الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
طلاق دینے سے پہلے اس کا شرعی طریقہ ایک اور انداز سے ۔۔۔۔
ہمارے پاس اگر کوئی شخص آئے اور وہ یہ کہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے تو ہم اس سے پوچھیں گے :
کیا تمھاری بیوی اِس وقت حالتِ حیض میں ہے یا حالتِ طہر میں ؟
اگر وہ یہ جواب دے کہ وہ حالتِ حیض میں ہے تو ہم کہیں گے : اس حالت میں طلاق...
طلاق دینے کا صحیح طریقہ
طلاق دینے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ خاوند بیوی کو اُس طہر میں ایک بار طلاق دے جس میں اس نے اس سے جماع نہ کیا ہو۔ اس کے بعد وہ اپنی بیوی کو اپنے گھرسے نکالے بغیر عدت کا انتظار کرے ۔ اِس کو ’ طلاق سنی ‘ کہتے ہیں یعنی وہ طلاق جو سنت کے مطابق ہے ۔ اور یہ طلاق ’طلاق ِرجعی ‘ بھی...
اکٹھی تین طلاقیں دینا حرام !
ایک ہی مجلس میں اکٹھی تین طلاقیں دینا حرام ہے۔ اسی لئے علماء اسے بھی ’ طلاق بدعی ‘ کہتے ہیں ۔
حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اکرمﷺکو ایک شخص کے متعلق بتایا گیا کہ اس نے اپنی بیوی کو اکٹھی تین طلاقیں دے دی ہیں۔ تو آپﷺغصے کی حالت میں کھڑے ہو گئے...
طلاق رجعی دینے کے بعد بیوی کو گھر سے نکالنا حرام ہے
اگر کوئی شخص مذکورہ دونوں باتوں کا لحاظ کرتے ہوئے اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو اس کے بعد اسے اپنے گھر سے مت نکالے کیونکہ اللہ تعالی نے اس سے منع فرمایا ہے ۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے :
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالی نے عورتوں کو عدت کے آغاز میں...
جس طہر میں خاوند نے صحبت کر لی ہو اور ابھی حمل کا پتہ نہ چلا ہو اس میں بھی طلاق دینا حرام ہے
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی اسی حدیث میں ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا :
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عورت جب حیض سے پاک ہو اور اس کے خاوندکا اسے طلاق دینے کا ارادہ ہو تو وہ اس سے صحبت کئے بغیر اسے طلاق...
حالت ِ حیض میں طلاق دینا حرام ہے
حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اکرمﷺ کے ہاں اس کا ذکر کیا ۔ چنانچہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا :
اِس حدیث سے معلوم ہوا کہ حالتِ حیض میں طلاق دینا حرام ہے ۔ لہذا جو شخص اپنی بیوی کو طلاق دینا...
طلاق کی مختلف صورتیں
طلاق کی تین صورتیں ہیں:
1. خاوند اپنی بیوی کو کہے کہ تمھیں طلاق ہے ، یا میں نے تمھیں طلاق دی ۔ ان الفاظ کے ساتھ طلاق اُسی وقت واقع ہو جاتی ہے ۔
2. وہ اپنی بیوی کو یوں کہے : تمھیں آنے والی کل سے طلاق ہے ، یا جب فلاں مہینہ شروع ہو گا تو تمھیں طلاق ، یا ایک سال بعد تمھیں طلاق...
طلاق کے الفاظ
الفاظ کے لحاظ سے طلاق کی دو قسمیں ہیں :
طلاقِ صریح : یعنی ایسے الفاظ جو صرف طلاق کیلئے ہی استعمال ہوتے ہیں ۔ مثلا میں نے تجھے طلاق دی ، تجھے طلاق ہے ، تو مطلقہ ہے وغیرہ ۔ یہ الفاظ چونکہ اپنے معنی کے لحاظ سے بالکل واضح ہیں اس لئے ان الفاظ کے ساتھ طلاق واقع ہو جاتی ہے خواہ خاوند...
طلاق کون دے سکتاہے ؟
طلاق ہر وہ خاوند دے سکتا ہے جو بالغ ، عاقل اور مختار ہو ۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ جو خاوند نابالغ ، مجنون ، دیوانہ اورپاگل ہو ، اسی طرح جو نشے کی حالت میں ہو ، یا اس قدر غضبناک ہو کہ اپنے حواس کھو بیٹھا ہو تو اس کی طلاق واقع نہیں ہو تی ۔ اسی طرح وہ خاوند جس سے طلاق زبردستی لی...
طلاق مرد کے ہاتھ میں ہے
طلاق اللہ تعالی نے خاوند کے ہاتھ میں رکھی ہے ۔ یعنی اس کا اختیار صرف مرد کو ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے سکتا ہے ۔ بیوی اپنے خاوند کو طلاق نہیں دے سکتی ۔ ہاں وہ خلع کی صورت میں اس سے طلاق لے سکتی ہے جس کی تفصیل آگے آ رہی ہے ۔
شاید اِس میں حکمت یہ ہے کہ عموما مرد ہی...
طلاق ایک سنجیدہ معاملہ ہے
جی ہاں ، طلاق دینا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے ! اس کی وجہ سے دو خاندانوں میں بغض ، نفرت، قطع رحمی اور دوری پیدا ہوجاتی ہے ۔ وہ گھرانہ اجڑ جاتا اور برباد ہوجاتاہے جس میں طلاق دی جاتی ہے ۔ لیکن تعجب ہے ان لوگوں پر جو معمولی معمولی باتوں پرطیش میں آکر ( طلاق ، طلاق ، طلاق...
اسلام کا قانون طلاق
اگر زوجین کے مابین تعلقات خوشگوار نہ رہ سکیں اور اصلاحِ احوال کی تمام تر کوششیں ناکام ہو جائیں تو ایسا نہیں ہے کہ وہ اسی کشمکش ، گھریلو ناچاقی اور پریشانی میں ہی پوری زندگی گذار دیں بلکہ اللہ تعالی نے اس کا بھی حل بتایا ہے اور وہ ہے ’طلاق ‘ ۔
اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد...
طلاق کے برے اثرات اور خطرناک نتائج
طلاق کی وجہ سے بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کے خطرناک نتائج نکلتے ہیں ۔ ان میں سے چند ایک یہ ہیں :
خاندان میں فساد بپا ہوتا ہے اور باہمی تعلقات خطرناک حد تک بگڑ جاتے ہیں ۔
طلاق کے نتیجے میں اولاد ضائع ہو جاتی ہے ۔ وہ باپ کے پاس ہو یا ماں کے پاس دونوں...
ماں باپ کی بے جا ضد
ماں باپ کوبعض اوقات بہو پسند نہیں آتی یا ان کا بیٹا جب اپنی بیوی سے زیادہ محبت وپیار کا اظہار کرتا ہے تو وہ اسے برداشت نہیں کر پاتے اور بیٹے سے مطالبہ شروع کردیتے ہیں کہ اسے طلاق دے دو ۔ پھر بلا وجہ ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹے کے پیچھے پڑ جاتے ہیں کہ اسے طلاق...
ساس اور بہو کی لڑائی
ساس اور بہو کی لڑائی ویسے تو بہت مشہور ہے لیکن اگر یہ لڑائی شدت اختیار کر لے تو اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ساس اپنے بیٹے کو اپنی بہو کے خلاف بھڑکاتی ہے اور مسلسل اس کے خلاف بیان بازی کرتی رہتی ہے ۔ آخر کار بیٹا تنگ آکر بیوی کو اس کے گھر بھیج دیتا ہے !
حل : بہو اپنی ساس کو...
زوجین کے مابین نا چاقی کو ختم کرنے کیلئے مرحلہ وار اقدامات سے صرف نظر کرنا
اگر زوجین میں ناچاقی ہو تو اسے ختم کرنے کے لئے شریعت میں مرحلہ وار اقدامات تجویز کئے گئے ہیں ۔ عموما ان اقدامات سے تجاوز کیا جاتا ہے اور فورا طلاق کا ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے جو کہ غلط ہے ۔
حل : طلاق آخری حل ہے ۔ اس...
تعدد ازواج
مرد کو اللہ تعالی نے یہ اجازت دی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ ( چار تک ) شادیاں کر سکتا ہے لیکن جب وہ ان سے ناانصافی کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں بسا اوقات نوبت طلاق تک جا پہنچتی ہے ۔ اور بعض عورتیں اپنی سوکنوں کو بالکل برداشت نہیں کر پاتیں اور وہ اپنے خاوندوں سے سختی سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ...
بعض لوگوں کی بے جا مداخلت اور چغل خوری
بسا اوقات زوجین کے مابین کوئی ایسی بات نہیں ہوتی کہ جو ان کے تعلقات میں بگاڑ کا سبب بنے لیکن بعض لوگ خواہ مخواہ مداخلت کرکے ان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کردیتے ہیں اور ایک کی بات دوسرے تک پہنچا کر چغل خوری کرتے ہیں اور انھیں لڑانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ آخر...
عورت کی زبان درازی اور بد کلامی
بعض خواتین نہایت بد زبان ہوتی ہیں ۔ حتی کہ اپنے شوہروں کا بھی احترام نہیں کرتیں ۔ ان سے بد کلامی کرتی ہیں ۔ انھیں برابھلا کہتی ہیں اور بے عزت تک کرتی ہیں ! ان میں سے بعض کو جب ان کے خاوند دھمکی دیتے ہیں کہ تم باز آجاؤ ورنہ طلاق دے دونگا ۔ تو وہ جوابا کہتی ہیں ...
فطری ضرورت کا پورا نہ ہونا
مردو عورت دونوں کی ایک فطری ضرورت ہے ۔ اگر یہ ضرورت صحیح طور پر پوری نہ ہو تو آخر کار اس کا نتیجہ بھی طلاق ہی نکلتا ہے ۔
حل : زوجین کو ایک دوسرے کی اِس فطری ضرورت کا احساس کرنا چاہئے ۔ اور دونوں کو یہ مشترکہ حق ادا کرنے کاایک دوسرے کو موقع دینا چاہئے ۔
رسول اللہﷺ کا...