الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
میں اس مبارک فورم کی انتظامیہ کو یہ تجویز پیش کرتا ہوں کہ وہ سکائیپ پر دار الافتاء قائم کریں تاکہ عوام کے علماء و مفتیان سے روابط اور فتاوی کا حصول آسان ہو سکے۔ اگرچہ فتوی کیلئے علیحدہ سے ویب سائیٹ موجود ہے لیکن اس پر صرف پرانے فتاوی موجود ہیں اور ویسے بھی ای میل یا...
یاد رہے یہ لفظ وجه الدِّلالة بکسر الدّال یعنی "دال" پر کسرہ کے ساتھ اور وجه الدَّلالة بفتح الدّال دونوں طرح استعمال ہوا ہے۔ دونوں کے لغوی و اصطلاحی معنی درکار ہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کتب فقہ کے مطالع کے دوران اکثر ایک اصطلاح "وجہ الدلالۃ" کا ذکر ملتا ہے۔ فاضل احباب سے سوال ہے کہ جب فقہاء "وجہ الدلالۃ" کے ذکر کے بعد کوئی بات کہیں تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے اور خود "وجہ الدلالۃ" کا فقہ کی اصطلاح میں کیا مطلب ہوتا ہے؟
اگرچہ میں اس بات کا قائل ہوں کہ کسی وقت اگر نماز جنازہ میں فاتحہ جہرا یعنی اونچی آواز سے پڑھ لی جائے تو کوئی حرج نہیں لیکن ہمارے اہل حدیث حضرات کے ہاں تو یہ ایک مستقل طریقہ بن گیا ہے اور سری طور جنازہ تو پڑھا ہی نہیں جاتا الا ماشاء اللہ۔ عموما جن روایات سے جہر بالفاتحہ کا استدلال کیا جاتا ہے وہ...
پیارے بھائی میں آپ کی بات سمجھ گیا ہوں لیکن میری گزارش یہ ہے کہ متقدمین احناف اور جمہور اہل حدیث (مالکیہ، شافعیہ اور حنابلہ) تقلید شخصی کے ہرگز قائل نہیں تھے بلکہ ان سب نے اس کی مذمت اور عدم جواز کے فتوے دئیے ہیں خود کبار فقہاء احناف جیسے قاضی ابو یوسف، امام محمد بن حسن شیبانی، امام طحاوی، ملا...
پیارے بھائی امام صنعانی رحمہ اللہ نے اصول فقہ میں جو کتاب لکھی ہے وہ اہل سنت کے ہاں معتبر نہیں اور نہ ہی وہ اہل حدیث کے منہج پر ہے بلکہ وہ زیدی (شیعہ) مذہب میں شمار ہوتی ہے۔ امام صنعانی رحمہ اللہ نے خود تو اگرچہ زیدی مذہب چھوڑ کر حق کی اتباع شروع کردی تھی لیکن اس کے باوجود ان کی تصانیف پر زیدی...
ہم پہلے بھی گزارش کر چکے ہیں کہ کسی فقہی مذہب کی طرف نسبت کرنے سے تقلید لازم نہیں آتی یہ بات آپ اچھی طرح سمجھ لیں۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور آپ کے شاگرد خاص امام ابن قیم رحمہ اللہ دونوں حنبلی مذھب سے تعلق رکھتے تھے اس کے باوجود دونوں عظیم مجتھدین تھے اور...
بیشک اھل الحدیث کا مسلک بہت قدیم ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ائمہ کرام مالک، شافعی اور احمد بن حنبل رحمھم اللہ کا تعلق اسی مسلک سے ہے اور اسی طرح ان کے بیشتر تلامذہ محدثین و فقھاء بھی اھل الحدیث کے مذھب ہی سے منسلک ہیں۔ اپنے آپ کو مالکیہ، شافعیہ یا حنابلہ وغیرہ سے منسوب کرنے میں نہ تو کوئی قباحت ہے...
گویا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ اضطراری حالت میں یا کسی خاص عذر کے تحت صدقہ فطر رقم کی صورت میں دیا جاسکتا ہے۔ لیکن گزارش یہ ہے کہ جو مثال آپ نے پیش کی ہے اس طرح کے عذر کا امکان تو نبی علیہ السلام کے زمانے میں بھی موجود تھا یعنی اگر کوئی مسکین چاہتا تو صدقے کے اناج کو بیچ کر رقم وصول کر لیتا مگر آپ...
محترم شیخ! آپ کی بحث پر چند اعتراضات ہیں:
سب سے پہلی بات تو یہ کہ کوئی انسان یہ دعوی نہیں کرسکتا کہ پوری دنیا میں ایک ہی وقت میں روزہ یا عید ہو سکتی ہے۔اگر کوئی ایسا کہے بھی سے تو یہ ایک غیر فطری اور جہالت پر مبنی بات ہو گی کیونکہ پوری دنیا میں سورج یا چاند ایک ہی وقت میں نہ طلوع ہوتا ہے اور...
محترم شیخ! آپ کی بحث یقینا قابل غور ہے لیکن مجحے مکمل تصلی نہیں ہوئی۔ آپ کی بحث پر کچھ اعتراضات ہیں مگر اس سے پہلے آپ سے گزارش ہے کہ امام البانی رحمہ اللہ کی اس عبارت کا مفہوم واضح کر دیں اور اگر آپ کو ان کے موقف پر کوئی اعتراض ہے تو وہ بھی پیش کردیجئیے۔ یہ عبارت امام البانی رحمہ اللہ کی کتاب...
صدقہ فطر صرف اناج کی صورت میں دیا جاسکتا ہے کیونکہ یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے اور صحابہ کرام کا عمل ہے۔ حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں درھم و دینار کی کرنسی موجود تھی لیکن آپ نے صرف اناج ہی کا حکم دیا۔ اس پر کبار علماء کرام کے فتاوی بھی موجود ہیں:
1. الشيخ محمد بن...
حدیث کے حوالے میں تھوڑی غلطی ہے۔ صحیح حوالہ یہ ہے: صحیح بخاری : أبواب صفة الصلاة : باب وضع الیمنی علی ذراعہ الیسری فی الصلوٰة، حدیث نمبر740
دوسری بات یہ کہ اس حدیث میں ہاتھ باندھنے کے طریقے کا ذکر ہے مگر ان کی جگہ کا ذکر نہیں، یعنی ہاتھ باندھ کر جسم پر کہاں رکھے جائیں اس کا کوئی ذکر نہیں۔ اس...
میری رائے میں اگر منصور بھائی اور دوسرے ساتھی خوش گوار ماحول میں علمی بحث کرنا چاہتے ہیں تو اس موضوع کو جاری رکھا جائے ورنہ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس موضوع پر بحث برائے بحث کا کوئی فائدہ نہیں-