• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجلس کے ساتھ مالی تعاون

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مجلس کے ساتھ مالی تعاون


جیسا کہ آپ احباب کے علم میں ہے کہ مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام قائم عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کو جاری رکھنے کے لئے ایک بڑی ٹیم ہمہ وقت خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ جن کے وظائف کے سلسلے میں ایک بڑی رقم (دو لاکھ سے زائد) ماہانہ خرچ ہو تی ہے۔ اور یہ سب اخراجات اللہ کے فضل وکرم کے بعد آپ جیسے مخلص اور مخیر حضرات کے تعاون سے پورے ہوتے ہیں۔

تبلیغ دین کے یہ کام در حقیقت اللہ کے ہیں اور انہیں اللہ تعالیٰ ہی مکمل فرماتے ہیں۔ یہ تو ان لوگوں کی خوش قسمتی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ اس سلسلے میں توفیق دیتے ہیں اور وہ ان کاموں کی تکمیل کا باعث بنتے ہیں۔ چونکہ یہ کام بہت عظیم ہے اور اس کا اجر بھی اللہ کے ہاں بہت زیادہ ہے لہٰذا اس کیلئے درمیان میں مالی ودیگر مشکلات آتی رہتی ہیں جس وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا کے اس پر فتن دور میں ان سائٹس کی دعوتی واصلاحی افادیت اور معاشرے میں ا ن کے مثبت اور تعمیری کردار سےتو ہر ذی شعور انسان بخوبی آگاہ ہے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ جہاں مخلص احباب ان سائٹس سے خوب خوب فائدہ اٹھاتے ہیں وہیں کچھ مخالفین انہیں ہیک کرنے اور ان میں خرابی پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔

ہماری یہ ویب سائٹس اب الحمد للہ معاشرہ میں نہ صرف کافی مقبول ہوچکی ہیں ، بلکہ ان پر بہت زیادہ علمی واصلاحی ڈیٹا اور مواد بھی اپلوڈ کیا جا چکا ہے۔جنہیں باقاعدہ پروفیشنل اور اچھے انداز میں مسلسل چلانے کے کسی فنی آدمی کی بھی اَشد ضرورت ہے۔اور آپ حضرات جانتے ہے کہ ویب ڈیویلپرز حضرات کسی معمولی تنخواہ پر کام کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ہیں اور بڑی بڑی تنخواہوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ لیکن ایسا ماہر آدمی مہیا کرنے میں ہمارے مالی وسائل ہمیشہ آڑے آ جاتے ہیں اور ہم کوئی ماہر آدمی حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہمارے پاس ماہر آدمی نہ ہونے کے سبب پچھلے کچھ دنوں سے ویب سائٹس پر متعدد مسائل آ رہے ہیں جنہیں ہم حل نہیں کر پا رہے ہیں۔ اب ہم اس بات پر مجبور ہیں کہ ہمیں ایسا کوئی ماہر آدمی مہیاہو جائے جو ان تمام سائٹس کی نگرانی کرے اور ان پر پیش آنے والے مسائل کو حل کرے۔



حدیث نبوی ﷺہے:

»مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَدْ غَزَا، وَمَنْ خَلَفَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا«(بخاری:2863)


'' جس شخص نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو سازوسامان دیا (گویا) اس نے خود جہاد کیا۔ اور جس شخص نے غازی کے گھر بار کی نگرانی کی گویااس نے خود جہاد کیا۔
"
اس حدیث مبارکہ کے مطابق جو شخص مالی کفالت کرے گا اس کے لئے بھی اتنا ہی اجر جتنا کہ میدان عمل میں شریک شخص کے لئے ہے۔

تو آئیے! مجلس کے ساتھ ماہانہ بنیادوں پر تعاون کا ایک سلسلہ شروع کریں تاکہ دین حق کے عالمگیر پیغام امن کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا جا سکے۔ اللہ ہم سب حامی وناصر ہو اور ہمیں اپنے دین حنیف کی خدمت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

ماہانہ تعاون کا طریقہ یہ ہے کہ ہر بھائی ایک متعین رقم مختص کر دے کہ وہ ہر ماہ مجلس میں جمع کروا دیا کرےگا۔ اور یہ رقم ہر بھائی کی اپنی استطاعت کے مطابق ہو سکتی ہے:

رابطہ نمبر:

قاری انس نضر، مدیر مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
03227222288

A/c Title: Kitabosunnat.com]

A/c no: 0093-01875659
Bank Alfalah Limited
Branch Urdu Bazar, Lahore
(Swift Code: ALFPKKA093)
۔IBAN: PK73 ALFH 0093 0010 0277 7251۔


قاری مصطفی راسخ، نائب مدیر مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
03464422005
03334556436
اکاؤنٹ نمبر
۔Title : Muhammad Mustafa rasikh
Bank alfalah model Town branch, lahore
0137-1004362142
 
Last edited by a moderator:

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

اگر انڈیا والے تعاون کرنا چاہیں تو کیسے کریں؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
فورم کے تمام ساتھیوں کی اطلاع کے لیے :
[USERGROUP=2]@رجسٹرڈ اراکین[/USERGROUP]
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
664
ری ایکشن اسکور
741
پوائنٹ
301
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

اگر انڈیا والے تعاون کرنا چاہیں تو کیسے کریں؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی یہ جو اوپر انس صاحب کا اکاؤنٹ دیا گیا ہے یہ انٹر نیشنل ہے آپ اسی کے ذریعے ہی بھیج سکتے ہیں۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
بھارت میں مقیم افراد کو تعاون کرتے وقت اس امر کا خیال رکھنا چاہیئے ، کہ ان کے لئے کوئی مشکلات پیدا نہ ہوں!
یہ پاکستان اور بھارت کے معاملات بڑے پیچیدہ ہیں!
اگر ایسا کوئی سلسلہ ہو کہ Paypal وغیرہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانفسر کروائے جائیں ، تو بھارت میں مقیم لوگوں کے لئے بہتر ہوگا!
 

شبنم زاھد

مبتدی
شمولیت
مارچ 13، 2018
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
17
ﺗﯿﺮﯼ ﺧﻮﺷﺒﻮ، ﻣﯿﺮﯼ ﭼﺎﺩﺭ
ﺗﯿﺮﮮ ﺗﯿﻮﺭ، ﻣﯿﺮﺍ ﺯﯾﻮﺭ
ﺗﯿﺮﺍ ﺷﯿﻮﮦ، ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺴﻠﮏ
ﻭَﺭَﻓَﻌﻨﺎ ﻟَﮏَ ﺫِﮐﺮَﮎ
ﻣﯿﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ، ﺗﯿﺮﯼ ﺁﮨﭧ
ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺪﺭﮦ، ﺗﯿﺮﯼ ﭼﻮﮐﮭﭧ
ﺗﯿﺮﯼ ﮔﺎﮔﺮ، ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺎﮔﺮ
ﺗﯿﺮﺍ ﺻﺤﺮﺍ ، ﻣﯿﺮﺍ ﭘﻨﮕﮭﭧ
ﻣﯿﮟ ﺍﺯﻝ ﺳﮯ ﺗﺮﺍ ﭘﯿﺎﺳﺎ
ﻧﮧ ﮨﻮ ﺧﺎﻟﯽ ﻣﯿﺮﺍ ﮐﺎﺳﮧ
ﺗﯿﺮﮮ ﻭﺍﺭﯼ ﺗﺮﺍ ﺑﺎﻟﮏ
ﻭَﺭَﻓَﻌﻨﺎ ﻟَﮏَ ﺫِﮐﺮَﮎ
ﺗﯿﺮﯼ ﻣﺪﺣﺖ، ﻣﯿﺮﯼ ﺑﻮﻟﯽ
ﺗُﻮ ﺧﺰﺍﻧﮧ، ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﺟﮭﻮﻟﯽ
ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺎﯾﮧ، ﻣﯿﺮﯼ ﮐﺎﯾﺎ
ﺗﯿﺮﺍ ﺟﮭﻮﻧﮑﺎ، ﻣﯿﺮﯼ ﮈﻭﻟﯽ
ﺗﯿﺮﺍ ﺭﺳﺘﮧ، ﻣﯿﺮﺍ ﮨﺎﺩﯼ
ﺗﯿﺮﯼ ﯾﺎﺩﯾﮟ، ﻣﯿﺮﯼ ﻭﺍﺩﯼ
ﺗﯿﺮﮮ ﺫﺭّﮮ، ﻣﯿﺮﮮ ﺩﯾﭙﮏ
ﻭَﺭَﻓَﻌﻨﺎ ﻟَﮏَ ﺫِﮐﺮَﮎ
ﺗﯿﺮﮮ ﺩﻡ ﺳﮯ ﺩﻝِ ﺑﯿﻨﺎ
ﮐﺒﮭﯽ ﻓﺎﺭﺍﮞ، ﮐﺒﮭﯽ ﺳﯿﻨﺎ
ﻧﮧ ﮨﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﭘﮭﺮ ﺗﯿﺮﯼ ﺧﺎﻃﺮ
ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺮﻧﺎ ﻣﯿﺮﺍ ﺟﯿﻨﺎ
ﯾﮧ ﺯﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﻓﻠﮏ ﺳﯽ
ﻧﻈﺮ ﺍٓﺋﮯ ﺟﻮ ﺩﮬﻨﮏ ﺳﯽ
ﺗﯿﺮﮮ ﺩﺭ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺟﺎﮞ ﺗﮏ
ﻭَﺭَﻓَﻌﻨﺎ ﻟَﮏَ ﺫِﮐﺮَﮎ
ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﻗﻄﺮﮦ، ﺗُﻮ ﺳﻤﻨﺪﺭ
ﻣﯿﺮﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﺍﻧﺪﺭ
ﺳﮓِ ﺩﺍﺗﺎ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﺗﺎ
ﻧﮧ ﻭﻟﯽ ﮨﻮﮞ، ﻧﮧ ﻗﻠﻨﺪﺭ
ﺗﯿﺮﮮ ﺳﺎﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﯿﮟ
ﻣﯿﺮﮮ ﺟﯿﺴﮯ ﺗﻮ ﺑﮍﮮ ﮨﯿﮟ
ﮐﻮﺋﯽ ﺗﺠﮫ ﺳﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮯ ﺷﮏ
ﻭَﺭَﻓَﻌﻨﺎ ﻟَﮏَ ﺫِﮐﺮَﮎ
ﻣﯿﮟ ﺍﺩﮬﻮﺭﺍ، ﺗﻮ ﻣﮑﻤﻞ
ﻣﯿﮟ ﺷﮑﺴﺘﮧ، ﺗﻮ ﻣﺴﻠﺴﻞ
ﻣﯿﮟ ﺳﺨﻨﻮﺭ، ﺗﻮ ﭘﯿﻤﺒﺮ
ﻣﯿﺮﺍ ﻣﮑﺘﺐ، ﺗﺮﺍ ﺍﯾﮏ ﭘﻞ
ﺗﯿﺮﯼ ﺟﻨﺒﺶ، ﻣﯿﺮﺍ ﺧﺎﻣﮧ
ﺗﯿﺮﺍ ﻧﻘﻄﮧ، ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﻣﮧ
ﮐﯿﺎ ﺗُﻮ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺯﯾﺮﮎ
ﻭَﺭَﻓَﻌﻨﺎ ﻟَﮏَ ﺫِﮐﺮَﮎ
ﻣﯿﺮﯼ ﺳﻮﭼﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺳﻮﺍﻟﯽ
ﻣﯿﺮﺍ ﻟﮩﺠﮧ ﮨﻮ ﺑﻼﻟﯽ
ﺷﺐِ ﺗﯿﺮﮦ، ﮐﺮﮮ ﺧﯿﺮﮦ
ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻥ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﮞ ﻣﺜﺎﻟﯽ
ﺗﯿﺮﺍ ﻣﻈﮩﺮ ﮨﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﻓﻦ
ﺭﮨﮯ ﺍُﺟﻼ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﺍﻣﻦ
ﻧﮧ ﮨﻮ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺎﻟﮏ
ﻭَﺭَﻓَﻌﻨﺎ ﻟَﮏَ ﺫِﮐﺮ
images-24.jpeg
 

اسامہ

مبتدی
شمولیت
مارچ 19، 2018
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
19
السلام علیکم بھائی کتاب و سنت ویب جلد از جلد ٹھیک کر دیں برائے مہربانی ہم اس سے بہت استفادہ کرتے ہیں۔ ہمیں اکثر کتب آپ کی ہی ویب پر دستیاب ہوتی ہیں۔ اس لیئے میری درخواست ہے کہ آپ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کریں۔
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
664
ری ایکشن اسکور
741
پوائنٹ
301
السلام علیکم بھائی کتاب و سنت ویب جلد از جلد ٹھیک کر دیں برائے مہربانی ہم اس سے بہت استفادہ کرتے ہیں۔ ہمیں اکثر کتب آپ کی ہی ویب پر دستیاب ہوتی ہیں۔ اس لیئے میری درخواست ہے کہ آپ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کریں۔
آپ بھائیوں کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ سائٹ پر ہیکرز کا بڑا شدید حملہ ہوا ہے اور کئی بار ہوا ہے۔ اس لئے فوری طور پر سنبھل نہیں پا رہی ہے۔ اللہ تعالی آ سانیاں فرمائے۔آمین
 

اسامہ

مبتدی
شمولیت
مارچ 19، 2018
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
19
السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ
بھائی ایک گزارش تھی کتاب سنت ویب پر آپ بابا محمد علی صمصام کی شاعری کی کتب بھی آپلوڈ کر دیں۔
ایک اور یہ ہے کہ جب سے کتاب و سنت ویب سائیٹ آن ہوئی ہے مجھے بہت خوشی ہوئی۔ کیونکہ ہم اس سے بہت استفادہ کرتے ہیں۔ آپ ویب پہلے سے بہت بہتر ہے۔ مگر ابھی بھی ایک کمی باقی ہے کہ پہلے ایک کتاب کے ساتھ اس موضوع کی دوسری کتب بھی دیکھی جاسکتی تھی مگر اب ایسا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اور پہلے ایک کتاب کی اگر 3 جلدیں ہیں تو جو ڈائونلوڈ ہو رہی ہے اس کے ساتھ دوسری دو جلدیں بھی تحت الخط ظاھر ہوتی تھیں۔ مگر اب ایسا نہیں ہے۔ برائے مہربانی کتاب بابا صمصام کی کتب آپلوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اس مشکل کو حل کرکے شکریہ کا موقع فراہم کریں۔ جزاکم اللہ خیرا ایاکم و کل من یعاونکم علی الھدی و التقی
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top