• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. عمر سلفي

    گفتگو کے آداب :

    " گفتگو میں نرمی اختیار کرو کیونکہ الفاظ کی نسبت لہجہ زیادہ اثر پذیر ہوتا ہے" "گفتگو کی جائے مگر احتیاط کے ساتھ لوگ مر بھی جاتے ہیں الفاظ کے ساتھ" "جو بات دل سے کی جاتی ہے وہ دل پر اثر کرتی ہے " " بہترین باتیں دوسروں کا دل موہ لیتی ہے " "بات کہنا سیکھیں پھر بات کرکے اس پر ٹھہرنا سیکھیں پھر...
  2. عمر سلفي

    گفتگو کے آداب :

    [ گفتگو ] " خیر الکلام ما قلّ و دلّ" بہترین کلام وہ ہے جو مختصر ہو اور مراد کو ظاہر کرنے والا ہو، " الحدیث یحیی بعضہ بعضاً" گفتگو کا ایک حصہ دوسرے حصّے کو کھینچتا ہے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جس نے فضول کو چھوڑ دیا اور مختصر بات کہنے پر اکتفاء کیا وہ بلیغ ہے [ بھجۃ المجالس: 703/1...
  3. عمر سلفي

    علم کی اہمیت ایک نظر میں

    [ علم اور جہالت ] امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: قرآن میں انسان کی جہاں بھی تعریف و ستائش ہوئی ہے وہ اسکے علم کا ثمرہ ہے اور جہاں جہاں اسکی مذمت و تذلیل ہوئی ہے وہ اسکی جہالت کا نتیجہ ہے امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: علم کی بدولت انسان رب العالمین کا تقرب حاصل کرلیتا ہے اور ملائکہ و...
  4. عمر سلفي

    میں نہیں جانتا

    [ لا علمی کے فوائد ] شیخ سعدی رحمہ اللہ لا علمی کا اظہار کرنے کے یہ فوائد نقل کرتے ہیں: 1: عالم جھوٹ بولنے اور غلط رہنمائی کرے سے محفوظ رہتا ہے ، 2: یہ علم میں پختگی کی دلیل ہے 3: جس مسئلے میں لاعلمی کا اظہار کرے اسکے متعلق مطالعہ وتحقیق کرکے اس مسئلے کا علم حاصل کرلیتا ہے ، 4: لا اعلم یا...
  5. عمر سلفي

    مطالعہ ، کتب بینی

    [ کتاب سے دوستی ] ابو عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مہلب نے اپنے بیٹوں کو نصحیت کرتے ہوئے کہا : "اے میرے بیٹوں! بازاروں میں بے مقصد نا گھوما کرو اگر جانا ہو تو صرف اسلحہ ساز کے پاس جانا یا کتب فروش کے پاس " حسن لؤلؤی کہتے ہیں ؛ " چالیس برس ہوگئے ہیں ، میں نے کبھی قیلولہ کیا نا ٹیک لگائی اور نہ...
  6. عمر سلفي

    مطالعہ ، کتب بینی

    [ پڑھنے اور مطالعہ کرنے کے فوائد ] 1: پڑھنے سے غم اور بے چینی دور ہو جاتی ہے ، 2: پڑھنے کے دوران میں انسان جھوٹ بولنے اور فریب کرنے سے بچا رہتا ہے 3: پڑھنے کی عادت کیوجہ سے انسان کتاب میں اتنا منہمک رہتا ہے کہ سستی اور کاہلی سے مغلوب نہیں ہونے پاتا ، 4: پڑھنے سے فصاحت و بلاغت کی صفت پیدا...
  7. عمر سلفي

    مطالعہ ، کتب بینی

    [ مطالعہ کتب ] ایک عرب مصنف " الجاحظ " نے ایک پریشان حال شخص کو نصحیت کرتے ہوئے کہا تھا : کتاب ایک ایسا دوست ہے جو آپ کی خوشامدانہ تعریف نہیں کرتا اور نا آپ کو برائی کے راستے پر ڈالتا ہے یہ دوست آپ کو اکتاہٹ میں مبتلاء نہیں ہونے دیتا یہ ایک ایسا پڑوسی ہے جو آپ کو کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا یہ...
  8. عمر سلفي

    میں نہیں جانتا

    ( لا ادری ) میں نہیں جانتا۔ امام مالک رحمہ اللہ کا یہ قصہ بہت مشہور ہے کہ اندلس سے ایک آدمی انکے پاس آیا اور اس نے آپ سے 42 سوالات کیں آپ نے صرف دو کا جواب دیا اور 40 سوالات کے جواب میں کہا " لا ادری " میں نہیں جانتا۔ آدمی نے حیرت سے پوچھا آپ امام مالک ہے اور ان سوالات کے جواب نہیں جانتے؟...
  9. عمر سلفي

    منہ پر تعریف کرنا :

    " من آنم کہ من دانم " میں جو کچھ ہوں وہ میں ہی جانتا ہوں عربی شاعر کہتا ہے: " کفیت اذی یامن یعد محاسني علانيتي هذا ولم تدر باطيني " ترجمہ: اے وہ شخص جو میری خوبیاں بیان کررہا ہے ، تو ہی تو میرے ستانے کیلئے کافی ہے، یہ تو میرا ظاہر ہے ، تجھے میرے باطن کی کیا خبر ؟ " نیک باشی و بدر گوید خلق بہ...
  10. عمر سلفي

    گناہوں کے مضر اثرات انسانی زندگی پر

    [ ایک غلطی کا ازالہ کریں ] سعودی عرب کے شہر ریاض کی علمی شخصیت فضیلۃ الشیخ عبد العزیز السدحان حافظہ اللہ کی کتاب " اچھا عالم بننے کیلئے ] جسکا اردو ترجمہ: حافظ فیض اللہ ناصر نے کیا ہے اسکے صفحہ نمبر 72 میں امام شافعی رحمہ اللہ کا یہ ایک قول نقل کیا گیا ہے شكَوتُ إِلى وَكيعٍ سوءَ حِفظي...
  11. عمر سلفي

    میرے پسندیدہ اشعار

    توبہ کی امید پر ہو چکے بہت گناہ یا رب مہلت تو مل رہی ہے توفیق بھی عطاء کر
  12. عمر سلفي

    میرے پسندیدہ اشعار

    سنتے آئے ہیں ، بدلتا ہے زمانہ سب کو مرد وہ ہیں جو زمانے کو بدل دیتے ہیں
  13. عمر سلفي

    میرے پسندیدہ اشعار

    خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کردے کہ تیری بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں
  14. عمر سلفي

    میرے پسندیدہ اشعار

    بیاں میں نکتہ توحید آ تو سکتا ہے ترے دماغ میں بت خانہ ہوتو کیا کہیے
  15. عمر سلفي

    اقوال سلف

    کچھ اھل علم اس کلمہ " لاحول ولاقوۃ الاباللہ" کا مفہوم بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: " نہیں ہم پھر سکتے بیماری سے شفاء کی طرف ، نہ غریبی سے امیری کی طرف ، نہ شر سے خیر کی طرف اور نہ ہی تھکاوٹ سے راحت کی طرف مگر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے " [ فقہ الادعیۃ والاذکار: 254 ] حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے...
  16. عمر سلفي

    اقوال سلف

    [ لا حول ولا قوۃ ] شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ؛ میں نے بڑے بڑے باطل فرقوں کا مقابلہ کیا ہے میرے پاس انکے خلاف سب سے بڑا ہتھیار " لاحول ولاقوۃ الاباللہ" تھا میں اسکو کثرت سے پڑھتا تھا اور اللہ تعالیٰ اسکی برکت سے میرے لیے فتح اور کامیابی کے سب دروازے کھول دیتے تھے ۔ ایک جگہ مزید...
  17. عمر سلفي

    اہل حدیث کا وجود کب سے ہے؟

    [ ہندوستان ( جب پاکستان نہیں بنا تھا ) میں اھل حدیث کب سے ہیں ؟ ] مشہور عرب سیاح بشاری مقدسی جو 375ھ میں ہندوستان میں آیا تھا وہ اپنی کتاب " احسن التقاسیم فی معرفۃ الاقالیم" میں سندھ پاکستان کے مشہور شہر " منصورہ " کے حال میں لکھتے ہیں: "یہاں کے ذمی بت پرست لوگ ہیں اور مسلمانوں میں اکثر اھل...
  18. عمر سلفي

    مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت

    [ وقت کی حفاظت ] نبی ﷺ نے فرمایا: صحت اور فراغت دو ایسی نعمتیں ہیں جنکے بارے میں اکثر لوگ دھوکے کا شکار ہیں ۔ [ صحیح بخاری: ح:6412 ] شاعر کہتا ہے: " والوقت انفس ما عنیت بحفظہ واراہ اسھل ما علیک یضیع" وقت ایک نفیس ترین چیز ہے جسکی حفاظت تمہارے ذمے لگائی گئی جبکہ میرے خیال میں یہی وہ چیز...
  19. عمر سلفي

    اقوال سلف

    ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: اذکار میں سو کے قریب فائدے ہیں [ الوابل الصیب: 94 ، دارعالم الفوائد] مزید فرماتے ہیں: مشاہدے اور تجربہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس شخص نے اپنی زبان کو اللہ کے ذکر سے یعنی ذکر پر لگایا تو اللہ بھی اسکی زبان کو ہر باطل اور فضول کام سے محفوظ کرلیتے ہیں اور...
  20. عمر سلفي

    اقوال سلف

    [ اذکار ] ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میرے استاد شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ذکر دل کیلئے ایسے ہیں جیسے مچھلی کیلئے پانی پس اسوقت مچھلی کا کیا حال ہوتا ہے جب وہ پانی سے دور ہو [ التحفۃ العراقیہ: 85/15، الوابل الغیب: 96 ] مزید فرماتے ہیں: جو شخص دل کے مرنے سے نجات چاہتا ہے...
Top