[ گفتگو ]
" خیر الکلام ما قلّ و دلّ"
بہترین کلام وہ ہے جو مختصر ہو اور مراد کو ظاہر کرنے والا ہو،
" الحدیث یحیی بعضہ بعضاً"
گفتگو کا ایک حصہ دوسرے حصّے کو کھینچتا ہے
سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
جس نے فضول کو چھوڑ دیا اور مختصر بات کہنے پر اکتفاء کیا وہ بلیغ ہے
[ بھجۃ المجالس: 703/1 ]
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
فضول گفتگو میں کوئی بہتری نہیں ،
[ بھجۃ المجالس :60/1 ]