الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : وہ نقصان جس کی دیت نہیں ہوتی۔
1033: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: کہ کنوئیں کا زخم لغو ہے اور کان کا زخم لغو ہے اور جانور کا زخم لغو ہے اور معدنیاتی کان یا دفینہ میں پانچواں حصہ (بطور زکوٰۃ) ہے۔ (رکاز وہ خزانہ ہے جو زمین میں دفن شدہ ملے )۔
باب : اس عورت کی دیت جس کے پیٹ پر مارا گیا جس کی وجہ سے (اس کے ) پیٹ والا بچہ گر (کر مر) گیا اور وہ عورت بھی مر گئی۔ اس (عورت) کی دیت اور اس کے بچے کی دیت۔
1032: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ (قبیلہ) ہذیل کی دو عورتیں لڑ پڑیں۔ ایک نے دوسری کو پتھر سے مارا، تو وہ بھی مر گئی اور پیٹ والا بچہ بھی مر...
باب : جس نے قتل کا اقرار کیا اور پھر وہ (قاتل، قتل کے لئے مقتول کے ) ولی کے سپرد کر دیا گیا اور اس (ولی) نے اسے معاف کر دیا۔
1031: علقمہ بن وائل سے روایت ہے کہ ان کے والدؓ نے انہیں بتایا کہ میں رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک شخص دوسرے کو تسمہ سے کھینچتا ہوا آیا اور کہنے لگا کہ...
باب : زخم کا بھی قصاص ہے مگر یہ کہ دیت لینے پر راضی ہوں۔
1030: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ سیدنا ربیعؓ کی بہن اُمّ حارثہ رضی اللہ عنہا (جو سیدنا انسؓ کی پھوپھی تھیں) نے ایک آدمی کو زخمی کر دیا (اس کا دانت توڑ ڈالا تھا) پھر انہوں نے یہ جھگڑا(مقدمہ) رسول اللہ کی خدمت میں پیش کیا تو رسول اللہﷺ نے...
باب : جس نے کسی آدمی کے ہاتھ پر دانت گاڑ دیئے اور (کھینچنے سے ) کاٹنے والے کے دانت گر پڑے۔
1029: سیدنا عمران بن حصینؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کے ہاتھ پر (دانتوں سے ) کاٹا۔ اس نے اپنا ہاتھ کھینچا، تو اس (کاٹنے والے ) کے سامنے کے دانت گر پڑے۔ (پھر جس کے دانت نکل پڑے تھے ) اس نے رسول اللہﷺ...
باب : جس نے کسی کو پتھر کے ساتھ قتل کیا (تو بدلے میں) وہ بھی اسی طرح قتل کیا جائے گا۔
1028: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ایک لونڈی کا سر دو پتھروں میں کچلا ہوا ملا تو اس سے پوچھا کہ تمہارے ساتھ یہ کس نے کیا؟ فلاں نے ، فلاں نے ؟ یہاں تک کہ ایک یہودی کا نام لیا، تواس نے اپنے سر سے (ہاں میں)...
باب : جس نے جس چیز سے اپنے آپ کو ہلاک کیا(تو وہ) اسی طریقہ کے ساتھ جہنم میں عذاب دیا جائے گا۔
1026: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے آپ کو لوہے کے ہتھیار سے مار لے ، تو وہ ہتھیار اس کے ہاتھ میں ہو گا (اور) اس کو اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ میں ہمیشہ ہمیشہ، مارتا رہے گا...
باب : اس آدمی کا گناہ جس نے قتل کی رسم ڈالی۔
1025: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کہ جب کوئی خون (قتل) ظلم سے ہوتا ہے تو آدم علیہ السلام کے پہلے بیٹے (قابیل) پر اس کے خون کا ایک حصہ پڑتا ہے (یعنی گناہ کا) کیونکہ اس نے سب سے پہلے قتل کی راہ نکالی۔
باب : اس آدمی کے بارے میں (کیا حکم ہے ) جو اسلام سے مرتد ہو گیا اور قتل کیا اور لڑائی کی۔
1024: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ (قبیلہ) عکل کے آٹھ آدمی رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور آپﷺ سے اسلام پر بیعت کی۔ پھر ان کو (مدینہ کی) ہوا ناموافق ہو گئی اور ان کے بدن بیمار ہو گئے۔ انہوں نے رسول اللہﷺ سے...
باب : کونسی چیز مسلمان کے خون (بہانے ) کو حلال کرتی ہے ؟
1023: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مسلمان جو یہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اور میں اس کا پیغمبر ہوں، (اس کو) مارنا درست نہیں مگر تین میں سے کسی ایک بات پر۔ 1۔ اس کا نکاح ہو چکا...
باب : قیامت کے دن سب پہلے (ناحق) خون کا فیصلہ ہو گا۔
1022: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کہ قیامت کے دن سب سے پہلے لوگوں میں خون (قتل) کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کتاب: خون کی حرمت اور قصاص و دیت کے مسائل
باب : خون ، اموال اور عزت کی حرمت کا بیان۔
1021: سیدنا ابو بکرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: بیشک زمانہ گھوم کر اپنی اصلی حالت پر ویسا ہو گیا جیسا اس دن تھا جب اللہ تعالیٰ نے زمین آسمان بنائے تھے۔ سال بارہ مہینے کا ہے اور اس میں چار مہینے...
باب : قسم کے کفارہ میں۔
1020: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے ، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ کہ تم میں سے کوئی اپنے گھر والوں کے بارے میں (نقصان دے قسم پر) اصرار کرے تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ گناہ کی بات ہے کہ وہ کفارۂ قسم ادا کر کے اپنی قسم توڑ لے۔ (یعنی اسے...
باب : جو قسم اٹھائے اور پھر دیکھے کہ قسم کے خلاف (کرنے ) میں بہتری ہے تو وہ کفارہ دے اور وہ کام کرے جس میں بہتری ہے۔
1018: سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے پاس چند اشعریوں کے ساتھ آپﷺ سے سواری مانگنے کے لئے آیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اللہ کی قسم میں تم کو سواری نہیں دوں گا اور...
باب : جو اپنی (جھوٹی) قسم کے ذریعہ مسلمان کا حق مارتا ہے ، اس کے لئے جہنم واجب ہے۔
1016: سیدنا ابو امامہ (یعنی حارثی)ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص مسلمان کا حق (مال ہو یا غیر مال جیسے مردے کی کھال گوبر وغیرہ یا اور قسم کے حقوق جیسے حق شفعہ حق شرب حد قذف بیوی کے پاس رہنے کی باری...
باب : قسم کا مطلب قسم اٹھوانے والے کی نیت کے موافق ہو۔
1015: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قسم کا مطلب قسم کھلانے والے کی نیت کے موافق ہو گا۔
باب : قسم میں "ان شاء اللہ" کہنا مستحب ہے۔
1014: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: اللہ کے نبی سلیمان بن داؤد علیہما السلام نے کہا کہ میں آج رات ستر عورتوں کے پاس جاؤں گا (ایک روایت میں نوے ہیں، ایک میں ننانوے اور ایک میں سو) ہر ایک ان میں سے ایک لڑکا جنے گی، جو...
باب : جو "لات" و "عزیٰ" کی قسم کھائے اس کو "لا الٰہ الا اللہ" کہنا چاہیئے
1013: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں سے اپنی قسم میں یہ کہے کہ لات کی قسم! تو اسے چاہیئے کہ لا الٰہ الا اللہ کہے۔ اور جو کوئی کسی دوسرے سے کہے کہ آؤ جواء کھیلیں تو وہ صدقہ کرے۔ ایک روایت میں...
باب : طاغوت (بت اور جھوٹے معبودوں) کی قسم کی ممانعت۔
1012: سیدنا عبدالرحمن بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مت قسم کھاؤ بتوں کی اور نہ اپنے باپ داداؤں کی۔
کتاب: قسم کے مسائل
باب : باپ (دادا) کی قسم اٹھانے کی ممانعت۔
1010: سیدنا عمر بن خطابؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تم کو باپ دادا کی قسم کھانے سے منع کرتا ہے۔ سیدنا عمرؓ نے کہا کہ اللہ کی قسم! جب سے میں نے رسول اللہﷺ سے یہ سنا میں نے (باپ دادا) کی قسم نہیں کھائی ہے ، نہ اپنی...