السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
شیخ میں نے ابتدائی تعلیم غرباء اہل حدیث کے ایک مدرسہ سے حاصل کی ہے ۔
وہاں کے بہت سارے افراد سے تعلقات ہے ۔خلافت و امارت کے موضوع پر ان سے بات ہوتی رہتی ہے ۔ غرباء جماعت کی تردید کے موضوع پر اب تک کوئی کتاب نہیں ملی ہے۔ نصوص دیکھ کر اپنی طرف سے کوئی بات کہتے ہوئے ڈر لگتا ہے ۔ دو اہم سوالات ذہن میں ہے ۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
١:جماعت اہل حدیث کے نظریہ خلافت اور جماعت غرباء کے نظریہ خلافت میں کیا بنیادی فرق ہے ؟
٢:جماعت غرباء کے نظریہ خلافت میں کیا نقص ہے ؟