الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جرات وبہادری کے ساتھ واضح حقائق سے ہی انکار کردینا، یہ علمائے احناف میں دیکھا ہے، اور یہاں پر بھی دیکھ رہا ہوں ۔۔۔ چونکہ اب ہمارا اختلاف دعویٰ پر ہوگیا ہے، اس لیے مزید بات چلانے سے پہلے ہم دعویٰ پر ہی بات کریں گے۔ گزارش ہے کہ میری اگلی پوسٹ کا انتظار کریں، جس میں ان شاءاللہ باثبوت ثابت کرونگا،...
آپ محدث فورم کے رولز کی خلاف شروع سے اب تک کرتے آرہے ہیں، جبکہ آپ کو بار بار کہا اور بتایا جا چکا ہے۔ اور خلاف ورزی کرنے کے بعد آپ ساتھ یہ بھی کہتے چلے آرہے ہیں کہ بلاک کرنے کی دھمکی نہ مل جائے؟ میرے بھائی آپ اخلاق سے گری ہوئی باتی لکھیں ہی ناں، اور نہ آپ کو بلاک کرنے کی طرف انتظامیہ سوچے۔ مثلاً...
آصف بھائی آپ کی باقی باتوں کا جواب ان سوالات کے دو ٹوک جواب کے بعد دونگا۔ ان شاءاللہ
پہلا سوال
کیا ہماری بحث صرف محدثین تھے؟ ہاں یا ناں میں جواب
دوسرا سوال
کیا صرف عامل بالحدیث کو اہلحدیث کہا، لکھا اور عامل بالحدیث جماعت کو اہلحدیث نام دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ ہاں یا ناں میں جواب
تیسرا سوال
آپ...
پوسٹ نمبر31
الحمدللہ آپ کے دعویٰ پر گفتگو کرر ہا ہوں، اور آخر تک اسی دعویٰ پر ہی گفتگو رہے گی،باقی آپ کا دعویٰ وہی ہے جو فیس بک سے میں نے کاپی کرکے پہلی پوسٹ میں لگا رکھا ہے۔ الفاظ کی ہیر پھیر اور رد وبدل کی ضرورت نہیں۔ وہ دعویٰ ہے
اہل الحدیث اور اصحاب الحدیث صرف محدثین کو کہا جاتا ہے۔
لفظ صِرف...
پوسٹ نمبر30
میری کیا مجال کہ آپ کے دعویٰ میں اضافہ کروں، میرے بھائی اہلحدیث لفظ محدثین کےلیے کتب میں استعمال ہوا ہے، اس سے کسی کو انکار نہیں، کہ محدثین اہلحدیث ہیں۔اور ہماری یہ بحث ہی نہیں۔ ہماری بحث یہ ہے کہ کیا عامل بالحدیث کو اہلحدیث کہا جاسکتا ہے؟ لکھا جاسکتا ہے؟ یا ایسی جماعت کا نام...
پوسٹ نمبر29
آپ کا دعویٰ جس کا سکرین شارٹ پہلی پوسٹ میں موجود ہے یہ تھا کہ ’’ میرا دعویٰ ہے کہ اہل الحدیث اور اصحاب الحدیث صرف محدثین کو کہا جاتا ہے‘‘۔ جس سے واضح طور ثابت ہے کہ آپ کے ہاں صرف محدثین ہی اہلحدیث ہیں، باقی عامل بالحدیث اہلحدیث نہیں۔ اب آپ یوں دعویٰ کرر ہے ہیں کہ ’’ لفظ اہل الحدیث...
پوسٹ نمبر28
عجیب بات ہے، کتنی بار کہہ چکا ہوں، اور آپ سے پوچھا بھی تھا، جس پر آپ نے اقرار بھی کیا تھا، اور اب اطلاق کے لفظ کو ہی لے کر بیٹھ گئے ۔ میرے عزیز جب آپ نے دعویٰ کیا کہ اہلحدیث صرف محدثین کو کہا جاتا ہے۔(پوسٹ نمبر1) جس سے واضح طور ثابت ہے کہ ایسے لوگ جو عامل بالحدیث ہیں نہ وہ...
پوسٹ نمبر27
چونکہ آپ اہل الحدیث صرف محدثین کو کہتے ہیں، اس لیے یہ پوچھا گیا تھا کہ جن کو آپ اہل الحدیث سمجھتےکہتے ہیں ان کے اوصاف کیا ہیں؟ یا کن کن اوصاف کا حامل اہل حدیث ہے؟۔ آپ نے کچھ اوصاف بتائے، جو صرف محدثین اہلحدیث سے ہی متعلق ہیں، جب کہ محدثین اہلحدیث ہمارا موضوع بحث ہی نہیں۔ ہاں شرط...
جزاک اللہ آصف بھائی مگر پوسٹ نمبر22 میں چھ باتیں تھیں، آپ نے پوسٹ نمبر24 اور پوسٹ نمبر25 میں صرف ایک بات پر لب کشائی کی، دیگر ؟؟
نیز اگر آپ موضوع بحث پر صرف ایک تصریح دلیل پیش کرکے اپنا اور میرا ٹائم کے ضیاع سے بچیں، تو کمال ہوجائے گا اور پھرآپ کے دعویٰ پر دلیل مکمل ۔۔ اس کے بعد میں اپنے دعویٰ...
مقلد کی ضد غیرمقلد کی طرف گفتگو کا رخ نہ موڑنے کی کوشش ہے، اور نہ ایسا کیا جائے گا۔ بلکہ موقع ملا تو اس مسئلہ پر الگ سے گفتگو کی جائے گی۔ میں نے تو آپ کی عادت معمول بتائی، آپ نے اس کو دوسرے موضوع کی طرف بات موڑنا سمجھ کر توانائیاں صرف کرنے بیٹھ گئے۔ابتسامہ ڈبل ابتسامہ
آپ کی اس خرچ توانائی پر...
دعویٰ جواب دعویٰ اور وضاحت
آپ نے ایک بار کہا کہ میرے دعویٰ اور آپ کی بات میں کوئی فرق نہیں۔(پوسٹ نمبر7)، پھر آپ نے کہا آپ اس چیز پر بضد ہیں کہ میں یہ کہوں کہ جھلاء اور عوام الناس لفظ اہل حدیث سے خارج ہیں تو جناب میرے دعوی پر غور کرنے سے آپ کویہ مفہوم واضح مل جائےگا۔(پوسٹ نمبر13) اب آپ نے کہہ...
آپ سے بات ہوئی تھی کہ مقلد کی ضد کیا غیر مقلد ہے؟ وہاں بھی آپ نے مقلد کی ضد غیرمقلد ثابت کرنے کےلیے کاپی پیسٹس کے انبار لگا دیئے، اور سب وہ عبارات تھیں، جہاں پر غیر کا لفظ استعمال کیا گیا تھا، کوئی ایک بھی دلیل مقلد کی ضد غیرمقلد ہے؟ پر نہیں دی تھی، جب کہ آپ کو کہا بھی گیا تھا کہ یہ الفاظ کی بحث...
٭ابتسامہ ...میرے بھائی جب آپ نے پہلے اتفاق کرلیا، اور اب خود ہی کہہ دیا کہ جہلاء لفظ اہلحدیث سے خارج ہیں۔ تو پھر میری طرف ضد کو کیوں منسوب کر رہے ہیں؟ اور کیوں بار بار لکھ رہے ہیں کہ میں اپنی مرضی کا دعویٰ آپ کی طرف مسنوب کر رہا ہوں، یا اپنی مرضی کے نکات پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
٭اہل حدیث لفظ...
اہم بات
جب آپ کو محدث فورم پر آنے کا کہا، تو آپ نے بلاک ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا، اس ٹائم آپ کو کہا گیا تھا کہ اگر آپ محدث فورم کے رولز پر رہیں گے، تو آپ کو کبھی یہ خدشہ خطرہ نہیں ہوگا۔ آپ جس انداز سے لکھ رہے ہیں؟ گزارش ہے کہ لکھنے سے پہلے ٹھنڈا پانی پی لیا کریں۔شکریہ
٭ مصیبت والی بات جس طور کی،...
یہ سب سے بڑی مصیبت ہوتی ہے، کہ جب بات نقطہ بانقطہ چل رہی ہو، مگر کاپی پیسٹ یا پھر اضافی باتوں کو ساتھ شامل کردیا جائے، جس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بات نہ کسی نتیجہ پر پہنچتی ہے، اور نہ کسی کو سمجھ آتی ہے۔آصف بھائی آپ نے بھی یہی حرکت کرنا شروع کردی ہے۔آپ سے جو پوچھا گیا، آپ کا فرض تھا کہ بس اس کا...
@اسحاق سلفی بھائی اس لڑی کو ہم فیس بک سے اٹھا کر یہاں لے آئے، تاکہ ہم دونوں کی گفتگو ہو سکے، کیونکہ فیس بک پر صرف دو آدمی آپس میں بات کریں، یہ مشکل ہے، لیکن فورمز پر ایسا کیا جاسکتا ہے، لہذا آپ سے اور باقی سب ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ پوسٹ نہ کریں، میری اور آصف بھائی کی گفتگو ہونے دیں۔ جزاک اللہ
آصف بھائی! اختلاف اس بات پر ہے کہ ’’ کیا لفظ اہل حدیث سے جہلاء خارج ہیں؟ ‘‘ اور پوسٹ کا ٹائٹل بھی اس لیے یہی لکھا ہے۔ میرا جواب دعویٰ ہے کہ اہلحدیث لفظ عام ہے جو ہر اس بندے کو شامل ہے جو قرآن وحدیث پر عمل کرنے والا ہو۔ جبکہ آپ کا کہنا تھا کہ اہل الحدیث صرف محدثین پر بولا جاتا ہے۔ جس کا صاف مطلب...
السلام علیکم
فیس بک پر ابو محمد حنفی ( مفتی محمد آصف) نے دعویٰ کیا، کہ اہل الحدیث اور اصحاب الحدیث صرف محدثین کو ہی کہا جاسکتا ہے، اور جب اہل الحدیث لفظ بولا جاتا ہے، تو صرف محدثین ہی اس سے مراد ہوتے ہیں۔ عوام پر اہل حدیث لفظ نہ بولا جاسکتا ہے، اور نہ اس لفظ کا عوام پر اطلاق ہوتا ہے اور نہ...