الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
پندرہویں شعبان کے میلہ کی چند خرافات ومنکرات
اس طرح کے میلے عموما طرح طرح کی سماجی برائیوں اورشرعی خرافات کا مجمع ثابت ہوتے ہیں جن سے ان میلوں کی انعقاد کی حرمت دوبالا ہوجاتی ہے علامہ ابن الحاج نے ان بدعات وخرافات اوررسومات بد کی ایک مکمل فہرست ترتیب دی ہے جسکاخلاصہ یہاں ہم فائدہ عامہ کے پیش...
صلاۃ الفیہ بدعت ہے
جیسا کہ حضرت على رضی اللہ عنہ سے منسوب روایت سے پتہ چلا کہ بعض لوگ اس رات سورکعت نمازپڑھتےہیں جس کی ہررکعت میں سورۃ الاخلاص دس دفعہ پڑھنا ہوتا ہے تواسطرح سورۃ الاخلاص سورکعت میں ایک ہزاردفعہ پڑھا جاتا ہے اسلئے اس نمازکوصلاۃ الفیہ کہا جاتا ہے – (دیکھئے:البدع الحولیۃ ص299)-...
علماء امت کے اقوال:
شیخ الإسلام ابن باز رحمہ اللہ اس شب کے حوالہ سے اپنے شہرہ آفاق رسالہ "التحذیرمن البدع" میں ارشاد فرماتے ہیں:"پندرہویں شعبان کی فضیلت کے متعلق تمام احادیث ضعیف اورموضوع ہیں ,لیکن جمہورعلماء کے نزدیک اس رات محفل رچانا بدعت ہے- اوراسکی فضیلت کے متعلق واردشدہ سب احادیث ضعیف...
پندرہویں شعبان کا میلہ کیوں؟
قارئین کرام! گذشتہ سطورمیں آپ لوگوں نے شعبان سے متعلق احادیث کا جائزہ لیا جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس ماہ میں رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کثرت سے روزہ رکھتے تھے- اوربس! اسکے علاوہ اس ماہ میں کسی خاص عبادت ,میلہ ,عرس یا شب بیداری اورحلوہ پوری کا کوئی ذکرنہیں ہے-...
6- اسی طرح ایک اورحدیث
(من صلى ليلة النصف من شعبان ثنتى عشرة ركعة يقرأ في كل ركعة "قل هوالله أحد"ثلاثين مرة,لم يخرج حتى يرى مقعده من الجنة....)
" جس نے شعبان کی پندرہویں کوبارہ رکعت نمازپڑھی اورہررکعت میں تیس مرتبہ قل ھواللہ احد پڑھا وہ نہیں نکلے گا یہاں تک کہ جنت میں اپنے مقام کودیکھ لے" -...
5- ایک اورحدیث حضرت على رضی اللہ عنہ سے منسوب کی جاتی ہے جسکے الفاظ یوں ہیں:
( يا على ! من صلى مأة ركعة في ليلة النصف من شعبان ,يقرأ في كل ركعة بفاتحة الكتاب و"قل هوالله أحد" عشرمرات ,قال النبي صلى الله عليه وسلم :يا على ما من عبد يصلي هذه الصلوات إلا قضى الله عزوجل له كل حاجة طلبها تلك الليلة...
4-ایک اورحدیث شعبان کی فضیلت میں ذکرکی جاتی ہے کہ :
(رجب شهرالله وشعبان شهري ورمضان شهرأمتي)-
"رجب اللہ کا مہینہ ہے اورشعبان میرامہینہ ہے اوررمضان میری امت کا مہینہ ہے"-
اسے ابوبکرالنقاش نے روایت کیا ہے جیسا کہ ابن حجرنے کہا ہےاورنقاش مذکور حدیثیں گھڑنے والا دجال تھا جیسا کہ حافظ ابوالفضل...
3-
حدثنا الحسن بن علي الخلال حدثنا عبد الرزاق انبانا ابن ابي سبرة عن إبراهيم بن محمد عن معاوية بن عبد الله بن جعفر عن ابيه عن علي بن ابي طالب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا كانت ليلة النصف من شعبان فقوموا ليلها وصوموا يومها فإن الله ينزل فيها لغروب الشمس إلى سماء الدنيا...
پندرہویں شعبان کی رات سے متعلق احادیث:
اس سلسلے میں جتنی بھی احادیث ہیں وہ ضعف اوروضع سے خالی نہیں صرف ایک حدیث ہے جوگرچہ طعن سے خالی نہیں مگرعلامہ البانی کے نزدیک اس کے سارے طرق ملانے کے بعد درجہ صحت کوپہونچتی ہے –وہ حدیث یہ ہے-
1-حدثنا راشد بن سعيد بن راشد الرملي حدثنا الوليد عن ابن لهيعة عن...
یہ اوراسطرح کی چند دیگراحادیث پرغورکرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ماہ شعبان کے روزے سے متعلق احادیث موجود ہیں- اوررسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم ماہ شعبان کے اکثرایام روزہ سے ہوتے تھے- لہذا امت کوبھی ماہ شعبان کے اکثرروزے رکھنےچاہئے-
نیزکچہ ایسی روایات بھی ملتی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ازواج مطہرات رضی...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پندرہویں شعبان سے متعلق احادیث- ایک جا ئزہ
ڈاکٹرعبداللطیف الکندی---------------- استاذ الکلیۃ السلفیۃ مومن آباد سرینگر
جب ماہ شعبان آتا ہے توامت اسلامیہ ماہ مبارک"شہررمضان" کے استقبال کی تیاریوں میں لگ جاتی ہے –اس لئے کہ یہ مبارک مہینہ اپنے اندربے شمارخوبیاں,محاسن...
شبّ برأت اور عصرِ حاضر کے مسلمان !
پندرہویں شعبان کی رات کو عرف عام میں شب برأت کہا جاتاہے ۔ اس رات کے بارہ میں عوام الناس کے درمیان بہت سے نظریات اور بدعتی عقائد رائج ہوچکے ہیں، جن کی تفصیل اور شرعی حیثیت ذیلی سطور میں پیش کی جارہی ہے:
۱۔ فیصلوں کی رات :
عوام الناس کی اکثریت کو علماء سوء...
پندرھویں شعبان کی مخصوص بدعات :
ماہ شعبان میں عوام الناس کے درمیان بہت سی بدعتی عبادات رائج ہوچکی ہیں ان میں سے اکثر بدعات پندرہویں شعبان کی رات میں کی جاتی ہیں۔جن کا مختصر تذکرہ درج ذیل سطور میں کیا جارہا ہے۔
۱۔جس شخص نے پندرہ شعبان کی رات بارہ رکعتیں نماز پڑھی اور ہررکعت میں 30 دفعہ سورہ...
ماہ شعبان سے متعلق ضعیف وموضوع احادیث :
۱۔ ’’ رجب شہر اللہ وشعبان شہری ورمضان شہر امتی ‘‘ ( الموضوعات لابن الجوزی)
’’رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ، ماہ شعبان میرا جبکہ رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔‘‘
۲۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مکرم ﷺ سے پوچھا گیا کہ ماہ رمضان کے بعد کس ماہ کا روزہ...
ماہِ شعبان مستند احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں !
۱۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی بھی ماہ رمضان کے علاوہ کسی دوسرے ماہ کے مکمل روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا اور میں نے نہیں دیکھا کہ آپ شعبان کے علاوہ کسی دوسرے ماہ میں کثرت سے نفلی روزے رکھتے ہوں ۔ ( متفق علیہ)...
ماہِ شعبان اور ہمارا طرزِ عمل
تحریر محمد طیب معاذ
ماہ شعبان اسلامی سال کا آٹھواں ماہ مبارک ہے ۔ دین اسلام کے بنیادی مصادر پر نظر دوڑانے کے بعد اس ماہ میں صرف نفلی روزے رکھنے کی ترغیب ملتی ہے ، دیگر مخصوص عبادات کے بارے میں شرعی نصوص وارد نہیں ہوئیں هیں ، درج ذیل مضمون میں ماہ شعبان سے...
124-بعض قبائلِ عرب کا دوبارہ بتوں کی پوجا شروع کرنا
جزیرۃ العرب میں شرک اور بت پرستی کا دور دورہ تھا، مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو توفیق دی اور اپنے لشکروں سے ان کی مدد کی حتیٰ کہ انہوں نے تمام بتوں کا خاتمہ کردیا اور اللہ تعالیٰ کی توحید کا علم بلند کردیا۔ لیکن قیامت کے...
123-بیت اللہ کے حج کا متروک ہوجانا:
آخری زمانے میں جہاں بہت سے فتنے رونما ہوں گے اور دین کا راستہ روکنے کی کوششیں کی جائیں گی، وہاں کعبہ پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا کہ حج اور عمرہ معطل ہوجائے گا۔
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"لَا تَقُومُ...