محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
درود شریف گناہوں کی مغفرت اور دکھوں اور مصیبتوں سے نجات کاذریعہ ہے
✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
عَنِ الطُّفَيْلِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَهَبَ ثُلُثَا اللَّيْلِ قَامَ , فَقَالَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا اللَّهَ، اذْكُرُوا اللَّهَ جَاءَتِ الرَّاجِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ جَاءَ الْمَوْتُ بِمَا فِيهِ جَاءَ الْمَوْتُ بِمَا فِيهِ "، قَالَ أُبَيٌّ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي أُكْثِرُ الصَّلَاةَ عَلَيْكَ فَكَمْ أَجْعَلُ لَكَ مِنْ صَلَاتِي؟ فَقَالَ: " مَا شِئْتَ "، قَالَ: قُلْتُ: الرُّبُعَ؟ قَالَ: " مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ " , قُلْتُ: النِّصْفَ؟ قَالَ: " مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ " , قَالَ: قُلْتُ: فَالثُّلُثَيْنِ؟ قَالَ: " مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ " , قُلْتُ: أَجْعَلُ لَكَ صَلَاتِي كُلَّهَا , قَالَ: " إِذًا تُكْفَى هَمَّكَ وَيُغْفَرُ لَكَ ذَنْبُكَ "
قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
حضرت ابی بن کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله ﷺ سے عرض کیا،
اے الله کے رسول میں آپ پر کثرت سے درود بھیجتا ہوں، اپنی دعا میں سے کتنا وقت درود کے لئے وقف کروں ؟
آپﷺ نے فرمایا: "جتنا تو چاہے۔ "
میں نے عرض کیا ایک چوتھائی(1/4) صحیح ہے۔
آپﷺ نے فرمایا: "جتنا تو چاہے، لیکن اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے لئے اچھا ہے۔"
میں نے عرض کیا نصف(1/2) وقت مقرر کردوں؟
آپﷺ نے فرمایا: "جتنا تو چاہے لیکن اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے لئے اچھا ہے۔"
میں نے عرض کیا دو تہائی(2/3) مقرر کردوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: "جتنا تو چاہے لیکن اگر زیادہ کردے تو تیرے ہی لئے بہتر ہے۔"
میں نے عرض کیا میں اپنی ساری دعا کا وقت درود کے لئے وقف کرتا ہوں۔
اس پر رسول الله ﷺ نے فرمایا: "یہ تیرے سارے دکھوں اور غموں کے لئے کافی ہوگا اور تیرے گناہوں کی بخشش کا باعث ہوگا۔"
✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
(سنن الترمذی، كتاب: صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله ﷺ، حدیث:2457، علامہ البانی نے صحیح کہا)