الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
عظیم الشان منفرد نمائش بعنوان سیرت رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم
یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد کانفرنس ہوگی ان شاءاللہ۔ میں بھی کوشش کروں گا جانے کی۔ کراچی کے دیگر احباب آنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو بتائیے ملاقات کا پروگرام بھی بن جائے گا اسی بہانے۔
ویسے مسجد نبوی میں بھی ابھی کچھ اسی قسم کا میوزیم بنایا گیا ہے۔ اس کی کچھ تصاویر میں نے لی تھیں۔ وہ یہاں لگاتا ہوں، ان شاء اللہ۔
دعوت و تبلیغ کا ایک منفرد ذریعہ جس میں عام لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کرتی ہے۔ عموما جو افراد مساجد وغیرہ میں زیادہ دروس سننے نہیں جاتے، یہاں ضرور آتے ہیں، نیز اسکول والے اپنے طلبا کو اس قسم کے پروگرامزمیں شرکت کروانا بے حد پسند کرتے ہیں، اس طرح ایک منفرد انداز میں دعوتِ دین کا سلسلہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ اسی نہج پر کام کرتے ہوئے المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے پہلی بار کراچی میں گلشن حدید کے علاقے ، اسٹیل ٹاون میں یہی نمائش منعقد کیا گیا تھا، جسے عوامی سطح بے حدپسند کیا گیا تھا، الحمد للہ۔جس میں صرف تاثرات لکھنے والوں کی تعداد6000 کے قریب تھی، اب یہ شہر کے وسط میں ’’طارق روڈ، مغل اعظم لان ، میں مورخہ1،2 فروری2014، بروز ہفتہ اتوار کو صبح 9 تا رات11بجے تک منعقد کیا جارہاہے، جس میں ہر خاص و عام کو دعوت ہے۔ منفرد انداز میں دعوتی لٹریچرز، پینافلیکس، پوسٹرز، اور عہدِ نبوی ﷺ کا مکہ معظمہ، مدینہ منورہ، مسجد نبوی، غزوات سمیت اہم مقامات کے ماڈل اور جغرافیائی معلومات ان شاء اللہ دستیاب ہونگے۔ اسے اپنے دوستوں اور دیگر احباب تک زیادہ سے زیادہ شئیر کرکے دعوت دین میں اپنا حصہ ملانا مت بھولئے گا !! https://www.facebook.com/islamfort1
جزاکم اللہ احسن الجزا
نہیں بھائی۔ میری مراد آپ کی پوسٹ سے نہیں تھی۔
بلکہ چونکہ ایونٹ کی تاریخ نزدیک ہے لہٰذا ساتھیوں کو یاد دہانی کروا رہا تھا کہ جن کا جانے کا ارادہ ہو وہ پروگرام بنا لیں۔