• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

المھرۃ فی سیرۃ القراء العشرۃ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,674
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
المهرة في سيرة القراء العشرة
مصنف
قاری صہیب احمد میر محمدی

ناشر
کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور

Title Page --- Al-Mahrah-Fi-Seerat-Al-Qurra-Al-Asharah.jpg

تبصرہ

قرآن مجید آسمانی کتب میں سے آخری کتاب ہے جسے رسول اللہ ﷺ پر نازل کیا گیا ۔ آپﷺ نے اپنی زندگی میں صحابہ کرام کے سامنے اس کی مکمل تشریح و تفسیر اپنی عملی زندگی ، اقوال و افعال اور اعمال کے ذریعے پیش فرمائی ۔ صحابہ کرام کو مختلف قراءات میں اسے پڑھنا بھی سکھایا ۔ صحابہ کرام اور ان کے بعد آئمہ فن اور قراء نے ان قراءات کو آگے منتقل کیا ۔ کتبِ احادیث میں اسناد احادیث کی طرح مختلف قراءات کی اسناد بھی موجود ہیں۔ بے شمار اہل علم اور قراء نے علومِ قراءات کے موضوع پر سینکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں ۔اور ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔دس متواتر اور مستند قراءتیں مشہور و معروف ہیں جو کہ قراءت عشرہ کے دس ائمہ(امام نافع مدنی،امام ابن کثیر مکی،امام ابو عمرو بصری،امام ابن عامر شامی،امام عاصم کوفی،امام حمزہ کوفی،امام کسائی کوفی،امام ابو جعفر مدنی،امام یعقوب حضرمی،امام خلف العاشر کوفی رحمہم اللہ۔) سے منقول ہیں ان قراءتوں میں قرآن کے الفاظ کی ادائیگی، حرکات، مد، قصر، امالہ وغیرہ کے بعض طریقوں میں اختلاف پایا جاتا ہے، لیکن یہ سب وحیِ قرآنی کے دائرے میں معتبر قراءتیں ہیں۔ زیر نظر کتابی پروجیکٹ بعنوان ’’ربیع القلوب‘‘محترم قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر کلیۃ القرآن الکریم و التربیۃ الاسلامیۃ،پھولنگر) کی کاوش ہے۔جس میں انہوں نے قرّاء عشرہ اور ان کے راویوں کے حالات زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی متواتر قراءات کو ضبط و نقل میں گراں قدر خدمات اور ان کی قراءات کے اصول و فروش کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے۔ حضرت قاری صاحب کے اس منصوبے کا مقصد 10 مشہور قراءتوں کی مشہور روایات کو مشرق و مغرب میں ان قراءات کو پھیلانے ان کو سیکھنے میں آسانی و مہارت پیدا کرنا اور ان کی اجازہ حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ فاضل مصنف اس کتاب کے علاوہ بھی کئی دینی ،تبلیغی اور اصلاحی و علمی کتب کے مصنف ہیں اور ایک معیاری درسگاہ کے انتظام و انصرام کو سنبھالنے کے علاوہ اچھے مدرس ،واعظ و مبلغ اور حافظ یحیٰ عزیز میر محمدی رحمہ اللہ کے صحیح جانشین اور ان کی تبلیغی و اصلاحی جماعت کے روح رواں ہیں ۔ (م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,674
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
عرض مؤلف 8
امام نافع مدنی رحمہ اللہ کے حالات زندگی 13
امام قالون رحمہ اللہ کے حالات زندگی 24
امام ورش رحمہ اللہ کے حالات زندگی 29
امام نافع مدنی رحمہ اللہ کے اصولی و فرشی انفرادات 34
امام ابن کثیر مکی رحمہ اللہ کے حالات زندگی 44
امام بزی رحمہ اللہ کے حالات زندگی 52
امام قنبل رحمہ اللہ کے حالات زندگی 55
امام ابن کثیر مکی رحمہ اللہ کے اصولی و فرشی انفرادات 58
امام ابو عمرو بصری رحمہ اللہ کے حالات زندگی 73
امام دوری بصری رحمہ اللہ کے حالات زندگی 86
امام سوسی رحمہ اللہ کے حالات زندگی 91
امام ابو عمرو بصری رحمہ اللہ کے اصولی و فرشی انفرادات 97
امام ابن عامر شامی رحمہ اللہ کے حالات زندگی 106
امام ہشام رحمہ اللہ کے حالات زندگی 116
امام ابن ذکوان رحمہ اللہ کے حالات زندگی 122
امام ابن عامر شامی رحمہ اللہ کے اصولی و فرشی انفرادات 128
 
Top