• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذہب اور سائنس

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
عام طور برسیکولرلوگوں کی طرف سےیہ باورکرایاجاتاہےکہ مذہب سائنس کادشمن ہے۔اگرکسی معاشرےپرمذہبی اقدار مسلط ہوں گی تو اس میں سائنسی ترقی ناممکن ہے۔ یہ سوچ ازمنہءوسطی میں پروان چڑھی۔جب عیسائیت نے مذہب سائنس کی مخالفت کرتےہوے سائنسی نظریات کو مسترد ہی نہیں کیاتھابلکہ سائنس دانوں کو زندہ بھٹیوں میں جلا دیاتھا۔ جبکہ حقیقت یہ ہےکہ سائنس اور مذہب باہمی طور پر متصادم نہیں بلکہ متلازم ہیں ۔ایک معرفت الہی اور دوسرا عبادت الہی کا علم دیتاہے۔معرفت بغیر عبادت اورعبادت بغیرمغرفت ہوں تو دونوں ہی اپنی تاثیرکھوبیٹھتی ہیں۔اورعیسائیت بھی اپنی اصلی شکل میں ہوتی تو سائنس کی مخالفت نہ کرتی۔
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
دین اسلام کو سائنس کی ضرورت نہیں ہے ۔ دین اسلام ، معرفت الہی بھی بتاتا ہے اور عبادت الہی بھی۔
مگر صحیح سائنسی علم ، جس میں سائنسی نظریات شامل نہ ہوں ( مثلا نظریہ ارتقاء وغیرہ ) دین اسلام کے منافی نہیں ہے ۔

ضرورت اس بات کی ہے ، کہ ٹھوس سائنسی علم اور سائنسی نظریات ( جو کہ ثابت شدہ نہیں ہیں ) فرق کیا جانا چاہیے ، تاکہ عوام ، سائنس کے رعب میں ، غلط باتوں کو اپنا نہ لیں ،

اور اپنے دین کے متعلق ، خوامخواہ غلط فہمی کا شکار نہ ہوجائیں، کہ شاید دین اسلام ، سائنس کے خلاف ہے ۔

دین اسلام ، کائنات کا واحد دین ہے ، جس میں قرآن کریم کی ایک آیت ، یا ہزاروں صحیح احادیث میں سے ، ایک حدیث ، صحیح سائنسی علم کے خلاف نہیں ہے۔

اگر کسی بھائ کے ذھن میں ، قرآن کریم کی کوی آیت ، یا صحیح حدیث ، بظاہر سائنس کے خلاف ہے ، تو وہ بلا ججھک پیش کرے ، جواب مہیا کیا جاے گا ۔ ان شآءاللہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جن عیسائی سائنسدانوں کو بھٹیوں میں ڈالا جاتا تھا اس پر ایک لمبی بحث ھے۔

سائنس کا مذھب کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں، سارے علوم قرآن مجید میں موجود ہیں، تحقیق سے انہیں الگ الگ نام دئے گئے ہیں، جیسے

انسان، حیوان اور پودے ۔۔۔۔۔۔۔ علم حیاتیات
ٹھوس، مائع اور گیس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو علم کیمیاء
مادہ، توانائی، خلاء اور وقت کے اُصول و قوانین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علم طبیعیات
ایسی ہی ایک طویل لسٹ ھے علوم کی جو پاکستان اور دنیا میں پڑھائے جاتے ہیں۔

قرآن مجید کی جس آیت میں اللہ سبحان تعالی نے یہ فرمایا کہ "علم والے جانتے ہیں" مجھے اس میں کہیں بھی خاص دین کا ذکر ساتھ نہیں ملا، علم والے کسی بھی کتاب سے ہو سکتے ہیں۔

راکٹ کی تیاری کے بعد جب اسے ہوا میں اڑایا جانے لگا، تو قرآن مجید میں لکھا ھے کہ کوئی بھی چیز ہوا میں سیدھی اوپر کو نہیں اٹھ سکتی۔ "کشش ثقل" آپ پرندوں کو دیکھ لیں ہوا میں اڑتے ہیں مگر کسی پرندہ کو دیکھیں وہ اگر ٩٠ ڈگری پر اوپر کو اڑتا ھے تو اس کا اوپر کو اٹھنا مشکل ہوتا ھے جس سے وہ فوراً سمت بدل لیتا ھے۔ راکٹ کے پہلے دو تجربات جو قرآن کے فرمان کے خلاف ٩٠ ڈگری پر چھوڑے جو ناکام ہوئے راکٹ اوپر جا کر پھٹ گئے۔ اس کے بعد تیسرا تجربہ پھر اس کا اینگل بدل کے چھوڑا جو کامیاب ہوا۔

اسی طرح قرآن مجید میں لکھا ھے خلاصہ کافروں کے دل ایسے کالے ہیں جیسے سمندر کی گہرائی۔ اس پر کچھ دن پہلے ایک ڈاکومنٹری دیکھنے کو ملی جس میں اسی پر تحقیق کی گئی کہ سمندر کی گہرائی میں کالا سیاہ اندھیرا ھے۔

اگر وہ اپنی لکھی ہوئی کتابوں سے کوئی نتیجہ اخذ کرتے ہیں تو زمانہ بدلنے کے ساتھ انہیں ٖقرآن کے مطابق ہی نتیجہ حاصل ہوتا ھے۔

سائنس معاذ اللہ کوئی دوسرا خدا نہیں ھے بلکہ قرآن مجید سے ہی پڑھ کے تحقیق کی جاتی ھے۔ عام طور پر بہت سے عیسائی قرآن مجید کو مطالعہ کے لئے پڑھتے ہیں اور میں نے بہت سے عیسائیوں کے پاس قرآن مجید دیکھے ہیں۔

نوٹ! اوپر دو جگہ قرآن کا ذکر کیا گیا ھے مگر وہ الفاظ ہوبہو قرآنی نہیں ہیں بلکہ خلاصہ ہیں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا!

راکٹ کی تیاری کے بعد جب اسے ہوا میں اڑایا جانے لگا، تو قرآن مجید میں لکھا ھے کہ کوئی بھی چیز ہوا میں سیدھی اوپر کو نہیں اٹھ سکتی۔ "کشش ثقل" آپ پرندوں کو دیکھ لیں ہوا میں اڑتے ہیں مگر کسی پرندہ کو دیکھیں وہ اگر ٩٠ ڈگری پر اوپر کو اڑتا ھے تو اس کا اوپر کو اٹھنا مشکل ہوتا ھے جس سے وہ فوراً سمت بدل لیتا ھے۔ راکٹ کے پہلے دو تجربات جو قرآن کے فرمان کے خلاف ٩٠ ڈگری پر چھوڑے جو ناکام ہوئے راکٹ اوپر جا کر پھٹ گئے۔ اس کے بعد تیسرا تجربہ پھر اس کا اینگل بدل کے چھوڑا جو کامیاب ہوا۔
اگر آپ کو اس آیت کریمہ کا علم ہو تو سورت اور آیت نمبر بتا دیجئے! اللہ آپ کو خوش رکھے۔
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
قرآن سائنس کی نہیں بلکہ ہدایت کی کتاب ہےاس میں جوسائنسی نظریات آئےہیں وہ بس ضمناآئےہیں ان کا مقصود اصلی بھی ہدایت ہی ہے۔اور کوئی بھی سماوی مذہب کبھی بھی سچے سائنسی نظریے سے متصادم نہیں ہوسکتا۔اگر تصادم پیداہوجائے تواس میں یا وہ سائنسی نظریہ درست نہی ہوگایا وہ مذہبی تعلیم کےاندر کہیں کوئی خطاہوئی ہوگی۔چناچہ ازمنہءوسطی کی عیسائیت سے سائنس کا تصادم اسی بناپرہواکہ دراصل عسائیت میں تحریفات ہوچکی تھیں۔جس میں بہت زیادہ یونانی فلسفہ آچکاتھا۔اور یہ بات بھی درست ہےکہ اسلام کےاندر معرفت اورعبادت دونوں ہی ہیں۔تاہم یہ اس کےمنافی نہیں کہ سائنس کو بھی معرفت الہی کا ذریعہ سمجھاجائے۔یعنی مبنی برحقیقت سائنس بھی معرفت الہی کاایک ذریعہ ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
قرآن سائنس کی نہیں بلکہ ہدایت کی کتاب ہےاس میں جوسائنسی نظریات آئےہیں وہ بس ضمناآئےہیں ان کا مقصود اصلی بھی ہدایت ہی ہے۔اور کوئی بھی سماوی مذہب کبھی بھی سچے سائنسی نظریے سے متصادم نہیں ہوسکتا۔اگر تصادم پیداہوجائے تواس میں یا وہ سائنسی نظریہ درست نہی ہوگایا وہ مذہبی تعلیم کےاندر کہیں کوئی خطاہوئی ہوگی۔چناچہ ازمنہءوسطی کی عیسائیت سے سائنس کا تصادم اسی بناپرہواکہ دراصل عسائیت میں تحریفات ہوچکی تھیں۔جس میں بہت زیادہ یونانی فلسفہ آچکاتھا۔اور یہ بات بھی درست ہےکہ اسلام کےاندر معرفت اورعبادت دونوں ہی ہیں۔تاہم یہ اس کےمنافی نہیں کہ سائنس کو بھی معرفت الہی کا ذریعہ سمجھاجائے۔یعنی مبنی برحقیقت سائنس بھی معرفت الہی کا ایک ذریعہ ہے۔
جزاکم اللہ خیرا!
بعض لوگ سائنس کو ہی معرفتِ الٰہی کا واحد ذریعہ سمجھ لیتے ہیں جو یقیناً غلط ہے۔ لہٰذا وہ ﴿ إِنَّما يَخشَى اللَّـهَ مِن عِبادِهِ العُلَمـٰؤُا۟ سے مراد بھی سائنسدان ہی لیتے ہیں۔

حالانکہ اللہ تعالیٰ کی حقیقی پہچان اللہ کے بتائے بغیر نہیں ہو سکتی، جس کا علم تو وحی (کتاب وسنت) سے ہی ہو سکتا ہے۔


اللہ تعالیٰ کی قدرت اور عظمت کا ایک اندازہ اللہ تعالیٰ کی مخلوقات کی عظمت اور وسعت سے ہوسکتا ہے، جس کا ایک ضمنی ذریعہ سائنس بھی ہے۔ بہت سی اللہ تعالیٰ کی ایسی عظیم مخلوقات ہیں کہ سائنس جن کا احاطہ کرنے سے قاصر ہے۔ مثلاً ساتوں آسمان، کرسی، عرش، جبریل، میکائیل، اسرافیل، ملک الموت، حملۃ العرش﷩ وغیرہ
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
عام طور برسیکولرلوگوں کی طرف سےیہ باورکرایاجاتاہےکہ مذہب سائنس کادشمن ہے
ہمارا خیال ہے وہ لوگ مذہب کے مقابل ہیں، نہ کے سیکیولرازم کے پیروکار۔ یا پھر سیکیولرزام کی تعریف سے ناواقف ہیں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
ہمارا خیال ہے وہ لوگ مذہب کے مقابل ہیں، نہ کے سیکیولرازم کے پیروکار۔ یا پھر سیکیولرزام کی تعریف سے ناواقف ہیں۔
سیکولر ازم کی تعریف کیا ہے؟!!!

Muhaddis
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
ہمارے یہاں بعض کٹر ہندو اور مفاد پرست مسلمان مذہب کا سہارا لے کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے یہاں کے مسلمان کہتے ہیں ایسے امیدواروں کو منتخب نہ کیا جائے جو مذہب کے نام پر ووٹ لیتے ہیں، بلکہ کوئی ایسے امیدوار کا انتخاب کیا جائے جو سیکیولر ذہن کا حامل ہو اور جو اپنے مفاد کے خاطر سیاست میں مذہب کو نہ ملاتا ہو۔
ضروری نہیں کے سیکیولرازم مذہب کا دشمن ہو، یہ فرقہ وارانہ اختلافات اور تعصب سے دور رہکر سیاست کرنا ہے
مسلم ملکوں میں اسے لاگو کیا جائے یا نہ کیا جائے یہ الگ موضوع ہے
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جزاکم اللہ خیرا!

اگر آپ کو اس آیت کریمہ کا علم ہو تو سورت اور آیت نمبر بتا دیجئے! اللہ آپ کو خوش رکھے۔

فَمَن يُرِدِ ٱللَّهُ أَن يَهْدِيَهُۥ يَشْرَحْ صَدْرَهُۥ لِلْإِسْلَٰمِ ۖ وَمَن يُرِدْ أَن يُضِلَّهُۥ يَجْعَلْ صَدْرَهُۥ ضَيِّقًا حَرَجًۭا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِى ٱلسَّمَآءِ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْعَلُ ٱللَّهُ ٱلرِّجْسَ عَلَى ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ
پس ﷲ جس کسی کو [SUP](فضلاً)[/SUP] ہدایت دینے کا ارادہ فرماتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لئے کشادہ فرما دیتا ہے اور جس کسی کو [SUP](عدلاً اس کی اپنی خرید کردہ)[/SUP] گمراہی پر ہی رکھنے کا ارادہ فرماتا ہے اس کا سینہ [SUP](ایسی)[/SUP] شدید گھٹن کے ساتھ تنگ کر دیتا ہے گویا وہ بمشکل آسمان [SUP](یعنی بلندی)[/SUP] پر چڑھ رہا ہو، اسی طرح ﷲ ان لوگوں پر عذابِ [SUP](ذّلت)[/SUP] واقع فرماتا ہے جو ایمان نہیں لاتے،
٦:١٢٥



أَوْ كَظُلُمَٰتٍۢ فِى بَحْرٍۢ لُّجِّىٍّۢ يَغْشَىٰهُ مَوْجٌۭ مِّن فَوْقِهِۦ مَوْجٌۭ مِّن فَوْقِهِۦ سَحَابٌۭ ۚ ظُلُمَٰتٌۢ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَآ أَخْرَجَ يَدَهُۥ لَمْ يَكَدْ يَرَىٰهَا ۗ وَمَن لَّمْ يَجْعَلِ ٱللَّهُ لَهُۥ نُورًۭا فَمَا لَهُۥ مِن نُّورٍ
یا پھر اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک گہرے سمندر میں اندھیرا، کہ اوپر ایک موج چھائی ہوئی ہے، اُس پر ایک اور موج، اور اس کے اوپر بادل، تاریکی پر تاریکی مسلط ہے، آدمی اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی نہ دیکھنے پائے جسے اللہ نور نہ بخشے اُس کے لیے پھر کوئی نور نہیں
٢٤:٤٠


[SUP]It is well-known and affirmed scientifically that in the extreme depths of the ocean there is no light only darkness. The cause for this is that sunrays cannot reach it, for oceans range from a few hundred meters deep to being 11034 meters deep! The darkness in deep seas and oceans is found around a depth of 200 meters and below. At this depth, there is almost no light. Below a depth of 1000 meters there is no light at all. Therefore, most of the sun's rays are absorbed by the water at 100 meters. This portion of the sea is known as the luminous portion. Thereafter 1% of the sun's rays are visible at 150 meters, and 0.01% of the rays at 200 meters.

This information has only been known to us in this age, with the advanced technology and equipment available to view this. The Prophet lived in a desert climate far from the ocean, and he did not travel across any oceans and the fact that the Quran gives such detailed information on this, is in fact a firm proof of the veracity of the Quran[/SUP]​
 
Top