الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : اس آدمی کے متعلق جس نے نبیﷺ کو دیکھا یا جس نے اصحاب نبیﷺ کو دیکھا یا جس نے اصحاب نبیﷺ کے دیکھنے والوں کو دیکھا۔
1742: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ آدمیوں کے جھنڈ جہاد کریں گے تو ان سے پوچھیں گے کہ کوئی تم میں سے وہ شخص ہے جس نے رسول...
باب : نبیﷺ کا قول کہ میں اپنے صحابہ کرام ث کے لئے بچاؤ ہوں اور میرے اصحاب میری امت کے لئے بچاؤ ہیں۔
1741: سیدنا ابو بردہ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہم نے مغرب کی نماز رسول اللہﷺ کے ساتھ پڑھی، پھر ہم نے کہا کہ اگر ہم بیٹھے رہیں یہاں تک کہ عشاء آپﷺ کے ساتھ پڑھیں تو بہتر ہو گا۔ پھر...
باب : نبیﷺ کے اصحاب کے بھائی چارے کے متعلق۔
1738: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے سیدنا ابو عبیدہ الجراح اور سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہما میں بھائی چارہ کرا دیا۔
1739: عاصم احول کہتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالکؓ سے کہا گیا کہ کیا آپ نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے کہ اسلام میں حلف نہیں ہے ؟ تو...
باب : بنی تمیم کی فضیلت کے بارے میں۔
1737: ابو زرعہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو ہریرہؓ نے کہا کہ میں ہمیشہ (قبیلہ) بنی تمیم سے تین باتوں کی وجہ سے محبت رکھتا ہوں جو میں نے رسول اللہﷺ سے سنیں ہیں۔ میں نے آپﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ وہ میری امت میں دجال پر سب سے زیادہ سخت ہیں اور ان کے صدقے آئے تو آپﷺ نے...
باب : قبیلہ دوس کے متعلق جو کچھ ذکر کیا گیا۔
1736: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ طفیلؓ اور ان کے ساتھی آئے اور کہنے لگے کہ اے اللہ کے رسولﷺ ! (قبیلہ) دوس نے کفر اختیار کیا ہے اور مسلمان ہونے سے انکار کیا تو دوس کے لئے بددعاء کیجئے۔ کہا گیا کہ دوس کے لوگ تباہ ہوئے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اے اللہ! دوس کو...
باب : جو بنو طئی کے بارے میں ذکر کیا گیا۔
1735: سیدنا عدی بن حاتمؓ کہتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطابؓ کے پاس آیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ سب سے پہلا صدقہ جس نے رسول اللہﷺ اور آپﷺ کے اصحاب کے چہروں کو چمکا دیا(یعنی ان کو خوش کر دیا، قبیلہ) طئی کا صدقہ تھا۔ (اور کہا کہ) وہ صدقہ تم (یعنی عدی بن...
باب : (قبیلہ) "مزینہ" ، "جہینہ"' اور "غفار" کی فضیلت کا بیان۔
1734: سیدنا ابو بکرہؓ سے روایت ہے کہ اقرع بن حابسؓ رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور کہا کہ حاجیوں کو لوٹنے والے (قبائل) اسلم، غفار، مزینہ اور جہینہ کے لوگوں نے بیعت کی۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اگر (قبیلہ) اسلم، غفار، مزینہ اور جہینہ قبائل بنی تمیم،...
باب : "غفار" اور "اسلم" قبائل کے لئے نبیﷺ کی دعا۔
1732: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے (قبیلہ) اسلم کو سلامت رکھا اور (قبیلہ) غفار کو بخشا اور یہ میں نہیں کہتا بلکہ اللہ عزوجل فرماتا ہے۔
1733: سیدنا خفاف بن ایماء غفاریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اپنی نماز...
باب : اشعریین کے فضائل کے بارے میں۔
1730: سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کہ میں اشعریوں کی آواز قرآن پڑھنے سے پہچان لیتا ہوں جب وہ رات کو آتے ہیں اور رات کو ان کی آواز سے ان کا ٹھکانہ بھی پہچان لیتا ہوں اگرچہ دن کو ان کا ٹھکانہ نہ دیکھا ہو جب وہ دن کو اترے ہوں۔ اور انہی لوگوں...
باب : انصار سے اچھا برتاؤ کرنے کے متعلق۔
1729: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں سیدنا جریر بن عبد اللہ بجلیؓ کے ساتھ سفر میں نکلا اور وہ میری خدمت کرتے تھے۔ میں نے کہا کہ تم میری خدمت مت کرو (کیونکہ تم بڑے ہو) انہوں نے کہا کہ میں نے انصار کو رسول اللہﷺ کے ساتھ جو کام کرتے دیکھا ہے تو قسم کھائی...
باب : انصار کے گھروں میں بھلائی ہونے کا بیان۔
1728: سیدنا ابو اسید انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: انصار میں بہتر گھر بنی نجار کا ہے ، پھر بنی عبداشہل کا پھر بنی حارث بن خزرج کا، پھر بنی ساعدہ کا اور انصار کے ہر گھر میں بہتری ہے۔ ابو سلمہ نے کہا کہ سیدنا ابو اسید نے کہا کہ کیا میں...
باب : انصار کے فضائل کا بیان۔
1723: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ یہ آیت کہ "جب تم میں سے دو گروہوں نے ہمت ہار دینے کا قصد کیا اور اللہ ان دونوں کا دوست ہے " (آلِ عمران: 122) ہم لوگوں یعنی بنی سلمہ اور بنی حارثہ کے بارے میں اتری۔ اور ہم نہیں چاہتے کہ یہ آیت نہ اترتی، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ...
باب : قریش کی عورتوں (کی فضیلت) کا بیان۔
1722: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا کہ آپ فرماتے تھے کہ قریش کی عورتیں بہترین عورتیں ہیں جو اونٹوں پر سوار ہوئیں بچے پر سب سے زیادہ مہربان (جب وہ چھوٹا ہو) اور اپنے خاوند کے مال کی بڑی نگہبان ہیں۔ (راوی کہتے ہیں کہ) سیدنا ابو...
باب : قریش، انصار اور ان کے علاوہ کی فضیلت کا بیان۔
1721: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قریش، انصار، مزینہ، جہینہ، اسلم، غفار اور اشجع (سارے قبائل) دوست ہیں اور سوا اللہ تعالیٰ کے اور اس کے رسولﷺ کے ان کا کوئی حمایتی نہیں۔
باب : شہدائے بدر کی فضیلت کا بیان۔
1720: سیدنا علیؓ نے کہا کہ ہمیں یعنی رسول اللہﷺ نے مجھے ، سیدنا زبیر صاور سیدنا مقدادؓ کو روضہ خاخ مقام پر بھیجا اور فرمایا کہ جاؤ اور وہاں تمہیں ایک عورت اونٹ پر سوار ملے گی، اس کے پاس ایک خط ہے وہ اس سے لے کر آؤ۔ ہم گھوڑے دوڑاتے ہوئے چلے اچانک وہ عورت ہمیں...
باب : اصحابِ شجرہ ث کی فضیلت کا بیان۔
1719: سیدہ اُمّ مبشر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ سے سنا، آپﷺ اُمّ المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس فرماتے تھے کہ ان شاء اللہ اصحابِ شجرہ میں سے کوئی جہنم میں نہ جائے گا۔ یعنی جن لوگوں نے درخت کے نیچے بیعت کی۔ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ...
باب : سیدنا جریر بن عبد اللہ بجلیؓ کی فضیلت کا بیان۔
1717: سیدنا جریرؓ کہتے ہیں کہ جب سے میں مسلمان ہوا ہوں رسول اللہﷺ نے مجھے کبھیاندر آنے سے نہیں روکا، اور مجھے کبھی نہیں دیکھا مگر آپﷺ اپنے چہرے پر مسکراہٹ لئے ہوئے ہوتے تھے (یعنی خندہ روئی اور کشادہ پیشانی سے ملتے تھے )۔
1718: سیدنا جریرؓ...
باب : سیدنا حسان بن ثابتؓ کی فضیلت کا بیان۔
1713: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطابؓ سیدنا حسانؓ کے پاس سے گزرے اور وہ مسجد میں شعر پڑھ رہے تھے (معلوم ہوا کہ اشعار جو اسلام کی تعریف اور کافروں کی برائی یا جہاد کی ترغیب میں ہو مسجد میں پڑھنا درست ہے )۔ سیدنا عمرؓ نے ان کی طرف (غصہ...
باب : سیدنا جلیبیبؓ کی فضیلت کا بیان۔
1712: سیدنا ابو برزہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ ایک جہاد میں تھے ، اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو (فتح کے ساتھ) مال غنیمت دیا۔ آپﷺ نے اپنے لوگوں سے فرمایا کہ تم میں سے کوئی غائب تو نہیں ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ ہاں فلاں فلاں فلاں شخص غائب ہیں۔ پھر آپﷺ نے پوچھا کہ کوئی اور...
باب : سیدنا ابو سفیان صخر بن حربؓ کی فضیلت کا بیان۔
1711: ابو زمیل کہتے ہیں کہ مجھ سے سیدنا ابن عباسؓ نے بیان کیا اور کہا کہ مسلمان ابو سفیان کی طرف دھیان نہ کرتے تھے اور نہ اس کے ساتھ بیٹھتے تھے (کیونکہ ابو سفیان کئی مرتبہ نبیﷺ سے لڑا تھا اور مسلمانوں کا سخت دشمن تھا)۔ ایک بار وہ رسول اللہﷺ سے...