الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : جب زمانہ قیامت کے قریب ہو گا تو مسلمان کا خواب جھوٹا نہ ہو گا۔
1520: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: جب قیامت قریب آ جائے گی تو مسلمان کا خواب جھوٹ نہ ہو گا اور تم میں سے سچا خواب اسی کا ہو گا جو باتوں میں سچا ہے اور مسلمان کا خواب نبوت کے پینتالیس حصوں میں سے ایک...
باب : نیک خواب نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔
1519: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: نیک خواب نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔(یہ باب اور حدیث تحقیق البانی والی کتاب میں نہیں ہے )۔
باب : مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔
1519م: سیدنا عبادہ بن صامتؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ (یعنی نبوت میں چھیالیس اہم چیزیں ہوتی ہیں ان میں ایک سچا خواب ہے )۔
باب : اگر ناپاپسندیدہ (خواب) دیکھے تو وہ پناہ مانگے اور کروٹ بدل لے۔
1518: سیدنا جابرؓ رسول اللہﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جس کو بُرا سمجھے ، تو بائیں طرف تین بار تھوکے اور تین بار شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے اور جس کروٹ پر لیٹا ہو، اس سے پھر جائے۔
باب : اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور (خواب میں) جو کوئی ناپسندیدہ بات دیکھے تو کسی کو بیان نہ کرے۔
1517: ابو سلمہ کہتے ہیں کہ میں بعض خواب ایسے دیکھتا کہ (اس کے ڈر کی وجہ سے ) بیمار ہو جاتا تھا۔ پھر میں ابو قتادہؓ سے ملا (ان سے اس بارہ میں پوچھا) انہوں نے کہا کہ میرا بھی یہی حال تھا،...
باب : اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے۔
1516: ابو سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو قتادہؓ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے۔ پھر جب کوئی تم میں سے ناپسندیدہ خواب...
باب : نبیﷺ کا قول کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا، تحقیق اس نے مجھے سچ مچ دیکھا۔
1515: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ جو شخص مجھے خواب میں دیکھے ، وہ عنقریب مجھے جاگتے میں بھی دیکھے گا یا فرمایا کہ جو خواب میں مجھے دیکھے ، اس نے مجھے بیداری میں دیکھا۔ شیطان...
باب : نبیﷺ کا خواب میں مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کذاب کے متعلق
1514: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ مسیلمہ کذاب (جو نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرتا تھا اور اسی وجہ سے اس کا لقب کذاب ہوا، رسول اللہﷺ کی وفات کے بعد مع اپنے تابعین کے مارا گیا) رسول اللہﷺ کے زمانے میں مدینہ منورہ میں آیا اور کہنے لگا کہ اگر...
کتاب: خوابوؑ کا بیان
باب : نبیﷺ کے خواب کے بیان میں۔
1512: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں نے ایک رات کو نیند کی حالت میں دیکھنے والے کی طرح (خواب) دیکھا کہ جیسے ہم عقبہ بن رافع کے گھر میں ہیں، پس ہمارے آگے تر کھجوریں لائی گئیں، جس کو ابن طاب کی کھجور کا نام دیا جاتا ہے۔...
باب : چوسر کے ساتھ کھیلنے کے متعلق۔
1511: سیدنا بریدہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جو شخص چوسر کھیلا اس نے گویا اپنے ہاتھ سؤر کے گوشت اور سؤر کے خون سے رنگے۔
باب : تزکیہ اور مدح کی کراہت کے بارے میں۔
1510: سیدنا ابو بکرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے سامنے ایک شخص کا ذکر آیا تو ایک شخص بولا کہ یا رسول اللہﷺ! اللہ کے رسول کے بعد کوئی شخص فلاں فلاں کام میں اس شخص سے بہتر نہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہائے تو نے اپنے صاحب کی گردن کاٹ لی، کئی...
باب : تعریف کرنے والوں کے مونہوں میں مٹی ڈالنے کا بیان۔
1509: ہمام بن حارث سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا عثمانؓ کی تعریف کرنے لگا۔ سیدنا مقدادؓ اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھے ، اور وہ ایک موٹے آدمی تھے اور تعریف کرنے والے کے منہ میں کنکریاں ڈالنے لگے۔ سیدنا عثمانؓ نے کہا کہ اے مقداد! تمہیں کیا ہوا؟ وہ...
باب : شعر سے پیٹ بھرنے کی کراہت۔
1508: سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: اگر کسی مرد کا پیٹ پیپ سے بھرے ، یہاں تک کہ اس کے پھیپھڑے تک پہنچے تو یہ اس کے حق میں شعروں سے اپنا پیٹ بھرنے سے بہتر ہے۔ (یعنی اشعار میں اتنا مصروف ہو جانا کہ قرآن وحدیث و علوم دینیہ سے غافل...
باب : سب سے سچی بات جو کسی شاعر نے کہی (وہ کونسی ہے ؟)
1507: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: شاعروں میں سب سے زیادہ سچ کلام لبید کا یہ کلام ہے کہ "خبردار اللہ کے علاوہ ہر چیز لغو ہے " اور ابو صلت کا بیٹا امیہ اسلام کے قریب تھا (کیونکہ اس کے عقائد اچھے تھے گوہ وہ اسلام سے محروم...
کتاب: شعر وغیرہ کا بیان۔
باب : شعر اور اس کے پڑھنے کے بارے میں۔
1506: سیدنا شریدؓ کہتے ہیں کہ میں ایک دن رسول اللہﷺ کے پیچھے سوار ہوا، آپﷺ نے فرمایا: تجھے امیہ بن ابی صلت کے کچھ شعر یاد ہیں؟ میں نے کہا جی ہاں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ پڑھ۔ میں نے ایک بیت پڑھا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اور پڑھ۔ میں نے ایک اور...
باب : جانوروں کو پانی پلانے کے متعلق۔
1505: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایک شخص راہ میں بہت پیاس کی حالت میں جا رہا تھا کہ اسے ایک کنواں ملا۔ وہ اس میں اترا اور پانی پی لیا۔ پھر نکلا تو ایک کتے کو دیکھا کہ اس نے (پیاس کی وجہ سے ) اپنی زبان نکالی ہوئی ہے اور ہانپ رہا ہے...
باب : چوہے کے بارے میں اور یہ کہ یہ مسخ شدہ ہیں۔
1504: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بنی اسرائیل کا ایک گروہ گم ہو گیا تھا، معلوم نہ ہوا کہ وہ کہاں گیا میں سمجھتا ہوں کہ وہ گروہ چوہے ہیں (مسخ ہو کر)۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ جب چوہوں کے لئے اونٹ کا دودھ رکھا جائے تو وہ نہیں...
باب : بلی کو مارنے کے متعلق۔
1503: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب ہوا۔ اس نے بلی کو پکڑے رکھا یہاں تک کہ وہ مر گئی، پھر اسی بلی کی وجہ سے وہ جہنم میں گئی۔ جب اس نے بلی کو قید میں رکھا تو نہ کھانا دیا، نہ پانی اور نہ اس کو چھوڑا کہ وہ...
باب : مکوڑوں اور چیونٹیوں کو مارنے کے بارے میں۔
1502: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: پیغمبروں میں سے ایک پیغمبر ایک درخت کے نیچے اترے ، ان کو ایک چیونٹی نے کاٹا تو ان کے حکم سے چیونٹیوں کا چھتہ نکالا گیا پھر انہوں نے حکم دیا تو وہ جلا دیا گیا۔ تب اللہ تعالیٰ نے ان کو...
باب : گرگٹوں کو مارنے کے بارے میں۔
1500: سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے گرگٹ کو مار ڈالنے کا حکم دیا اور اس کا نام فویسق رکھا (یعنی چھوٹا فاسق)۔
1501: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو شخص گرگٹ کو پہلی مار میں مار ے ، اسکو اتنا ثواب ہے اور جو دوسری مار میں...