• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نماز ادا کرنے کے مروجہ تمام طریقے ٹھیک ہیں؟؟

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
708
پوائنٹ
120
ایک اہم مسئلہ جو کہ آجکل کے دور میں پیش ہے وہ یہ ہے کہ تمام جماعتیں یا تنظیمیں جو غلبہ اسلام کے لئے کوشش کر رہی ہیں ان میں سے اکثر کا موقف یہ ہے کہ جماعت کے اراکین کو چھوٹے مسائل میں الجھنے کی بجائے صرف اور صرف غلبہ اسلام پر زور دینا چاہئے۔ کیونکہ اگر چھوٹے مسائل میں الجھے رہیں گے تو غلبہ اسلام کے لئے اتحاد ممکن نہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا نماز، روزہ، حج، زکوٰة، قربانی، جنازہ اور جملہ عبادات کا کوئی ایک طریقہ قرآن و حدیث سے ثابت نہیں؟؟ کیا ان مسائل کی تحقیق ہم پر لازم نہیں؟ اور جماعتوں کے اس موقف کی حیثیت تعداد بڑھانےسے ذیادہ کچھ ہے؟؟

اگر ہم فرض کر لیں کہ اس طریقہ سے اسلام کا نظام رائج ہو جائے گا تو کیا سنی وہابی دیوبندی کے مسائل وہی کے وہی نہ رہ جائیں گے؟؟؟
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

میں تو صرف یہ عرض کرنا چاہونگا کہ ایک معرکے میں صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کو فتح حاصل نہیں ہورہی تھی بہت سوچ بچار کے بعد پتا چلا کہ مسواک کی سنت چھوٹ رہی ہے اس پر جیسے ہی عمل کیا اللہ نے فتح سے ہمکنار کیا۔ یہ مسلمان جماعتیں یہ بات کیسے سوچتی ہیں کہ فروع کے نام پر بہت سی سنتوں کے ترک یا خلاف سنت چیزوں و اعمال میں بھی گنجائش کا موقف اپنا کر انہیں کوئی ادنی سی بھی کامیابی حاصل ہوگی۔ایک مسلمان کو چاہیے کہ کسی بھی سنت کو حقیر نہ سمجھے ہر عمل کی تحقیق کرکے سنت کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرے۔
 

muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
Salam @ Rehan Ahmed, bhai tama tafseelat Allah kee kitab mey mojood hen, kaheen orr janey kee zaroorat nahee ha, for example salah. Surah 3 ayah 96. BESHAK PEHLA GHER JO INSANO K LEEY BANAYA GAYA WO HEE HA JO BAKKA MEY HA WO MUBARAK HA ORR ALAMEEN K LEEY HIDAYAT HA. Ayat per ghor karen Kaba yani Musjid el Haram mey alameen key leey hidayat ha. Musjid el haram mey salah qaim ha orr waheen se salah ka tareeqa sekhna ha , mazeed reference k leey ayat dekhen. surah 2 ayah 125. ORR JAB HAM NEY GHER KAABA KO LOGON K IJTEMA KEE JAGA ORR JAEY AMN QARAR DEEA ORR MUQAAM E IBRAHIM SE PAKR LO SALAH................ Tamam muslim k leey zarooree ha k Muqam e Ibrahim se salah k tareeqa ley len. Deeger tareeqey Quran se sabit nahee hen logon ne khoud bana leey hen orr Nabee pbuh per jhoot iftra kertey hooey un se mansoob kartey hen. Allah kee kitab Haq bayan kartee ha chahey kisee ko bura lgey, but ye hee Haq ha.
 

Abu Muaaz

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 06، 2011
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
0
میرا سوال یہ ہے کہ کیا نماز، روزہ، حج، زکوٰة، قربانی، جنازہ اور جملہ عبادات کا کوئی ایک طریقہ قرآن و حدیث سے ثابت نہیں؟؟ کیا ان مسائل کی تحقیق ہم پر لازم نہیں؟ اور جماعتوں کے اس موقف کی حیثیت تعداد بڑھانےسے ذیادہ کچھ ہے؟؟
میرے بھائی اب مسائل میں اختلاف سلف صالحین کے دور سے ہی رہا ہے۔ یہ کوئی آج کی بات نہیں ہے ۔ اس لئے ان مسائل پر مختلف مسالک میں اگر آراء الگ الگ ہیں تو یہ کوئی غیر معمولی چیز نہیں۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
BESHAK PEHLA GHER JO INSANO K LEEY BANAYA GAYA WO HEE HA JO BAKKA MEY HA WO MUBARAK HA ORR ALAMEEN K LEEY HIDAYAT HA. Ayat per ghor karen Kaba yani Musjid el Haram mey alameen key leey hidayat ha. Musjid el haram mey salah qaim ha orr waheen se salah ka tareeqa sekhna ha , mazeed reference k leey ayat dekhen. surah 2 ayah 125. ORR JAB HAM NEY GHER KAABA KO LOGON K IJTEMA KEE JAGA ORR JAEY AMN QARAR DEEA ORR MUQAAM E IBRAHIM SE PAKR LO SALAH................ Tamam muslim k leey zarooree ha k Muqam e Ibrahim se salah k tareeqa ley len
جب بقول قرآن بیت اللہ ہدایت مرکز ہے اور وہاں پڑھی جانے والی نماز اور اس کا طریقہ حجت ہے تو وہاں سے صادر ہونے والے فتاوی کے بارے کیا خیال ہے؟
 

muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
جب بقول قرآن بیت اللہ ہدایت مرکز ہے اور وہاں پڑھی جانے والی نماز اور اس کا طریقہ حجت ہے تو وہاں سے صادر ہونے والے فتاوی کے بارے کیا خیال ہے؟
اسلام و علیکم۔۔۔ بیشک بیت اللہ ہدایت کا مرکز ہے- وہاں قیام رکوع سجود طواف اعتکاف ہورہا ہے صلاۃ قائم ہے جس کا زکر قرآن میں ہے اور یہ ہی ہدایت ہے اللہ نے وہاں سے صادر ہونے والے فتاوی پر عمل کرنے کا حکم آیت میں نہیں دیا بلکہ مقام ابراہیم سے مصلےٰ پکڑنے کا حکم دیا ہے لہٰذا صلاۃ کا یہ ہی طریقہ حق ہے باقی طریقوں کی قرآن سے تصدیق نہیں ہوتی-
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
اسلام و علیکم۔۔۔ بیشک بیت اللہ ہدایت کا مرکز ہے- وہاں قیام رکوع سجود طواف اعتکاف ہورہا ہے صلاۃ قائم ہے جس کا زکر قرآن میں ہے اور یہ ہی ہدایت ہے اللہ نے وہاں سے صادر ہونے والے فتاوی پر عمل کرنے کا حکم آیت میں نہیں دیا بلکہ مقام ابراہیم سے مصلےٰ پکڑنے کا حکم دیا ہے لہٰذا صلاۃ کا یہ ہی طریقہ حق ہے باقی طریقوں کی قرآن سے تصدیق نہیں ہوتی-
پچاس کی دہائی سے پہلے حرم مکی میں چار مصلے حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی موجود تھے، جن کی تصاویر اور تاریخ موجود ہیں۔ لہذا آج سے ساٹھ سال پہلے تک تو چار طرح نماز پڑھنا درست تھی اور اب ایک طرح سے پڑھنا درست ہے؟ آپ کی قرآن فہمی لاجواب ہے؟
 
Top