الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بہنا! سفیان ثوریؒ کی روایت بھی جب تک مدلس ثابت نہیں ہو جائے وہ فسویؒ کے قول کے مطابق حجت بنتی ہے۔ ویسے بھی سفیان دوسرے طبقے کے مدلس ہیں جو صرف ثقہ سے ہی تدلیس کرتے ہیں۔
آپ اس کے علاوہ کوئی دلیل ہے تو پیش فرمائیے۔
بہن! یعقوب بن سفیان فسویؒ ابو اسحاق السبیعیؒ کی روایات کے متعلق فرماتے ہیں کہ جب تک یہ ثابت نہ ہو جائے کہ یہ روایت مدلس ہے تب تک یہ حجت بنے گی۔
اس لحاظ سے کیا اس روایت میں تدلیس ہونا ثابت ہے؟
یا اور کوئی ضعف ہے اس سند میں؟(یہ سوال ہے، میری تحقیق اس بارے میں نہیں ہے)
اگر دونوں چیزیں نہیں ہیں تو...
انتشار اور افتراق کے اسباب کو ضرور ختم کرنا چاہیے لیکن فقہ کے فروعی اختلافات انتشار اور افتراق کا سبب نہیں بلکہ رحمت ہوتے ہیں۔ یہ فقہی اختلاف صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں بنی قریظہ میں عصر ادا کرنے کے بارے میں بھی ہوا تھا لیکن نبی کریم ﷺ نے اسے انتشار و افتراق کا سبب نہیں فرمایا۔
رہ گئی بات...
آپ کا اتحاد تمام آپ کے اپنے مسلک کی جانب داری میں نہیں ہے؟ اگر آپ رفع الیدین کرلیں تو آپ کا اتحاد آدھی دنیا سے ہو جائے گا۔ ساری دنیا میں ایک جیسے لوگ ہوں گے اور کہیں بھی اتحاد کے خلاف کچھ نہیں ہوگا۔
خواہ مخواہ میں جگہوں اور ملکوں کی پریشانی میں پڑنے سے بہتر یہ نہیں ہے کہ ساری دنیا سے اتحاد کر...
مرشد بھائی! جب امام شافعیؒ امام ابو حنیفہؒ کے شاگرد امام محمد بن الحسن الشیبانیؒ کے دور میں ان کے پاس تشریف لے کر گئے تھے تب وہ امام نہیں بلکہ طالب علم تھے اور ان کے ساتھ اس زمانے میں شاگرد وغیرہ نہیں ہوتے تھے۔ بہرحال آپ نے جہاں پڑھا تھا وہاں غلط لکھا ہوگا۔ اس لیے اس بات کو ترک کرتے ہیں۔
میں نے...
یہ بات بالکل بھی درست نہیں۔ جیسا بھی ڈیزائن ہو اسے بنایا جا سکتا ہے۔ ہر طرح کی مشینیں اور ان کی نقل آج کل بن جاتی ہیں۔
آج کل جو سکے ہیں وہ نقلی اس لیے نہیں بنتے کہ ایک روپے کے سکے میں اس سے کہیں زیادہ قیمت کی دھات استعمال ہوتی ہے۔ لیکن 100 روپے کا اگر سکہ بنایا جائے تو پھر نقلی بھی بننے لگ جائیں...
اس واقعے کی "صداقت" اسی بات سے سمجھ لیں کہ جس سال امام ابو حنیفہؒ کی وفات ہوئی ہے اسی سال امام شافعیؒ کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھائی جان اس کے کچھ اصول ہیں، کچھ قواعد ہیں۔ ایک مکمل طریقہ کار ہے۔ دوسرے مسلک پر فتوی ایسے ہی بغیر سوچے سمجھے نہیں دے دیا جاتا۔ الحیلۃ الناجزۃ کا اگر مطالعہ فرما لیں تو عین...
یہ فتوی آج کل درست نہیں ہے۔ تقلید شخصی کا فتوی انتظامی ہے۔ جہاں اس سے خروج ممکن ہوگا وہاں خروج کیا بھی جا سکے گا۔
اگر ایک حنفی خود عالم ہے اور ایسے ملک میں جا کر آباد ہو جاتا ہے جہاں سب مالکی رہتے ہیں تو بھلا اس کے لیے حنفی طریقے پر نماز پڑھنا کیوں اور کس دلیل سے جائز نہیں ہوگا؟
اجتماعیت کے لیے اس قسم کی قربانی کی مثال غالباً 1400 سالوں میں نہیں ملتی۔ اگر دل سے انسان دوسرے کی عزت اور احترام کرتا ہو تو دوسرے مسلک والوں سے بھی محبت ہی محسوس ہوتی ہے۔
ہمارے یہاں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو حرمین جا کر وہاں کے اماموں کے پیچھے نماز نہیں ڑھتے اور یہ کہتے ہیں کہ وہ گستاخ رسول ہیں (ابتسامہ)۔
جو لوگ ضد پر اڑے ہوں ان کا کوئی علاج نہیں ہے۔ اور جو ضد نہ کرے تو وہ ذرا سے غور سے ہی اس موقف سے رجوع کر لے گا۔ اسی لیے یہ موقف اکثر علماء کا نہیں ہے، نہ اہل حدیث...
ایک طریقہ اور بھی ہے۔
ایک فقہ مشترک تیار کیا جائے جس کے اپنے اصول ترجیح ہوں۔ اس کے ذریعے تمام فقہاء کے اقوال میں ترجیح کا عمل کیا جائے اور اس کی بنیاد پر مسائل کی تخریج ہو۔ پھر اس کے دو حصے کر دیے جائیں: ایک رخصت اور دوسرا عزیمت۔ پھر ان میں بھی جن جگہوں پر دلائل دونوں جانب کے مضبوط ہوں ان میں...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
فروعی مسائل میں اختلاف ایسی چیز ہے جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہم اللہ میں بھی موجود تھا۔ اس کے باوجود نہ ان کے مصلے الگ تھے اور نہ ان کے نام۔ نہ ہی وہ ایک دوسرے کو برا کہتے تھے۔
وہ نماز اور جہاد کی ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر اپنے اپنے طریقے پر عمل...
وحديث سفيان وأبي إسحاق والأعمش ما لم يعلم أنه مدلس يقوم مقام الحجة.
(المعرفۃ و التاریخ)
ابو اسحاق السبیعی کو مدلس کہتے وقت اس قول کا لحاظ بھی رکھا جائے تو بہتر ہے۔
کہنا تو سب کچھ بہت آسان ہے لیکن۔۔۔ کسی جانب کوئی ترجیح کی وجہ موجود نہیں ہے۔
جو بھی ہے یہ ایک ایسا راستہ تو ہے جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے جنوں کی دسترس سے محفوظ ہے۔
سستی دھاتوں کی قیمت کون مقرر کرے گا؟ ان میں جعل سازی اور افراط زر کرنسی نوٹوں سے بھی زیادہ ہوگا۔ مثال کے طور پر اگر ہم...
یہ جو کہا جاتا ہے کہ پیپر کرنسی کو ختم کرکے سونے چاندی کو دوبارہ رواج دیا جائے، یہ ایک بہت عمدہ خیال ہے۔ لیکن بات یہ ہے کہ کیا یہ ممکن بھی ہے؟
1۔ سونا اور چاندی دونوں نایاب دھاتیں ہیں۔ ان کی قیمت ظاہر ہے زیادہ ہوگی۔ تو کم قیمت کی چیزوں کے لیے کیا چیز استعمال کی جائے گی؟ ماضی میں لوگوں نے فلوس...
ہم فلوس کے بارے میں یہ جانتے ہی ہیں کہ انہیں اس لیے کرنسی سمجھا جاتا تھا کہ ان پر لوگوں کا تعامل ہو گیا تھا اور لوگوں نے انہیں قبول کر لیا تھا۔ اسی طرح لوگوں نے ان کی ایک قیمت سمجھنا شروع کر دی تھی۔
پیپر کرنسی کی قیمت بھی عوام متعین کرتے ہیں۔ یہ بات عجیب لگتی ہے نا؟ میں سمجھاتا ہوں۔
حکومت ایک...
فلوس کی اپنی قیمت اس لیے تھی کہ لوگ اس کو قیمت والا سمجھتے تھے۔
"أما عندنا فالفلوس الرائجة بمنزلة الأثمان؛ لاصطلاح الناس على كونها ثمنا للأشياء۔۔۔."
(السرخسی: المبسوط، 14/25، ن: دار المعرفۃ)
ترجمہ: "ہمارے نزدیک رائج فلوس ثمن کے مرتبے میں ہیں کیوں کہ لوگوں کی ان کو اشیاء کا ثمن ماننے پر اصطلاح...
بعض حضرات کا یہ نظریہ ہے جو آپ نے بیان کیا ہے لیکن یہ نظریہ درست نہیں ہے۔
فلوس اپنی قیمت رکھتے تھے۔
علامہ مقریزیؒ نے اغاثۃ الامہ بکشف الغمہ صفحہ 141 پر فلوس کی تفصیل ذکر کی ہے۔ ان کے مطابق سونا یا چاندی چونکہ دینار اور درہموں کی شکل میں ڈھل چکی تھی اور ایک دینار یا درہم کی ایک خاص مقدار تھی جس...
بھائی جان اگر آپ مجھے اپنا موقف سمجھانا چاہتے ہیں تو وہ تو میں سمجھا ہوا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ وہ موقف صحیح بھی ہے یا نہیں؟
آپ نے فرمایا:
میں ایک سیدھا سا سوال کرنا چاہتا ہوں۔ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ قرآن کریم لاریب ہے اور اس میں کوئی شک نہیں؟
آپ کے پاس اس بارے میں کیا دلیل ہے؟ قرآن کریم میں خود...