الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
انسانی مزاج کی تلون پسندیوں کا عجب عالم ہے ؛ کبھی جی چاہتا ہے ساری کاینات سے محبت کی جائے اور کبھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر برسوں کے یارانے توڑ دینے کو من کرتا ہے !
Sent from my SM-E700F using Tapatalk
سلف کے اقوال کے حوالے دو زمرے اور بھی شروع کیے گئے ہیں ؛ انھیں اگر یہیں منتقل کر دیا جائے تو بہتر نہ ہو گا کہ یہ قدیم تر ہے !
@خضر حیات صاحب کیا خیال ہے ؟
قصرِ اسلام کو منہدم کرنے والے امور
جناب زیاد بن حُدَیرؒ کہتے ہیں،امیرالمومنین عمر بن خطابؓ نے مجھ سے پوچھا:کیا تمھیں معلوم ہے کہ اسلام کی عمارت کو ڈھانے والےامور کون ہیں؟ میں نے عرض کیا: جی میں نہیں جانتا؛جناب فاروقؓ نے فرمایا:
«يَهْدِمُهُ زَلَّةُ الْعَالِمِ، وَجِدَالُ الْمُنَافِقِ...
ابو صالحؒ کہتے ہیں ، جب خلافت صدیقی میں اہل یمن آئے اور قرآن سنا تو رونے لگے ؛ سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے فرمایا : ’’ ہماری بھی یہی کیفیت تھی لیکن پھر ہمارے دل سخت ہو گئے ! ‘‘
__________________________________________
عن أبي صالح قال : لما قدم أهل اليمن في زمان أبي بكر سمعوا القرآن ، فجعلوا يبكون...
امیر المومنین سیدنا علی علیہ السلام سے عرض کیا گیا : دنیا کے متعلق کچھ فرمائیے ۔ ارشاد کیا : اس کا حلال باعث حساب ہے اور حرام موجب عذاب !
_____________________________
قیل لعلی بن أبي طالب رضي الله عنه : يا أبا الحسن ! صِف لنا الدنيا ؟ فقال : حلالها : حساب وحرامها : النار . [ الزهد لابن أبي...
یہ واقعہ افسوس ناک ہے اور وہ خواتین بہ ہر حال قابل رحم ہیں ؛ ان کے لیے ہدایت کی دعا کرنا چاہیے ۔ ایسے دل آزار تبصروں سے گریز کرنا چاہیے کہ وہ کود سبب تھی یا وہ مر جاتی تو یوں ہو جاتا !! داعی کا یہ اسلوب نہیں ہوتا ۔
میرے سامنے یہ اقتباس موجود نہ تھا تاہم اس سے بھی حافظ ابن حجر ؒ کا جو موقف سامنے آتا ہے وہ جمہور سے مختلف نہیں ہے ؛ توجیہ مختلف ہے ، نتیجہ ایک ہے ۔ علامہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ دین سے اطاعت کے بجاے مذہب اسلام ہی مراد ہے کیوں کہ دوسری حدیث میں لفظ اسلام بھی وارد ہوا لیکن اس کے باوجود انھوں نے اسے...
یہ تاویل ہر گز باطل نہیں ہے ؛ عمومی طور پر خوارج کو کافر نہیں کہا سلف یا صحابہؓ نے البتہ بعض نے معین طور پر کافر کہا ہو یہ ممکن ہے جیسا کہ ایک صحابیؓ کا قول ملتا ہے لیکن اسے بھی بعض غالی افراد یا گرہوں تک محمومل کیا جائے گا ؛ بہ حیثیت مجموعی سلف کا نقطۂ نظر میں نے امام ابن تیمیہؓ کے حوالے سے...
خوارج کی اقتدا میں نماز اور صحابہؓ کا طرز ِعمل
شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ لکھتے ہیں : ’’ صحابہؓ نے خوارج کو کافر نہیں کہا ؛ اس امر کی ایک دلیل یہ ہے کہ وہ ان کے پیچھے نمازیں پڑھتے تھے ؛ چناں چہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ اور دیگر صحابہؓ نے نجدہ الحروری [امام خوارج] کی اقتدا میں نمازیں ادا کی...
خوارج کافر ہیں ، نہ منافق؛ایک گم راہ قوم ہیں:امیرالمومنین علی رضی اللہ عنہ
خوارج انتہائی شریدہ سر لوگ تھے جنھوں نے صحابہ ٔ کرام رضی اللہ عنھم کی تکفیر کی اور ان سے برسرِ قتال ہوئے لیکن اس کے باوصف صحابہؓ نے انھیں کافر قرار نہیں دیا ۔یہ گروہ سیدنا علی ؓ کے عہد میں ظہور پذیر ہوا اور ان کے خلاف...