• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موضوع علیحدہ کریں (انتظامیہ)

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
انتظامیہ:: درج ذیل تین پوسٹس یہاں سے موضوع سے غیر متعلقہ ہونے کی وجہ سے منتقل کی گئی ہیں۔

افسوس اس بات پر ہے کہ بہت دنوں سے ایک بحث جو ابن تیمیہ کے فتوی کے ساتھ شروع ہوئی تھی ۔ اس میں تاحال الگ سے کوئی تھریڈ نہیں بنایاگیاہے شاید مسلکی عصبیت آڑے آرہی ہوگی اوراسی طرح ہراہل علم کی ہربات پر علیحدہ تھریڈ بنایاجائے تو پھر حضرت ابن تیمیہ کے بارے میں بھی آپ بہت سارے تھریڈ بناسکتے یہں کیونکہ بہت سارے اہل علم نے ان کے بارے میں بھی بہت کچھ کہاہے ۔
اب تومجھے سنجیدگی سے شک ہونے لگاہے کہ یہ "کتاب وسنت فورم"شاید ہاتھی کادانت ہے
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,006
ری ایکشن اسکور
9,809
پوائنٹ
773
حضرت ابن تیمیہ کے بارے میں بھی آپ بہت سارے تھریڈ بناسکتے یہں کیونکہ بہت سارے اہل علم نے ان کے بارے میں بھی بہت کچھ کہاہے ۔
ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے متعلق جو کچھ کہا گیا ہے اس کا جواب بھی اہل علم کی طرف سے دیا جاچکاہے ، اگرآپ ان اعتراضات کو پیش کریں گے تو ہم جوابات بھی حاضر کردیں گے۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,961
ری ایکشن اسکور
5,788
پوائنٹ
354
"کتاب وسنت فورم"شاید ہاتھی کادانت ہے
پیارے بھائی جمشید یہ لب و لہجہ کسی دین سے دلچسپی رکھنے والے دوست کو زیب نہیں دیتا۔
جہاں تک میرا زاتی خیال ہے۔کہ دینی امور پر بحث کرتے وقت جہاں دلائل سے مزین رپلائیز ہونی چاہییں وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے لب و لہجہ سے ایسے ثابت ہونا چاہیے کہ دوسرے کی اصلاح مقصود ہو۔لیکن یہ نہیں محسوس ہونا چاہیے کہ یہاں دینی مباحث کی آڑ میں کمپٹیشن چل رہا ہے۔یہ بات میں صرف آپ کیلئے ہی نہیں کہہ رہا بلکہ فریقین کیلئے ہے۔
اُمید ہے میری بات پر غور کیا جائے گا اور ناراضگی سے گریز کیا جائے گا۔ان شا ء اللہ
اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے۔آمین
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,399
پوائنٹ
891
جمشید بھائی،
ہر موضوع میں انتظامیہ سے شکایات کرتے رہنا کوئی مناسب امر نہیں۔ اس کے لئے یہ سیکشن موجود ہے۔
باقی ہم نے کبھی کسی کو موضوع شروع کرنے سے نہیں روکا ہے۔ اگر آپ کو امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے تعلق سے علیحدہ موضوع میں گفتگو کرنی ہو تو نیا دھاگا بنائیں اور گفتگو شروع کر دیں۔ آپ موضوع کی حدود کا تعین کریں اور ہم کوشش کریں گے کہ موضوع سے غیر متعلقہ مراسلات کو وہاں سے نئے دھاگے میں منتقل کیا جاتا رہے۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
اولازاہد صاحب کے تخاطب کا شکرگزارہوں کہ انہوں نے اپنی توجہ اس جانب مبذول کی لیکن افسوس کہ مکالمہ کے زمرہ میں "علمائے دیوبند کی صحابہ کرام کے حق میں زبان درازیاں"یااسی مفہوم کاایک تھریڈ ہے وہاں آپ نے جوکچھ کہاہے وہ میرے اس جملہ سے ہلکاہی ہے جومیں نے کہاہے کہ "کتاب وسنت فورم ہاتھی کادانت ہے"۔
ویسی یہ قیمتی نصیحت مجھ کو مخاطب کرکے توفرمایاہی ۔ ذرااپنے دیگر ہم مسلک افراد کوبھی نام بنام لے کر فرمادیتے توآپ کی حق پرستی قلب پر زیادہ اثرہوتا۔
ہر موضوع میں انتظامیہ سے شکایات کرتے رہنا کوئی مناسب امر نہیں۔ اس کے لئے یہ سیکشن موجود ہے۔باقی ہم نے کبھی کسی کو موضوع شروع کرنے سے نہیں روکا ہے۔ اگر آپ کو امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے تعلق سے علیحدہ موضوع میں گفتگو کرنی ہو تو نیا دھاگا بنائیں اور گفتگو شروع کر دیں۔ آپ موضوع کی حدود کا تعین کریں اور ہم کوشش کریں گے کہ موضوع سے غیر متعلقہ مراسلات کو وہاں سے نئے دھاگے میں منتقل کیا جاتا رہے۔
ہم نے کبھی اس کی شکایت نہیں کی ہے کہ کسی موضوع سے روکاگیاہے لیکن جب جومحسوس ہوا بلاتکلف اسے بیان بھی کیاہے۔
امام ابوحنیفہ کی تابعیت والے تھریڈ میں آپ خود اوردیگر صاحبان کبھی یہ موضوع لے کر آئے کہ پہلے ٹائپ کرلیتے پھر پوسٹ کردیتے ،پھر موضوع کی طوالت کا شکوہ ،پھردلائل نہ دیئے جانے کی جرح پھر جب نواب صدیق حسن خان اورنذیرحسین صاحب کاموضوع میں ذکر آیا توانتظامیہ نے ازخودایکشن لیتے ہوئے اسے الگ تھریڈ بنادیا حالانکہ کوئی بھی دیکھ سکتاہے کہ "امام ابوحنیفہ کامقام ومرتبہ حافظ ذہبی کی نگاہ میں "جس میں وضاحت کردی گئی تھی
کیاامام ذہبی نے امام ابوحنیفہ کو ضعیف قراردیاہے۔ اس لئے اس میں جوبھی بات ہوگی حافظ ذہبی کے اعتبار سے ہی ہوگی۔دوسروں کے اعتبار سے نہیں ہوگی اورہمیں امید ہے کہ کوئی دوسراشخص بھی اس میں خلط مبحث نہ کرے گا
اس کے باوجود کفایت اللہ صاحب نے خلط مبحث سے کام لیاہے ۔ (اب اسی موضوع پر آئندہ لکھوں گا)انتظامیہ نے ایسے مراسلات کو الگ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ ایسے مشکوک اقدامات سے شک وشبہ پیداہونا لازمی ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,399
پوائنٹ
891
ہم نے کبھی اس کی شکایت نہیں کی ہے کہ کسی موضوع سے روکاگیاہے لیکن جب جومحسوس ہوا بلاتکلف اسے بیان بھی کیاہے۔
اس کے باوجود کفایت اللہ صاحب نے خلط مبحث سے کام لیاہے ۔ (اب اسی موضوع پر آئندہ لکھوں گا)انتظامیہ نے ایسے مراسلات کو الگ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ ایسے مشکوک اقدامات سے شک وشبہ پیداہونا لازمی ہے۔
محترم، ہمیں آپ کے بتائے بغیر کیسے معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ ابھی آپ نے کچھ کہا بھی ہے تو سمجھ نہیں آیا کہ بنیادی شکایت آخر ہے کیا۔ پہلے آپ نے فرمایا:

افسوس اس بات پر ہے کہ بہت دنوں سے ایک بحث جو ابن تیمیہ کے فتوی کے ساتھ شروع ہوئی تھی ۔ اس میں تاحال الگ سے کوئی تھریڈ نہیں بنایاگیاہے شاید مسلکی عصبیت آڑے آرہی ہوگی
اور اب فرما رہے ہیں کہ:
ہم نے کبھی اس کی شکایت نہیں کی ہے کہ کسی موضوع سے روکاگیاہے لیکن جب جومحسوس ہوا بلاتکلف اسے بیان بھی کیاہے۔
بھائی، اگر آپ چاہتے ہیں کہ انتظامیہ کچھ مخصوص مراسلات کو الگ کر دیا کرے تو ازراہ کرم کسی سے بھی ذپ پر رابطہ کریں، ہمیں بھلا اس میں کیا دقت ہو سکتی ہے کہ جس کے لئے آپ مسلکی عصبیت اور ہاتھی دانت جیسے خطابات دے کر بچوں کی طرح رونا رو رہے ہیں۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
بچے توروتے ہی رہتے ہیں لیکن بڑوں کا رونا نہایت قابل ترحم ہوتاہے
گزارش صرف اتنی ہے کہ کچھ تھریڈ میں انتظامیہ جتنی اورجس قدر سرگرمی سے کام لیتی ہے۔ دوسرے تھریڈز میں بھی اسی سرگرمی سے کام لے تو نہ کسی کو ہاتھی دانت بولنے کی ضرورت پڑے گی اورنہ ہی مسلکی عصبیت کا ذکر چھیڑنے کی نوبت آئے گی۔
اب بھی اگر بات سمجھ مہیں نہ آئی ہو توپھر کہیں ذپ میں ہی اپنی بات سمجھانے کی کوشش کروں گا۔ والسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,399
پوائنٹ
891
بچے توروتے ہی رہتے ہیں لیکن بڑوں کا رونا نہایت قابل ترحم ہوتاہے
جی بھائی، یہی ہم کہہ رہے تھے۔
گزارش صرف اتنی ہے کہ کچھ تھریڈ میں انتظامیہ جتنی اورجس قدر سرگرمی سے کام لیتی ہے۔ دوسرے تھریڈز میں بھی اسی سرگرمی سے کام لے تو نہ کسی کو ہاتھی دانت بولنے کی ضرورت پڑے گی اورنہ ہی مسلکی عصبیت کا ذکر چھیڑنے کی نوبت آئے گی۔
اب بھی اگر بات سمجھ مہیں نہ آئی ہو توپھر کہیں ذپ میں ہی اپنی بات سمجھانے کی کوشش کروں گا۔ والسلام
دیکھئے بھائی، یہاں محدث فورم پر ہماری پالیسی بہت سادہ سی ہے، کوئی الجھاؤ اور پیچ نہیں ہیں۔ اخلاقیات کی حدود میں رہتے ہوئے آپ اپنا موقف چاہے انتظامیہ کو اس سے کیسا ہی شدید اختلاف کیوں نہ ہو، بیان کر سکتے ہیں اور اب تک کرتے آئے ہیں۔ بلکہ ہم تو آپ کو دیگر ممبران سے زیادہ اہمیت دیتے ہوئے اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ بطور خاص آپ کی کوئی پوسٹ ڈیلیٹ یا ترمیم کرنے کی نوبت نہ آئے۔ اور اب تک شاید ایسی نوبت آئی بھی نہیں ہے۔

انتظامیہ کی کوئی ایسی ڈھکی چھپی خفیہ پالیسیاں نہیں ہیں کہ وہ خود سے علمی اختلاف رکھنے والے گروہوں کے نمائندگان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی میں ملوث ہو۔ لہٰذا اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ فلاں دھاگے میں فلاں مراسلات کو ہٹانا چاہئے تھا، تو فورم پر ایک رپورٹ کا فنکشن ہوتا ہے ، جس سے آپ بحیثیت ایک فورم کے ناظم ہونے کے، بخوبی واقف ہوں گے۔ آپ اس کو استعمال میں لائیے یا ہمیں ذپ کیجئے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کے ذہن میں آنے والی ہر خیالی رو سے ہم پہلے سے واقف ہو جائیں۔ ہر ایک کا نقطہ نظر، اپروچ مختلف ہوتی ہے۔ لہٰذا اگر انتظامیہ نے کسی دھاگے میں سے مراسلات الگ کئے ہیں اور کسی سے نہیں کئے تو اسے ضرور بدنیتی پر ہی محمول کرنا درست بات نہیں۔ اس کے دیگر کئی احتمالات بھی ہو سکتے ہیں۔ ہاں، آپ رپورٹ کریں اور ہم بغیر وجہ کے جانتے بوجھتے اسے نظر انداز کریں، تو ضرور ہماری غلطی ہوگی۔ اور ہمیں اسے قبول کرنے سے بھی کوئی تکبر نہیں ہوگا، ان شاءاللہ۔ اور ہمیں امید ہے کہ اگر آپ دیانتداری سے ہمارے انتظامی رویہ کا دیگر فورمز سے تقابل کریں گے تو آپ کی شکایات ویسے ہی کم ہو جائیں گی۔ ان شاءاللہ۔
 
Top