و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مولانا ثناء اللہ امرتسری صرف ایک فرد نہیں ، بلکہ پوری امت تھے ، کون سا فتنہ ان کے زمانے میں ظاہر ہوا ہے ، اور انہوں نے اس کا جواب نہ دیا ، ایسی صورت حال میں کچھ غلطیاں اور بعض معاملات میں جادہ راہ سےہٹ جانا کوئی بڑی بات نہیں ، عقیدہ و تفسیر کے بعض مباحث میں ان کا موقف درست نہیں تھا ، اس لیے بعض اہل حدیث علما نے ان کی مخالفت کی ، مخالفت میں بعض دفعہ بات اصل موضوع سے ہٹ کر طعن و تشنیع تک بھی پہنچ جاتی ہے ۔ یہی کچھ اس معاملہ میں ہوا ۔ والمعصوم من عصمہ اللہ ۔
ایسی باتوں پر بغلیں بجانے کی بجائے ، اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ، جو لوگ اس طرح کی باتوں کو لے کر کسی پر اعتراض کرتے ہیں ، انہیں اپنے حالات کے متعلق بھی معلومات ہونی چاہییں ۔