• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی ملکوں میں تنظیمیں بنانا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
اسلامی ملکوں میں تنظیمیں بنانا

محمد رفیق طاہر

مکمل سوال جہاں مسلمان حکومتیں موجود ہوں, اور وہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہوں, وہاں رعایہ کے لیے الگ سے اپنی اپنی جماعت کھڑی کرنا اور تنظیم بنانا جائز ہے؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

کسی بھی ملک میں پائی جانے والی تنظیمیں یا جماعتیں تین طرح کی ہوتی ہیں :

1- حکومت کی اپنی قائم کردہ۔
2- حکومت کی اجازت سے قائم کردہ۔
3- حکومت کی مخالفت میں قائم کردہ۔

ہر حکومت اپنے ملک کا نظم چلانے کے لیے مختلف ادارے یا تنظیمیں یا جماعتیں بناتی ہے۔ جیسے فوج, عدالت, پولیس, وغیرہ کے ادارے ہیں۔ ان اداروں کے اہلکار حکومت کے باقاعدہ ملازم شمار کیے جاتے ہیں۔اور حکومت انکی معاشی ضرورت پورا کرنے کے لیے انہیں سہولیات اور وظائف دیتی ہے۔

انہی جماعات یا اداروں میں جب کام بڑھ جائے , لیکن حکومت کے غریب ہونے کی وجہ سے مزید باقاعدہ ملازمین کو بھرتی نہ کیا جاسکے تو حکومت ایسے متبرعین (رضاکاروں) کو بھرتی کرتی ہے جو مفت میں ہی ان اداروں میں کام سر انجام دیں یا انتہائی معمولی معاوضہ پہ کام کریں۔

اور جن علاقوں میں حکومت زیادہ ہی غریب ہوتی ہے, وہاں کی حکومت اپنے عوام کو یہ اجازت دیتی ہے کہ خیر اور بھلائی کے کاموں کو منظم طریقہ سے سر انجام دینے کے لیے تنظیم سازی کریں, اور اپنی تنظیم یا جماعت یا ادارہ کے لیے حکومتی اجازت کا سرٹیفیکیٹ حاصل کریں یعنی رجسٹریشن کرائیں۔ یہ تنظیمیں حکومت کی اجازت سے بلکہ بہت حد تک حکومت کی خواہش پر بنتی ہیں, اور حکومتی رہنمائی میں اپنا کام سر انجام دیتی ہیں۔حکومت ایسی تنظیموں کے لیے ایک دائرہ عمل متعین کرتی ہے, اور وہ جماعت اس دائرہ میں رہ کر کام کرتی ہے۔ اگر کوئی جماعت اس دائرہ سے باہر نکلنے لگے تو فورا اسے لگام دے دی جاتی ہے۔چونکہ یہ غیر سرکاری ادارے یا غیر سرکاری جماعتیں یا غیر سرکاری تنظیمیں ہوتی ہیں, سو یہ حکومت پر کسی طرح بھی بوجھ نہیں ہوتیں, اپنے ملک کے عوام سے ہی چندہ جمع کرکے , ایسے کام سر انجام دیتی ہیں , جو حکومت کے کرنے کے ہوتے ہیں , لیکن حکومت اپنی تنگ دستی کی بناء پر وہ کام کرنے سے قاصر ہوتی ہے۔ انکے اس رضاکارانہ عمل پہ حکومت ان سے راضی ہوتی ہے اور حتى المقدور انکے لیے آسانیاں مہیا کرتی ہے۔

یہ دونوں قسم کی جماعتیں یعنی (1) حکومت کی اپنی تیار کردہ جماعتیں اور (2) حکومتی اجازت سے بننے والی جماعتیں بنیادی طور پہ حکومت ہی کی جماعتیں ہوتی ہیں۔ کیونکہ پہلی قسم کے ادارے حکومت کے ملازم اور تنخواہ دار ہوتے ہیں جبکہ دوسری قسم کے ادارے رضا کارانہ طور پہ حکومت کے ممد ومعاون ہوتے۔

اور دین اسلام ایسی جماعتوں کو سراہتا ہے, ان پہ نقد نہیں کرتا۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں:

الدِّينُ النَّصِيحَةُ

دین ہے ہی خیر خواہی کا نام پوچھا گیا کس کے لیے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

لِلَّهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ

اللہ کے لیے, اسکے رسول ﷺ کے لیے لیے , مسلمانوں کے حکمرانوں کے لیے, اور عام مسلمانوں کے لیے۔

صحیح مسلم: 55

تو حکومتیں اپنی خیر خواہی کے لیے پہلی قسم کے ادارے خود تیار کرتی ہےاور دوسری قسم کے ادارے حکومتی خیر خواہی کی خاطرملک کے عوام تیار کرتے ہیں اور حکومت اپنے فائدہ کی خاطر انہیں قبول کرتی ہے۔ اور باقاعدہ اجازت نامہ یعنی رجسٹریشن جاری کرتی ہے۔

جو تیسری قسم کی تنظیمیں ہیں, یعنی حکومت کی مخالفت میں بنائی جانے والی تنظیمیں, خواہ وہ اسلام کے نام پر بنیں یا محض حکومت سے اقتدار چھیننے اور بغاوت کی غرض سے معرض وجود میں آئیں۔ اور اسلام کے نام پہ بننے والی تنظیمیں خواہ حکومت کے خلاف مسلح جد وجہد کریں یا مسلم حکام کے خلاف محض لوگوں کی ذہن سازی کریں, بہر صورت اسلام انہیں قبول نہیں کرتا۔ اور ایسی تنظیموں کو پنپنے کی اجازت نہیں دیتا۔ بلکہ ایسے تمام تر اقدامات جو حکومت کو گرانے, حکومتی عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے , یا حکومت کو کمزور کرنے کے لیے ہوں , اسلامی اصطلاح میں بغاوت یا خروج کہلاتے ہیں۔ اور دین اسلام میں اسکی سختی سے ممانعت ہے۔

مصدر:

http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-ahkam-o-msael-574.html#.V2pPj4Ygdwc.facebook
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,513
پوائنٹ
964
Top