محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بے دین،بدعتی،مشرک اور کافر سے محبت اور دوستی کا عبرتناک انجام
دوستی اور محبت خواہ فحاشی اور بے حیائی پھیلانے والے فلمی ستاروں اور ٹی وی ایکٹروں سے ہو یا قوم کو گمراہ کرنے والے سیاستدانوں اور دانشوروں سے ہو یا بے دین،بدعتی اور مشرک لوگوں سے ہو یا کفار کے لیڈروں سے،دنیا میں بھی خرابی اور بگاڑ کا باعث بنے گی اور آخرت میں بھی حسرت و ندامت کا سبب ہو گی۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَيَوْمَ يَعَضُّ ٱلظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَٰلَيْتَنِى ٱتَّخَذْتُ مَعَ ٱلرَّسُولِ سَبِيلًۭا﴿27﴾ يَٰوَيْلَتَىٰ لَيْتَنِى لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًۭا ﴿28﴾
ترجمہ: اور اس دن ظالم اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کھائے گا کہے گا اے کاش میں بھی رسول کے ساتھ راہ چلتا ہائے میری شامت کاش میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا (سورۃ الفرقان،آیت 27-28)
کتاب دوستی اور دشمنی کتاب و سنت کی روشنی میں از محمد اقبال کیلانی سے اقتباس