- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,767
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
فالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
قارئین کرام ! اب کی بار علمی محفل لگے گی ایک ایسی شخصیت کے ساتھ جن سے انٹرنیٹ پر موجود اکثر اہل علم حضرات بخوبی واقف ہیں ، مجھے ان کے لیے تعارفی کلمات کہنے کی ضرورت نہیں ، اور یقینا قارئین بھی ’’ ان کی کہانی انہیں کی زبانی ‘‘ سننے کے لیے بے تاب ہوں گے ، تو آئیے محترم شیخ صاحب سے ان کے علمی و دعوتی سفر کی روائیداد سنتے ہیں ، اور جانتے ہیں کہ موصوف کی گھریلو اور سماجی زندگی کیسی ہے ۔
@ابن بشیر الحسینوی
محترم شیخ ابن بشیر الحسینوی صاحب کا انٹرویو
قارئین کرام ! اب کی بار علمی محفل لگے گی ایک ایسی شخصیت کے ساتھ جن سے انٹرنیٹ پر موجود اکثر اہل علم حضرات بخوبی واقف ہیں ، مجھے ان کے لیے تعارفی کلمات کہنے کی ضرورت نہیں ، اور یقینا قارئین بھی ’’ ان کی کہانی انہیں کی زبانی ‘‘ سننے کے لیے بے تاب ہوں گے ، تو آئیے محترم شیخ صاحب سے ان کے علمی و دعوتی سفر کی روائیداد سنتے ہیں ، اور جانتے ہیں کہ موصوف کی گھریلو اور سماجی زندگی کیسی ہے ۔
1۔ اپنے مکمل نام ، کنیت ، لقب وغیرہ سے آگاہ کریں ۔
2۔ آپ کی رہائش کہاں ہے ؟ وہاں کا ماحول کیسا ہے ؟
3۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
4-زمانہ طالب علمی میں اپنے ہم جماعتوں اور اساتذہ کے ساتھ کیسا وقت گزرا ؟ کوئی اہم واقعہ یا یادگار لمحہ ؟
5۔ جن اداروں میں آپ نے تعلیم حاصل کی وہاں نظام تعلیم کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گے ؟ جامعہ رحمانیہ لاہور اور مرکز التربیۃ فیصل آباد کے بارے میں بالخصوص کچھ لکھیں ۔
6۔كيا كسی پیشے سے منسلک رہے یا ہیں ؟
7۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
8۔آپ ماشاءاللہ شادی شدہ ہیں ، اولاد کے نام سے آگاہ فرمائیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟ مستقبل میں ان سے پر امید ہیں ۔؟
9۔گھریلو ماحول کیسا ہے ؟ اہل خانہ علمی کاموں میں رکاوٹ تو نہیں بنتے ۔؟
10۔اپنی طبیعت اور مزاج کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے ؟
11۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ۔؟ انٹرنیٹ پر اپنی علمی و دعوتی مصروفیات ذرا تفصیل سے بتائیں ۔
12۔ کن کن مدراس میں بطور استاذ خدمات سرانجام دے چکے ہیں ؟ اپنا دینی ادارہ بنانے کی خواہش کیسے پیدا ہوئی ۔؟ اور اس سلسلے میں اپنے تجربات سے آگاہ فرمائیں ۔
13۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
13۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
14۔آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
15- تحرير و تقرير کے میدان میں قدم کب رکھا ؟ آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں ، آپ کی پسندیدہ کتاب کون سی ہے ۔؟آپ کے خطبات یا تقاریر کا کوئی ریکارڈ ہے ۔؟
16۔ علمی نظریات کو تحریر یا تقریر کی صورت میں آگے منتقل کرنے سے پہلے کسی معتبر عالم دین سے ’’ نظر ثانی ‘‘ کروانے کے بارےمیں آپ کا کیا خیال ہے ۔؟
17۔خود كو بہادر سمجھتے ہیں ؟ کن چیزوں سے ڈرتے ہیں ؟(ابتسامہ)
18۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟ علماء اور بڑی شخصیات سے بھی ملتے رہتے ہوں گے ، چند ایسی ملاقاتوں کا تذکرہ کریں جو آپ کے لیے یادگار ہوں ۔
19۔ بعض طالب علموں میں علماء عصر پر تنقید کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ، اس حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گے ۔؟
20۔اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
21-محدث فورم کے وہ کون سے اراكين ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے يا علمی فائدہ محسوس ہوا ؟
22۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
23۔دین اسلام کی ترقی و سربلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
24۔آپ کی نظر میں نوجوان طبقے کے لیے كون سی ضروری چیزیں ہیں جن کا خیال رکھ کر ایک مثالی مسلمان بن سکتا ہے ؟
25۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت پسند آتی ہے ؟
26۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟
27۔ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟
28۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
29۔پاکستانی سیاست میں بطور عالم دین شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں؟؟
30- اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔
31۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
32۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟
33۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
34۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے۔
35۔ اراكينِ محدث فورم کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
@ابن بشیر الحسینوی
نوٹ :
انٹرویو میں دیگر اراکین بھی شرکت کرسکتے ہیں لیکن ذرا نظم و ضبط کا خیال رکھتے ہوئے ۔
انٹرویو میں دیگر اراکین بھی شرکت کرسکتے ہیں لیکن ذرا نظم و ضبط کا خیال رکھتے ہوئے ۔
(منجانب : انٹرویو پینل )