الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : ایک آدمی اکڑ کر چلنے میں اپنے آپ پر اِترا رہا تھا (تو وہ زمین میں)، دھنسا دیا گیا۔
1362: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: ایک شخص اپنے بالوں اور چادر (تہبند) پر اِتراتے ہوئے جا رہا تھا، آخر کار وہ زمین میں دھنسا دیا گیا۔ پھر وہ قیامت تک اسی میں اترتا رہے گا(شاید وہ...
باب : جس نے اپنا کپڑا تکبر و غرور سے (زمین تک) لٹکایا۔
1361 : سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن شخص کی طرف نہیں دیکھے گا جو اپنا کپڑا غرور سے زمین پر کھینچے (گھسیٹے )۔
باب : تین شخصوں سے اللہ تعالیٰ بات نہیں کرے گا اور نہ ان کی طرف نظر (رحمت) کرے گا۔
1360: سیدنا ابو ذرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تین آدمیوں سے نہ بات کرے گا، نہ ان کی طرف (رحمت کی نگاہ سے ) دیکھے گا، نہ ان کو (گناہوں سے ) پاک کرے گا اور ان کو دکھ کا عذاب ہو...
باب : تکبر کی بنا پر جو اپنی چادر لٹکائے گا اللہ تعالیٰ اس شخص کو (قیامت کے دن رحمت کی نظر سے ) نہیں دیکھے گا۔
1359: محمد بن زیاد کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو ہریرہؓ سے سنا، انہوں نے ایک شخص کو اپنا تہبند لٹکائے ہوئے دیکھا اور وہ اپنے پاؤں سے زمین پر مارنے لگا اور وہ بحرین پر امیر تھا اور کہتا...
باب : آدھی پنڈلی تک چادر اوپر اٹھا کر رکھنے کے متعلق۔
1358: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے سامنے سے گزرا اور میری چادر لٹک رہی تھی، تو آپﷺ نے فرمایا کہ اے عبد اللہ! اپنی چادر اونچی کر۔ میں نے اٹھا لی تو آپﷺ نے فرمایا کہ اور اونچی کر۔ میں نے اور اونچی کی۔ پھر میں (اپنی تہبند کو)...
باب : چت لیٹ کر ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھنے کی اجازت۔
1357: عباد بن تمیم اپنے چچاؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے دیکھا کہ ایک پاؤں دوسرے پر رکھے ہوئے تھے۔
باب : چت لیٹنے اور ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھنے کی ممانعت۔
1356: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی تم میں سے چت نہ لیٹے کہ پھر ایک پاؤں دوسرے پر رکھ لے۔
باب : "اشتمال الصماء" (یعنی ایک ہی کپڑا سارے جسم پر لپیٹنے ) اور "احتباء" ایک کپڑے سے کرنے کے متعلق۔
1355: سیدنا جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے بائیں ہاتھ سے کھانے ، ایک جوتآپہن کر چلنے ، ایک ہی کپڑا سارے بدن پر لپیٹنے سے یا گوٹ مار کر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے۔ ایک کپڑے میں اپنی شرمگاہ کھولے...
باب : چمڑے کا بچھونا جس میں چھال بھری ہو۔
1354: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کا (بستر) بچھونا جس پر آپﷺ سوتے تھے ، وہ چمڑے کا تھا اور اس کے اندر کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔
باب : ضروری بستر بنا کر رکھنے کے متعلق۔
1353: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا: ایک بستر آدمی کے لئے چاہئیے اور ایک اس کی بیوی کے لئے ، ایک بستر مہمان کے لئے اور چوتھا شیطان کا ہو گا۔ (یعنی جو لوگوں کو دکھانے اور اپنی برتری ظاہر کرنے کے لئے بنایا جائے )۔
باب : "انماط" (یعنی) قالین وغیرہ کے متعلق۔
1352: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ جب میں نے نکاح کیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کیا تیرے پاس قالین وغیرہ ہیں؟ میں نے عرض کیا کہ ہمارے پاس قالین کہاں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ عنقریب تمہارے پاس ہوں گے۔ سیدنا جابرؓ نے کہا کہ میری بیوی کے پاس ایک قالین ہے ، میں اس کو...
باب : موٹے کپڑے کا تہبند اور ملبد کپڑے پہننے کے متعلق۔
1351: سیدنا ابو بردہؓ کہتے ہیں کہ میں اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، انہوں نے ایک موٹا تہبند نکالا جو یمن میں بنتا ہے اور ایک کمبل جس کو ملبدہ کہتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ کی قسم کھائی کہ رسول اللہﷺ کی وفات ان دونوں کپڑوں...
باب : کالے رنگ کا کمبل پہننا، جس پر پالان کی تصویریں ہوں۔
1350: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ ایک صبح کو نکلے اور آپﷺ کالے بالوں کا ایک کمبل اوڑھے ہوئے تھے جس پر پالان کی تصویریں بنی ہوئی تھیں۔
باب : دھاری دار یمن کی چادر کے لباس کے متعلق۔
1349: قتادہ کہتے ہیں کہ ہم نے سیدنا انسؓ سے کہا کہ رسول اللہﷺ کو کونسا کپڑا پسند تھا؟ انہوں نے کہا کہ یمن کی چادر (جو دھاری دار ہوتی ہے ، یہ کپڑا نہایت مضبوط اور عمدہ ہوتا ہے )۔
باب : خضاب (لگانے ) میں یہود و نصاریٰ کی مخالفت کرنے کے متعلق۔
1348: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ یہود اور نصاریٰ خضاب نہیں کرتے تو تم ان کا خلاف کرو (یعنی خضاب کیا کرو لیکن جیسے پہلی حدیث میں گزرا، سیاہ خضاب نہیں)۔
باب : بالوں کے رنگنے اور (بڑھاپے میں) بالوں کی سفیدی کے رنگ کو تبدیل کرنے کے متعلق۔
1347: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ابو قحافہؓ جس سال مکہ فتح ہوا آئے اور ان کا سر اور ان کی داڑھی ثغامہ کی طرح سفید تھی (ثغامہ ایک سفید گھاس کا نام ہے )۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اس سفیدی کو کسی چیز سے بدل دو اور...
باب : (مَردوں کے لئے ) زعفران لگانے کی ممانعت۔
1346: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مرد کو زعفران لگانے سے اور (زعفران کے رنگ سے ) منع فرمایا ہے۔
باب : "قسی" اور "معصفر" (کپڑے ) اور سونے کی انگوٹھی پہننے کی ممانعت۔
1344: امیر المؤمنین سیدنا علی بن ابی طالبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے قسی (ایک قسم کا ریشمی کپڑا ہے ) اور کسم میں رنگا ہوا کپڑا پہننے سے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔
1345: سیدنا عبد...
باب : ریشمی کپڑا پھاڑ کر عورتوں کے لئے دوپٹے بنانا۔
1343: امیر المؤمنین خلیفہ راشد سیدنا علی بن ابی طالبؓ سے روایت ہے کہ اکیدر دومہ کے بادشاہ نے رسول اللہﷺ کو ایک ریشمی کپڑے کا تحفہ بھیجا، آپﷺ نے وہ مجھے دے دیا اور فرمایا کہ اس کو پھاڑ کر تینوں فاطمہ کے دوپٹے (ایک سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا اور...
باب : کپڑے کے کنارے ریشم سے بنانے کی اجازت۔
1342: عبد اللہ سے روایت ہے جو کہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کا مولیٰ اور عطاء کے لڑکے کا ماموں تھا نے کہا کہ مجھے اسماء رضی اللہ عنہا نے سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کے پاس بھیجا اور کہلایا کہ میں نے سنا ہے کہ تم تین چیزوں کو حرام کہتے ہو، ایک تو کپڑے...