السلام اعلیکم دوستو!
میں سنی اور دیوبندی مسلمان ہوں اگر میں کوئی سوال پوچھوں تو مجھے یہاں کس فرقے کی طرف سے جواب ملیں گے؟ تاکہ میں اپنا ایمان درست کرسکوں
شکریہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عزیر بھائی شازل فورم اوپن ہوتے ہی ایک ٹیگ لائن یوں نظر آتی ہے
’’ کتاب وسنت کی روشنی میں فہم سلف کے مطابق آزادانہ بحث وتحقیق کا حامی علمی ودعوتی فورم!‘‘
اس ٹیگ لائن سے صاف معلوم ہورہا ہے کہ یہاں پر جو بھی بات ہوگی اس کی اصل قرآن وحدیث ہی ہوگا۔یہ فورم کسی فرقے کی ترجمانی پرمنحصر نہیں بلکہ خالص کتاب وسنت کی تعلیم کو عام کرنے اور پھر قرآن وحدیث کے خلاف کام کرنے والی طاقتوں کا منہ توڑ جواب دینے کےلیے بنایا گیا ہے۔
یہاں پر آپ جو بھی سوال کریں گے اس کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں دیاجائے گا۔ان شاءاللہ