• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

كفار سے دوستى لگانے كا معنى كيا ہے ؟ اور كفار سے ميل جول كا حكم

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
دوستی کسے کہتے ہیں اس پر بھی نوٹ لکھ دیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم​
ولاء کا مطلب

ولاء کا مطلب ہے محبت، دوستی، قرابت، حمایت، نصرت اور ولایت وغیرہ
السلام علیکم

ارسلان صاحب جلد بازی اچھی چیز نہیں لگتا ھے پڑھنے اور سمجھنے میں آپکو مشکل ہو رہی ھے۔

دوستی کسے کہتے ہیں اس پر بھی نوٹ لکھ دیں۔

اگر اس میں دوستی پر نوٹ لکھنے کو کہا تھا آپ سے پہلے بھی ایک بھائی صاحب نے دو کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیا تھا اس کے بعد انہوں نے کوشش کر کے نوٹ لکھ ہی دیا۔
آپ کو سمجھ نہیں آئی اور آپ نے قرآنی آیات پیش کر دی۔ محترم دوستی پر پوچھا ھے، کافر و دقیانوس کی دوستی نہیں۔ یقیناً آپ بھی دوست رکھتے ہونگے تو کیا وہ اللہ معاف فرمائے مسلمان نہیں ہیں جس سے دوستی پر لکھنا آپ کو نہیں آتا۔ ایسا ہی ایک سوال خان صاحب نے پوچھا تھا کہ انجن کا کام کیا ھے تو بھائیوں نے کار چلانے کے طریقے پیش کرنے شروع کر دئے تھے۔

جو پہلے بھائی نے دوستی پر دوسرا جواب پیش کیا وہ نوٹ چاہئے تھا اور اسے وقت آنے پر اچھی جگہ استعمال میں لایا جائے گا کیونکہ جس سے پوچھا تھا اس نے اس پر جواب نہیں دیا اور جو بیچ میں آئے وہ گفتگو کا حصہ نہیں تھے مگر ان کی مہربانی کہ انہوں نے اس پر نوٹ پیش کیا۔

والسلام
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم

ارسلان صاحب جلد بازی اچھی چیز نہیں لگتا ھے پڑھنے اور سمجھنے میں آپکو مشکل ہو رہی ھے۔

دوستی کسے کہتے ہیں اس پر بھی نوٹ لکھ دیں۔

اگر اس میں دوستی پر نوٹ لکھنے کو کہا تھا آپ سے پہلے بھی ایک بھائی صاحب نے دو کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیا تھا اس کے بعد انہوں نے کوشش کر کے نوٹ لکھ ہی دیا۔
آپ کو سمجھ نہیں آئی اور آپ نے قرآنی آیات پیش کر دی۔ محترم دوستی پر پوچھا ھے، کافر و دقیانوس کی دوستی نہیں۔ یقیناً آپ بھی دوست رکھتے ہونگے تو کیا وہ اللہ معاف فرمائے مسلمان نہیں ہیں جس سے دوستی پر لکھنا آپ کو نہیں آتا۔ ایسا ہی ایک سوال خان صاحب نے پوچھا تھا کہ انجن کا کام کیا ھے تو بھائیوں نے کار چلانے کے طریقے پیش کرنے شروع کر دئے تھے۔

جو پہلے بھائی نے دوستی پر دوسرا جواب پیش کیا وہ نوٹ چاہئے تھا اور اسے وقت آنے پر اچھی جگہ استعمال میں لایا جائے گا کیونکہ جس سے پوچھا تھا اس نے اس پر جواب نہیں دیا اور جو بیچ میں آئے وہ گفتگو کا حصہ نہیں تھے مگر ان کی مہربانی کہ انہوں نے اس پر نوٹ پیش کیا۔

والسلام
نجانے آپ کس دوستی کے متعلق جاننا چاہتے ہیں ۔جس دوستی کا تذکرہ تھریڈ میں عنوان میں ہے آپ کو بھی اسی دوستی کے متعلق یہاں گفتگو کرنی چاہیے تھی اگر یہ دوستی وہ دوستی نہیں جس کے بارے میں آپ جاننا چاہتے ہیں تو ایک علیحدہ سے تھریڈ قائم کر کے وہاں یہ بات پوچھی جا سکتی تھی۔
 

امل احمد

مبتدی
شمولیت
مارچ 08، 2013
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
76
پوائنٹ
5
انجنئیر احسن عزیز رحمہ اللہ کی ایک نظم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ میں جابسنے والے عرفان خورشید اور
کافروں کے درمیان سکونت اختیار کرنے والے ‘اس جیسے سبھی نادانوں کے نام


’’بس اپنے خواب مجھے دے دو‘‘

مجھے تم سے محبت تھی
محبت اس قدر کے
غم کے سب رشتوں پر فائق تھی
محبت بے غرض جو بس دل میں رھنے کے لائق تھی
بنا اس ساری چاھت کی مگر ایک خود فراموشی پے قائم تھی
زمیں پے بیٹھ کے ھم ایک سی تھالی میں کھاتے تھے
کوئی فکر جہاں تھی نا ھی اس کا غم اٹھاتے تھے
ھمارے سمت اور احساسات ، نصب العین اور جزبات سب ایک سے تھے
ھزاروں خواب یکساں تھے
مگر پھر یوں ھوا ایک دن
تمھارے خواب پلٹا کھا کے تمکو
اس نئی دنیا میں لے آئے
کسی اجلی زمیں، نکھرے فلق، اونچی منازل دیکھنے کے خواب تھے
اور تم روانہ تھے
تمھارے ولولے اس روز میرے سب دلائل سے توانا تھے
ادھر میں بھی کہیں دور اپنے حال سے مجبور ھو کہ
دشت پیمائی کو جا نکلا
کبھی جو میرے اپنے تھے
وہ سارے اب پرائے تھے
یہان مٹی کے گھر تھے اور ٹپکتی چھت کے اوپر
آتش و آھن کے سائے تھے
میرے حصے میں یہ منظر میری چاھت سے آئے تھے
ادھر تم بھی نکل کر ان زمینوں سے
ابھر کے برقی زینوں سے
فلق کو چھونے والی بستیوں میں جگمگاتے کانچ کے محلوں میں جا پہنچے
وہاں ایماں نہیں، انساں کی وقعت تھی
وہاں محنت نہیں لمحات بکتے تھے
مشینیں اب تمھاری دوست تھیں
اور تم ترقی کی سبک رفتاریوں میں انکے ھم آھنگ تھے
جبکے تمھارے شہر والے میرے لوگوں سے مسلسل برسر جنگ تھے
زمانے نے بہت سی کروٹیں بدلیں
بہت کچھ بارشیں برسیں
میرے بغداد و غزہ سے
یہاں کشمیر و کابل تک
یونہی ایک روز میں
افغان بستی کے کسی کھنڈر سے جب گزرا
میرے ماضی کی یادیں مجھکو اپنے حال کی دنیا میں لے آئیں
وہیں اجڑی زمیں بکھرے مکیں، ٹوٹے مقابر دیکھ کر یکسر
تمھارے خواب یاد آئے
خیال آیا وہ سارے خواب اب کتنے نمایاں ھو چکے ھونگے
سہانی زندگی راحت کا عنواں ھو چکے ھونگے
تمھاری سوچ بھی جدت کے زینے چڑھ گئی ھو گی
تمھارے گھر کے قالینوں کے پر کی طوالت بھی بڑھ چکی ھو گی
مہکتی کیاریوں میں کہیں ڈیزی کہیں ٹیولپ کھلے ھونگے
تمہیں لیکن وطن سے خط ملے ھونگے کہ
اپنے ہاں تو موسم کاربٹ بمباریوں کا ھے
سدا ڈیزی کٹر کی آگ کی برسات رھتی ھے
یقیں جانو میری امت یہ غم ھرروز سہتی ھے
مجھے یہ بھی خیال آیا
تمھارے پھول سے بچے بڑے اب ھو چکے ھونگے
خود اپنے پائوں پے وہ بھی کھڑے اب ھو چکے ھونگے
کبھی وہ نیاگرا کے پانیوں میں جھومتے ھونگے
کبھی پکنک منانے ڈزنی لینڈ و ٹریڈ سینٹر کی فلق کو چھونے والی بستیوں میں گھومتے ھونگے
سمجھتا تھا کے میرے اور تمھارے درمیاں بس ٹون ٹاور ھی حائل ہیں
مگر یہ ھٹ گئے پھر بھی دوری کم نہ ھو پائی
ارے ہاں کہھ رھا تھا میں
تمھارے بیٹے بھی آٹی کے ماھر ھو گئے ھونگے
پرانی سوچ، دقیانوسیت سے کچھ تو باھر ھو گئے ھونگے
معزز بیٹیاں حقوق انسانی کے دفتر میں ملازم ھو گئی ھونگی
کہیں مصروفیت میں خود سے بھی کھو گئی ھونگی
تمھارے سر کی چاندی فرم کی مٹی کو سونا کر گئی ھوگی
تمھاری چیریٹی کتنے غریبوں کی جھولی بھر گئی ھوگی
مگر اس سارے منظر میں تم خود بھلا کہاں ھو گے
کسی اجلی زمیں، نکھرے فلق، اونچی منازل دیکھنے کے خواب
آنکھوں میں سجائے انکہی ایک داستاں ھو گے
سنو! تمسے محبت تھی، بہت زیادہ محبت
مگر اب اسکی جگہ اکثر تو ھمدردی نے لے لی ھے
دعا کے روپ میں لیکن یہ اب بھی سر اٹھاتی ھے
کبھی جب یاد آتی ھے
فقیر بے نواں کے ھاں بھلا اب اور کیا ھوگا
سوائے ان دعاوں کےمیں اکثر سوچتا ھوں
کسی خاموش لمحے میں مل جاوْں گا مٹی میں
مگر کیا تم میرا اللہ نا چاھے کبھی بھی
اولڈ ہاوْس کی نظر ھو جاوْگے
یا پھر فلق کو چھونے والی جگمگاتی بستییوں کے پاس ھی
حسن کے ساحل پے جڑے مجسمائے حریت کے چھاوْں میں گمسم کھڑے ھوگے
کہیں تنہا پڑے ھو گے
کہو تم ھی کوئی انساں تھے یہ بھی؟
اگر چاھو تمھہیں ایک ازل کی تجویز دیتا ھوں
میرا مٹی کا گھر لے لو
عوض اس کے کچھ بھی نہیں
بس اپنے سارے خواب تم دے دو
کسی اجلی زمیں نکھرے فلق اونچی منازل دیکھنے کے خواب
ہاں دے دو مجھے اے جاں
میں ان خوابوں کی جا کر کسی اور دنیا میں تعبیریں بنا لوں گا
ہمیشہ رھنے والے شیش محلوں میں
کسی دن ازن حق آکر تمھارے نام کی تختی سجا دوں گا
یہ قرضہ بھی چکا دوں گا —
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
نجانے آپ کس دوستی کے متعلق جاننا چاہتے ہیں ۔جس دوستی کا تذکرہ تھریڈ میں عنوان میں ہے آپ کو بھی اسی دوستی کے متعلق یہاں گفتگو کرنی چاہیے تھی اگر یہ دوستی وہ دوستی نہیں جس کے بارے میں آپ جاننا چاہتے ہیں تو ایک علیحدہ سے تھریڈ قائم کر کے وہاں یہ بات پوچھی جا سکتی تھی۔
محمد ارسلان بھائی شاید دوستی کی ان قسموں کے متعلق سوال کیا جارہا ہے:
دوستی دوستوں کے درمیان ایک رشتے کا نام ہے۔

دوستی دوستی میلان روح کی ایک صورت ہے۔ دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو ہم خود بناتے ہیں خود نبھاتے ہیں۔ اور دوستی ہی ایک ایسا رشتہ ہے جو انسان کی پہچان کراتا ہے کہ وہ رشتہ جو انسان خود بناتا ہے کیا اس پر قائم رہتا ہے؟ یا بدل جاتا ہے؟ کیوں کہ میلان روح میں کسی قسم کی غرض نفسانی جمع نہیں ہو سکتی لہذا خالص دوستی کو کسی بھی غرض سے پاک سمجھا جائے گا۔
میں اس کا دوست ہوں ، وہ اعتراف کرتا تھا
مگر وہ باتیں بھی میرے خلاف کرتا تھا

سنا ہے گر کے میرا بادلوں کی سیڑھی سے
وہ آسْمان کی چھت میں شگاف کرتا تھا

کمال ہے کے ہوا وہ بھی نظر بے خبری
جو ہم پہ روز نئے انکشاف کرتا تھا

وہ قتل ہو گیا باد صورتوں کی محفل میں
جو سارے شہر کے آئینے صاف کرتا تھا . . . !
یہ کوئی پل بھر کی پہچان نہیں

دوستی ہے نام سکھ دکھ نبھانے کا ،
دوستی راز سدا مسکرانے کا ،
یہ کوئی پل بھر کی پہچان نہیں
یہ ساتھ ہے عمر بھر نبھانے کا .
بہت قریب آ کر دور جا رہا ہے کوئی

بہت قریب آ کر دور جا رہا ہے کوئی
دوستی کا ہاتھ ملا کر دور جا رہا ہے کوئی
چار دن کی زندگی ہے پھر واپس جانا ہے
پھر کیوں مجھ کو بے حد ستا رہا ہے کوئی
میرے حصے کی زندگی بھی اس کے نام کر دے
بارگاہ ای الہی میں ہاتھ اٹھا رہا ہے کوئی
زندگی بھر کبھی بھی ہم جدا نا ہوں گے
وہ وعدے ، وہ قسمیں بھلا رہا ہے کوئی
وہ ہاتھ جن سے ہمیشہ دعائیں مانگیں تھیں
آج انہیں ہاتھوں کے ساتھ میّت سجا رہا ہے کوئی
بہت جی چکے ہو اب آرام کر لو سانول
موت کا پیغام لے کر بلا رہا ہے کوئی . . . !
میں نے بہت سے دوست بنائے

میں نے بہت سے دوست بنائے
کچھ بہت خاص !
کچھ بہت پیارے
1 سے تو مجھے محبت بھی بہت تھی !
کچھ ملک چھوڑ گئے ،
تو کسی نے گھر بدل لیا ،
کسی نے مجھے چھوڑ دیا اور کسی کو میں نے ،
کچھ دوستوں سے رابطہ ہے ، کچھ سے نہیں
کوئی اپنی انا کی وجہ سے رابطہ نہیں کرتا
کہیں میری انا مجھے روکتی ہے
وہ سب جیسے بھی ہیں ، جہاں بھی ہیں
میں اب بھی انہیں چاہتا ہوں ، اور یاد کرتا ہوں
کیوں کے میں نے ان کے ساتھ زندگی کے یادگار دن گزارے ہیں . . . !
تیری یاد تو ایک انمول پھول ہے

تیری یاد تو ایک انمول پھول ہے ،
میں تجھے بھول جاؤں یہ تیری بھول ہے ،
کوئی یاد ہمیں نا کرے گلہ نہیں ،
ہم دوستوں کو نہیں بھولتے یہ ہمارا اصول ہے . . . !
تیرے پیار کا کیا جواب دوں

تیرے پیار کا کیا جواب دوں ،
تیری دوستی کو کیا خطاب دوں ،
کوئی اچھا سا پھول ہوتا تو پیش کرتا ،
مگر جو خود نایاب ہو اسے کیا گلاب دوں . . . !
میری ہر خوشی تیرے نام ہو

میری ہر خوشی تیرے نام ہو ،
تیری ہر غم میرے نام ہو ،
میری چاہتوں کے مہربان ،
میری زندگی تیرے نام ہو ،
تیری ہر ادا پہ ہو جاؤں فدا ،
تیری ہر نظر کو سلام ہو ،
میں ہنس کے پی لوں گا زہر بھی ،
جو تیرے ہاتھوں کا جام ہو ،
صرف آپ کی چاہت میں اے دوست ،
میری عمر یوں ہی تمام ہو .
دوستی کے انداز کی صورت ہو آپ

دوستی کے انداز کی صورت ہو آپ
کسی کی زندگی کی ضرورت ہو آپ
خوبصورت پھول تو بہت ہیں دنیا میں
پر کسی کے لیے پھول سے زیادہ خوبصورت ہو آپ .
دوستی کے بازار میں چاھ نہیں ہوتی

دوستی کے بازار میں چاھ نہیں ہوتی
درد ہوتا ہے مگر آہ نہیں ہوتی .
دل سے کیا گیا ہو کوئی سودا
تو چکائی گئی قیمت کی پرواہ نہیں ہوتی
ایڈمن اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنا چاہے تو کرسکتے ہیں کیونکہ اب اس سے آگے دوستی کی تعریف فرائڈ،نشطے، کنفیوشش ہی سے مل سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
’اہل کتابیہ‘ بیوی کے ساتھ دوستی رکھی جائے گی یا دشمنی؟
اہل کتابیہ بیوی کے ساتھ میاں بیوی کے رشتے سے تعلقات رکھے جائیں ۔ اور اسلام نے جن باتوں سے پرہیز کرنے کو کہا ہے ان پر عمل کیا جائے۔
مزید معلومات کی غرض سے اس لنک کو بھی ملاحظہ کرلیا جائے:
 
شمولیت
اپریل 23، 2011
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
329
پوائنٹ
79
اہل کتابیہ بیوی کے ساتھ میاں بیوی کے رشتے سے تعلقات رکھے جائیں ۔ اور اسلام نے جن باتوں سے پرہیز کرنے کو کہا ہے ان پر عمل کیا جائے۔
اہل کتابیہ بیوی کے ساتھ دشمنی روا رکھی جائے گی یا نہیں؟
اور اگر نہیں تو کیوں؟ بہرحال کافر تو وہ ہے۔
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
اہل کتابیہ بیوی کے ساتھ دشمنی روا رکھی جائے گی یا نہیں؟
اور اگر نہیں تو کیوں؟ بہرحال کافر تو وہ ہے۔
میں نے جو لنک آپ کو دیا وہ ایک سلفی عالم کا ہے ۔کیا آپ نے اس کا مطالعہ کرلیا ہے؟؟؟؟
 
شمولیت
اپریل 23، 2011
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
329
پوائنٹ
79
میں نے جو لنک آپ کو دیا وہ ایک سلفی عالم کا ہے ۔کیا آپ نے اس کا مطالعہ کرلیا ہے؟؟؟؟
جی پڑھا ہے۔ میرے سوال کا جواب نہیں ملا:
اہل کتابیہ بیوی کے ساتھ دشمنی روا رکھی جائے گی یا نہیں؟
اور اگر نہیں تو کیوں؟ بہرحال کافر تو وہ ہے۔
 
Top