جب اللہ سے مانگو تو خوب ڈٹ کر مانگو، اس کے لئے نمک کی ڈلی اور تختِ بادشاہی ایک برابر ہیں، اس ربِ ذوالجلال کی رحمت ایک غریب کی جھونپڑی پر بھی برستی ہے اور قیصر شاہی کے محل پر بھی دونوں کے لئے اس نے کُن ھی کہنا ہے، مانگ مانگ کر لینا نبیوں کی عادت ہے، اور یہ سب سے بڑی عبادت ہے، الدعا مخ العبادہ دعا...