سرفراز فیضی
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 22، 2011
- پیغامات
- 1,091
- ری ایکشن اسکور
- 3,807
- پوائنٹ
- 376
حالانکہ میری ابتدائی تعلیم جماعت غرباء اہل حدیث کے ایک مدرسہ سے شروع ہوئی اور میں نے تعلیمی سلسلہ کے تقریبا دو سال غرباء جماعت کے مدرسہ میں گذارے ہیں لیکن میں اب تک غرباء جماعت کا منہج اور جماعت اہل حدیث کے ساتھ ان کے اختلاف کی بنیاد سمجھ نہیں سکا ہوں ۔ ہماری ممبئی میں غرباء جماعت کی آٹھ دس مساجد موجود ہیں لیکن مساجد سے مصلیین کی اکثریت غرباء جماعت کی طرف خود کو منسوب نہیں کرتی ۔ان کی کتابیں بھی عام طور پر مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔ عام طور پر اپنی ہی مساجد میں چھپوا کر مفت تقسیم کردی جاتی ہیں ۔ آپ کے پاس ان موضوعات پر کوئی
معلومات ہو تو براہ کر شیئر کریں ۔ اللہ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے ۔
معلومات ہو تو براہ کر شیئر کریں ۔ اللہ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے ۔
- جماعت اہل حدیث کے نظریہ خلافت اور جماعت غرباء کے نظریہ خلافت میں کیا بنیادی فرق ہے ؟
- جماعت غرباء کے نظریہ خلافت میں کیا نقص ہے ؟
- جماعت غرباء ضعیف احادیث کے متعلق کیا موقف ہے؟
- پاکستان میں جماعت اہل حدیث کے ساتھ جماعت غرباء کے تعامل کی کیا صورت حال ہے ؟
- کیا جماعت غرباء کا شمار بدعتی جماعتوں میں کیا جانا چاہیے ؟