الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : نبی ﷺ کی رحمت عورتوں کے ساتھ اور عورتوں کی سواری چلانے والے کو آہستہ چلانے کا حکم۔
1580: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سفر میں تھے اور ایک حبشی غلام جس کا نام انجشہ تھا حدی گاتا تھا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اے انجشہ! آہستہ آہستہ چل اور اونٹوں کو شیشے لدے ہوئے اونٹوں کی طرح ہانک۔
باب : رسول اللہﷺ بچوں اور اہل و عیال کے ساتھ سب سے زیادہ شفقت رکھتے تھے۔
1578: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں نے کسی کو بچوں پر اتنی شفقت کرتے نہیں دیکھا، جتنی رسول اللہﷺ کرتے تھے۔ آپﷺ کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم (مدینہ کے عوالی میں) دودھ پیتے تھے (عوالی مدینہ کے پاس کچھ گاؤں تھے ) آپﷺ جایا...
باب : نبیﷺ کا لوگوں کے قریب ہونا اور ان کا آپﷺ سے تبرک لینے کا بیان۔
1575: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ جب آپﷺ صبح کی نماز پڑھتے تو مدینے کے خادم اپنے برتنوں میں پانی لے کر آتے ، پھر جو بھی برتن آپﷺ کے پاس آتا آپﷺ اپنا ہاتھ اس میں ڈبو دیتے۔ اور کبھی سردی کے دن میں بھی اتفاق ہوتا تو آپﷺ ہاتھ...
باب : نبی ﷺ کے پسینہ مبارک سے تبرک کا بیان۔
1574: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ اُمّ سُلیم کے گھر میں جاتے اور ان کے بچھونے پر سو رہتے ، اور وہ گھر میں نہیں ہوتیں تھیں ایک دن آپﷺ تشریف لائے اور ان کے بچھونے پر سو رہے۔ لوگوں نے انہیں بلا کر کہا کہ رسول اللہﷺ تمہارے گھر میں تمہارے بچھونے پر...
باب : نبی ﷺ کے پسینے کی خوشبو۔
1573: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ہمارے گھر میں تشریف لائے اور آرام فرمایا، آپﷺ کو پسینہ آیا، میری ماں ایک شیشی لائی اور آپﷺ کا پسینہ پونچھ پونچھ کر اس میں ڈالنے لگی، آپﷺ کی آنکھ کھل گئی۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اے اُم سُلیم یہ کیا کر رہی ہو؟ وہ بولی کہ آپﷺ کا...
باب : وحی کے دوران سردی میں نبیﷺ کا پسینہ مبارک۔
1571: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ پر سردی کے دنوں میں بھی وحی اترتی، تو آپﷺ کی پیشانی سے (وحی کی سختی سے ) پسینہ بہہ نکلتا تھا۔
1572: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حارث بن ہشام نے رسول...
باب : نبیﷺ کے جسم کی خوشبو اور جسم کا ملائم ہونا۔
1569: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کا رنگ مبارک سفید، چمکتا ہوا تھا (نووی نے کہا کہ یہ رنگ سب رنگوں سے عمدہ ہے ) اور آپﷺ کا پسینہ مبارک موتی کی طرح تھا اور جب چلتے تو (پسینے کے قطرے دائیں بائیں، ادھر اُدھر جھکے جاتے تھے جیسے کشتی...
باب : نبیﷺ کنواری لڑکی جو پردے میں ہوتی ہے ، سے بھی زیادہ شرمیلے تھے۔
1568: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ میں اس کنواری لڑکی سے جو پردے میں رہتی ہے ، زیادہ شرم تھی اور آپﷺ جب کسی چیز کو بُرا جانتے تو ہم اس کی نشانی آپﷺ کے چہرے سے پہچان لیتے تھے۔
باب : نبیﷺ کا سر کے بالوں کو لٹکانا اور مانگ نکالنے کا بیان۔
1567: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ اہل کتاب یعنی یہود اور نصاریٰ اپنے بالوں کو پیشانی پر لٹکتے ہوئے چھوڑ دیتے تھے (یعنی مانگ نہیں نکالتے تھے ) اور مشرک مانگ نکالتے تھے اور رسول اللہﷺ اہل کتاب کے طریق پر چلنا دوست رکھتے تھے جس مسئلہ میں...
باب : نبیﷺ کے سر کے بالوں کا بیان۔
1565: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے بال کندھوں کے قریب تک تھے۔
1566: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے بال آدھے کانوں تک تھے۔
باب : نبیﷺ کے بڑھاپے کا بیان۔
1564: سیدنا ابو جحیفہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا، آپﷺ کا رنگ سفید تھا اور آپﷺ بوڑھے ہو گئے تھے اور سیدنا حسن بن علیؓ آپﷺ کے مشابہ تھے۔
باب : نبیﷺ کی داڑھی مبارک کا بیان۔
1563: سیدنا انس بن مالکؓ روایت کرتے ہیں کہ سر اور داڑھی کے سفید بال اکھیڑنا مکروہ ہے اور رسول اللہﷺ نے خضاب نہیں کیا۔ آپﷺ کی چھوٹی داڑھی میں جو نیچے کے ہونٹ تلے ہوتی ہے ، کچھ سفیدی تھی، اور کچھ کنپٹیوں پر اور سر میں کہیں کہیں سفید بال تھے۔
باب : آپﷺ کے چہرہ مبارک، آنکھوں اور آپﷺ کی ایڑی کا بیان۔
1562: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کا دہن کشادہ تھا (کیونکہ مردوں کے لئے دہن کی کشادگی عمدہ ہے اور عورتوں کے لئے بری ہے ) آنکھوں میں سرخ ڈورے چھوٹے ہوئے اور ایڑیاں کم گوشت والی تھیں۔ سماک سے (شعبہ نے ) پوچھا کہ "ضلیع الفم"...
باب : مہر نبوت کے متعلق۔
1559: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے سر اور ڈاڑھی کا آگے کا حصہ سفید ہو گیا تھا جب آپﷺ تیل ڈالتے تو سفیدی معلوم نہ ہوتی اور آپﷺ کی ڈاڑھی بہت گھنی تھی۔ ایک شخص بولا کہ کیا آپﷺ کا چہرہ مبارک تلوار کی طرح یعنی لمبا تھا؟ سیدنا جابرؓ نے کہا کہ نہیں آپﷺ کا چہرہ...
باب : نبیﷺ کے حلیہ مبارک، آپ کی بعثت اور آپ کی عمر کے بیان میں۔
1556: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نہ بہت لمبے تھے ، نہ بہت چھوٹے قد کے ، نہ بالکل سفید تھے نہ بالکل گندمی۔ آپﷺ کے بال نہ بالکل سخت گھنگھریالے تھے نہ بالکل سیدھے۔ اللہ جل جلالہ نے آپﷺ کو چالیس سال کی عمر میں نبوت سے...
باب : نبیﷺ کے حوض، اس کی وسعت و عظمت اور آپ کی امت کے حوض پر آنے کے متعلق۔
1549: سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کہ میرا حوض ایک مہینہ کے سفر کے برابر ہے ، اس کے چاروں کونے برابر ہیں (یعنی طول اور عرض یکساں ہے )، اس کا پانی چاندی سے زیادہ سفید ہے اور اس کی خوشبو...
باب : نبیﷺ کا فرمان کہ میں حوض پر تمہارا منتظر ہوں گا۔
1548: سیدنا جندبؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش خیمہ ہوں گا (یعنی آگے جا کر تمہارا منتظر ہوں گا اور تمہارے پلانے کا سامان درست کروں گا)۔
باب : نبیﷺ کی نماز ایسی تھی کہ (پڑھتے پڑھتے ) پاؤں سوج جاتے اور آپﷺ فرماتے کہ کیا میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں۔
1547: سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے نماز پڑھی یہاں تک کہ آپﷺ کے پاؤں سوج گئے۔ لوگوں نے کہا کہ آپﷺ کیوں اتنی تکلیف اٹھاتے ہیں، آپﷺ کے تو اگلے اور پچھلے سب گناہ...
باب : نبیﷺ کا گناہوں سے دور رہنا اور اللہ تعالیٰ کی محارم کا خیال رکھنا۔
1546: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رسول اللہﷺ کو (اللہ تعالیٰ کی طرف سے ) دو کاموں کا اختیار دیا گیا، تو آپﷺ نے آسان کو اختیار کیا، بشرطیکہ وہ گناہ نہ ہو۔ اور جو گناہ ہوتا تو آپﷺ سب سے بڑھ کر اس سے...