• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد اجمل خان کی جانب سے حالیہ مواد

  1. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    کسی حق دار کو میراث میں سے مقرر کردہ حق نہ دینا میراث کے معاملے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کو چیلنج کرنا ہے۔ آج مسلم معاشرے میں بعض اچھے خاصے دیندار مسلمان بھی اپنی ماں، بیوی، بیٹی اور بہن وغیرہ کو میراث میں حصہ نہیں دیتے جو کہ ان عورتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔ اگرچہ عورتوں کی اکثریت اس معاملے میں...
  2. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    جو قطع رحمی کرے گا یعنی جو رحم کے رشتے کو کاٹے گا، اللہ تعالیٰ بھی اسے کاٹ دے گا، یعنی اپنی رحمت سے دور کر دے گا۔ جیسا کہ سنن ترمذی کی حدیث میں آیا ہے: ابوسلمہ کہتے ہیں کہ ابوالرداد لیثی بیمار ہو گئے، عبدالرحمٰن بن عوف رضی الله عنہ ان کی عیادت کو گئے، ابوالرداد نے کہا: میرے علم کے مطابق ابو محمد...
  3. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    نمبر (۲) قطع رحمی انسان ایک معاشرتی مخلوق ہے۔ معاشرے میں ساتھ مل کر رہنا اس کی فطرت میں شامل ہے اور یہ اس کی ضرورت اور مجبوری بھی ہے۔ دو مختلف جنس کے افراد میاں بیوی کا رشتے استوار کرکے ایک خاندان کی بنیاد ڈالتے ہیں۔ پرانے رشتے برقرار رہتے ہیں اور ساتھ ساتھ نئے رشتے بننے شروع ہو جاتے ہیں۔ اس طرح...
  4. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    وراثت کے بارے میں مروجہ رسم و رواج برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں میں بیٹیوں اور بہنوں کے حقوق مارنے کی روایت بہت عام ہے، باپ اپنی بیٹیوں کو میراث میں حصہ نہیں دیتا اور بھائی بہنوں کا حصہ ہڑپ کر جاتا ہے۔ لوگوں نے وراثت کی تقسیم سے بچنے کے لیے بیٹیوں اور بہنوں کی شادی قرآن سے کرانے کا نہایت ہی...
  5. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    عاق کرنا ان بے انصافی کے کاموں میں سے ایک کسی بیٹا یا بیٹی کو جائداد سےعاق کرنا بھی ہے۔ جو کہ اکثر والدین صرف اپنی نافرمانی کرنے پر (اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر نہیں) اپنے کسی بیٹے یا بیٹی کو اپنی جائداد سے عاق کرنے کا فرمان جاری کر دیتے ہیں۔ جو بیٹا یا بیٹی اپنے والد یا والدہ کی نافرمانی...
  6. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    وصیت کی تنفیذ وصیت کی تنفیذ بھی ایک اہم معاملہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے نافذ کرنے کی تاکید کی ہے اور وصیت کا بدلنا یا وصیت کا چھپانا بڑا گناہ ہے۔ بدلنے والے کے لیے بھی بہت سخت اور شدید قسم کی وعید سنائي گئي ہے، فرمایا: فَمَن بَدَّلَهُ بَعْدَ مَا سَمِعَهُ فَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى الَّذِينَ...
  7. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    ورثاکے لیے وصیت کرنا: ورثاکے لیے تو وصیت کرنا جائز ہے ہی نہيں، جیسا کہ اس بارے میں سنن ابن ماجہ، سنن نسائي، سنن ترمذي، اور سنن ابی داؤد وغیرہ میں احادیث موجود ہیں، مثلاً حضرت انس بن مالک ﷛ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’اللہ تعالیٰ نے (میت کے ترکہ میں) ہر ایک حقدار کو اس کا...
  8. محمد اجمل خان

    امت کی تنظیم نو

    امت کی تنظیم نو آج امت مسلمہ اپنی وقعت کهو چکی ہے۔ اب یہ ایک امت نہیں رہی۔ یہ ایک ہجوم ہے بلکہ ایک بے ہنگم ہجوم۔ کسی ہجوم کو قوم یا امت میں بدلنے والا صرف ایک فرد ہوتا ہے جو قوم کی تربیت کرنے اور قوم کو صحیح راہ پر لگانے کیلئے اپنی دن رات ایک کرتا ہے۔ افسوس کہ مسلمانوں میں آج ایسا کوئی مرد مؤمن...
  9. محمد اجمل خان

    حصولِ قرض کا آسان ہونا

    حصولِ قرض کا آسان ہونا موجودہ فتنوں میں ایک بڑا فتنہ حصولِ قرض کا آسان ہونا ہے جس میں ہر خاص و عام بڑی تیزی سے پھنستے جارہے ہیں۔ شریعت میں قرض لینا اگرچہ جائز ہے لیکن مستحسن نہیں ہے کیونکہ اس میں رسوائی کا اندیشہ ہے۔ یہ انسان کو گناہ کی راہ دکھاتا ہے اور بسا اوقات کفر تک لے جاتا ہے۔ لہذا ہمیں...
  10. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    وصیت کا مسٔلہ: وصیت کا مسئلہ اس سے بھی زیادہ سنگین ہے۔ وصیت کا تعلق موت کے بعد سے ہوتا ہے اور میراث کی تقسیم بھی انسان کے مرنے کے بعد ہی ہوتی ہے۔ کوئی شخص وصیت کرے کہ میرے مرنے کے بعد اتنا مال فلاں کودے دیا جائے یا فلاں مقصد کے لیے استعمال کیا جائے تو اسے وصیت کہا جائے گا۔ وصیت کی مشروعیت پر...
  11. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    وصیت اور میراث کی تقسیم میں ناانصافی وارثین کی حق تلفی کرنا: بعض لوگ اپنی زندگی میں ، خاص کر اپنی زندگی کی آخری ایام میں اپنے حقیقی وارث / وارثین کا حق مار کر اپنا سارا مال یا اس کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ کسی رشتہ دار یا ادارے کو ہبہ کردیتے ہیں یا اس مال سے کوئی مسجد یا فلاحی ادارہ بنا دیتے...
  12. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    نمبر (۱) ہبہ، عطیہ و تحفہ دینے میں ناانصافی ایک ہے ہبہ اور دوسرا ترکہ یا میراث، ان دونوں صورتوں میں مسلمانوں کی اکثریت سے قصداً یا لاعلمی کی بنا پر غلطی اور کوتاہی سرزد ہوجاتی ہے۔ میراث اور ہبہ وہ تمام منقولہ یا غیر منقولہ جائیداد جو مورث ( میت)کو ورثہ میں ملی ہو یا خود کمائی ہو بشمول تمام قابل...
  13. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    گناہ کی شدت میں اضافہ بعض گناہ ایسے ہوتے ہیں جو موقع و محل کے لحاظ سے مزید شدت اختیار کر جاتے ہیں۔ مثلاً لوگوں کا مال ناجائز طریقے سے کھانا کبیرہ گناہ ہے مگر یتیم کا مال کھانا اور بھی بڑا گناہ ہے یا دھوکہ دہی سے مال بیچنا گناہ ہے مگر جھوٹی قسم کھا کر مال بیچنا اور بڑا گناہ بن جاتا ہے۔ عام عورتوں...
  14. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    گناہ اور صغیرہ و کبیرہ گناہ کی تعریف آسان لفظوں میں شریعتِ اسلامی میں جس کام کے کرنے کا حکم دیا گیا ہے اسے نہ کرنا اور جس کام سے منع کیا گیا ہے اسے کرنا گناہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ نے جن اعمال کے کرنے کا حکم دیا ہے اُن کے کرنے میں انسان کے لیے بھلائی ہے اور نہ کرنے میں برائی ہے۔ اسی طرح...
  15. محمد اجمل خان

    بابرکت و باسعادت بڑھاپا

    بڑھاپے کے ہلاک کردینے والے گناہ [حَبْطِ اَعْمال یعنی وہ گناہ جس سے تمام نیکیاں ضائع ہوجاتی ہیں] گناہ گار شخص کی زندگی سے خیر و برکت اٹھ جاتی ہے۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض لوگ ساری زندگی نیک اعمال کرتے رہتے ہیں لیکن بڑھاپے میں کسی ایسے گناہ میں ملوث ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ساری زندگی کی...
Top