعت سے سمجھے، انہیں اپنے شعروں میں نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا، فرماتے ہیں:
يخاطبنـي السفيـه بكـل قـبـح : فأكـره أكــون لــه مجيـبـا
يزيـد سفاهـة فـأزيـد حلـمـا : كعـود زاده الإحـراق طيـبـا​
کہ ’’جاہل اور بے وقوف شخص مجھے ہر برے انداز سے پکارتا ہے، لیکن میں اس کے باوجود اسے (برا) جواب دینا ناپسند کرتا ہوں۔ پھر وہ اپنی جہالت (گالم گلوچ) میں جتنا بڑھتا رہتا ہے، میرے حلم میں اتنا ہی اضافہ ہوتا رہتا ہے، جیسے کہ عود (خوشبو دار لکڑی) جتنا جلتی ہے زیادہ خوشبو بکھیرتی جاتی ہے۔‘‘
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
جاہل اور بے وقوف شخص مجھے ہر برے انداز سے پکارتا ہے، لیکن میں اس کے باوجود اسے (برا) جواب دینا ناپسند کرتا ہوں
بےشک ، بری بات یا برے الفاظ کا ترکی بہ ترکی جواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف بھی ہے۔
فرمان نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے :
لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ ، وَلَا اللَّعَّانِ ، وَلَا الْفَاحِشِ ، وَلَا الْبَذِيءِ
مومن بہت طعنے دینے والا ، بہت لعنت کرنے والا ، فحش گوئی کرنے والا ، بےہودہ بکنے والا نہیں ہوتا
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
بےشک ، بری بات یا برے الفاظ کا ترکی بہ ترکی جواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف بھی ہے۔
فرمان نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے :
لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ ، وَلَا اللَّعَّانِ ، وَلَا الْفَاحِشِ ، وَلَا الْبَذِيءِ
مومن بہت طعنے دینے والا ، بہت لعنت کرنے والا ، فحش گوئی کرنے والا ، بےہودہ بکنے والا نہیں ہوتا
جزاکم اللہ خیرا باذوق بھائی! ماشاء اللہ! بہت خوبصورت اضافہ کیا آپ نے، اللہ آپ کو خوش رکھیں اور ہمارے علم میں اضافہ فرمائیں! باذوق بھائی! ہم نے کوشش کرنی ہے کہ اس فورم میں کوئی بات بغیر ریفرنس کے، خاص طور پر کوئی نص تو کبھی بھی بغیر ریفرنس کے پیش نہ کیا جائے۔ امام شافعی کا یہ شعر جو میں نے ذکر کیا تھا، ان کے دیوان میں موجود ہے۔
جبکہ جو خوبصورت حدیث مبارکہ آپ نے بیان کی ہے، اس کا حوالہ یہ ہے: (صحيح جامع الترمذي: 1977، قال العلامة الألباني رحمه الله: صحيح) دیکھئے: الدرر السنية - الموسوعة الحديثية
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاكم الله باذوق بھائی! یہ تو بہت ہی عظیم الشان اور بڑی ویب سائٹ ہے، لیکن!!
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ
یہ ویب سائٹ کن لوگوں کی ہے؟ میرا مطلب ہے کہ علمی نگران وغیرہ کون ہیں؟
علاوہ ازیں ہر حدیث پر جو ابتدائی حکم لگایا گیا ہے، تو یہ حکم لگانے والا کون ہے؟ یا کن محدثین کا حکم لیا گیا ہے؟؟
اگر اس ویب سائٹ اور اس میں موجود احادیث پر حکم کے متعلّق اطمینان ہو سکے تو یہ ویب سائٹ بہت ہی مفید ہوگی۔

کیا آپ کو کسی ایسی ویب سائٹ کا علم ہے کہ جس میں احادیث مبارکہ کم از کم صحاح ستہ کے اُردو تراجم موجود ہوں؟؟
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
بےشک ، بری بات یا برے الفاظ کا ترکی بہ ترکی جواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف بھی ہے۔
فرمان نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے :
لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ ، وَلَا اللَّعَّانِ ، وَلَا الْفَاحِشِ ، وَلَا الْبَذِيءِ
مومن بہت طعنے دینے والا ، بہت لعنت کرنے والا ، فحش گوئی کرنے والا ، بےہودہ بکنے والا نہیں ہوتا
مومن سے ان صفات کی نفی کی گئی ہے فحش گوئی، فضول گوئی، بہت طعنے دینا اور بہت لعنت کرنا۔

مومن بہت طعنہ دینے والا اور بہت لعنت کرنے والا نہیں ہوتا کیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ مومن کم طعنہ دینے والا اور کم لعنت کرنے والا ہوسکتا ہے۔ یعنی مومن میں طعنہ اور لعنت دینے والی صفات کم مقدار میں پائی جاسکتی ہیں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
مومن سے ان صفات کی نفی کی گئی ہے فحش گوئی، فضول گوئی، بہت طعنے دینا اور بہت لعنت کرنا۔
مومن بہت طعنہ دینے والا اور بہت لعنت کرنے والا نہیں ہوتا کیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ مومن کم طعنہ دینے والا اور کم لعنت کرنے والا ہوسکتا ہے۔ یعنی مومن میں طعنہ اور لعنت دینے والی صفات کم مقدار میں پائی جاسکتی ہیں۔
جی بھائی! یہ معنی بھی ہو سکتا ہے، جیسا کہ جامع ترمذی کی اسی روایت کی شرح میں امام عبد الرحمٰن مباکپوری﷫ نے تحفۃ الاحوذی میں لکھا ہے۔
اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہاں صیغِ مبالغہ سے مراد مؤمن سے ان صفات کی شدّت سے نفی ہو کہ مؤمن بالکل بھی لعن طعن کرنے والا نہیں ہوتا، جیسا کہ فرمان باری ہے: ﴿ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ﴾ اس کا معنیٰ یہ ہرگز نہیں کہ آپ کا اپنے بندوں پر بہت ظلم کرنے والا نہیں (البتہ کم کر سکتا ہے) ، بلکہ اس صحیح کا مفہوم یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بالکل بھی ظلم نہیں کرتے۔
واللہ تعالیٰ اعلم!
 

shahzad

رکن
شمولیت
مارچ 17، 2011
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
144
پوائنٹ
42
کیا آپ کو کسی ایسی ویب سائٹ کا علم ہے کہ جس میں احادیث مبارکہ کم از کم صحاح ستہ کے اردو تراجم موجود ہوں؟؟
السلام علیکم انس بھائی: میرے خیال میں آپ کی نظر سے آسان قرآن و حدیث والا دھاگہ نہیں گزرا جس میں میں نے ایک ایسے سوفٹ وئیر کا بتایا ہوا ہے کہ اس میں قران پاک اور کتب الستہ اور چند دوسری احادیث کی کتب کےمختلف مکتبہ فکرکے تراجم و تفاسیر انگلش اور اردو دونوں زبانوں میں موجود ہیں۔ اور اس کی سب سے زبردست با ت یہ ہے کہ آپ اس میں دیے گئے تراجم میں سے search بھی کر سکتے ہیں۔اور اس سے آپ کو انٹرنیٹ پر کسی سائٹ پہ جانے کی بھی ضرورت نہیں۔ مزید معلومات اور ڈاؤن لوڈنگ کے لیے آسان قرآن و حدیث والے دھاگے پر visit کریں۔ مجھے امید ہے آپ کو اس سے انشاء اللہ استفادہ حاصل ہو گا۔
 
Top