• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ساجد

    اِحترامِ رسولﷺ

    آپﷺ کے مقام و شان پر سنن دارمی کی اس حدیث سے روشنی پڑتی ہے: ’’آپﷺنے فرمایا میں بطحائِ مکہ میں تھا میرے پاس دو فرشتے آئے۔ایک زمین پراتر آیا اور دوسرا آسمان و زمین کے درمیان رہا۔ ایک نے دوسرے سے کہا کیا یہ وہی ہے جس کی تلاش تھی، کہا ہاں، اس کا وزن کرو، انہوں نے میرا ایک آدمی کے ساتھ وزن کیا میں...
  2. ساجد

    اِحترامِ رسولﷺ

    صحیح بخاری و صحیح مسلم ہی میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’میری اور دیگر تمام انبیاء کرام کی مثال اس محل کی طرح ہے جو بہت خوبصورت تعمیر کیا گیا ہو ،لیکن اس میں ایک اینٹ کی جگہ اَدھوری چھوڑ دی گئی ہو، لوگ اس محل کا نظارہ کرنے کے لئے آئیں اور اس کی خوبصورتی پر خوش ہوں، لیکن ایک اینٹ کی چھوڑی...
  3. ساجد

    اِحترامِ رسولﷺ

    اِحترامِ رسولﷺ محمد رمضان سلفی ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد رسول اللہﷺکا مقام و مرتبہ ساری خدائی اور تمام مخلوقات سے بلندہے، اللہ رب العزت کے مقام و شان کے بعد ساری کائنات سے رسول اللہﷺافضل واعلیٰ ہیں۔ آپ أعلم الناس یعنی تمام لوگوں سے بڑھ کر علم والے اور تمام انسانوں سے بڑھ کر فصیح و بلیغ اور...
  4. ساجد

    وسیلہ کے بارے میں!

    آج ہندو بھی ہم سے یہ سوال پوچھتے ہیں۔ ہو گئی تیری مسجدیں ویران اور دربار گونجتے ہیں۔ فرق بس اتنا رہ گیا ہے اے مسلمان! تم وسیلے کو لیٹا کر تو ہم اسے کھڑا کرکے پوجتے ہیں۔
  5. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    ٭ بچوں کو سزا دیتے وقت ان حدود و قیود کا خیال رہے جوشرع نے مقرر فرمائی ہیں۔ لہٰذا بچے کو مارتے ہوئے چہرے پرنہ مارا جائے۔ فرمان نبویﷺ ہے: ٭ بچے کو ایسی چھڑی سے نہ مارا جائے جو ہڈیاں توڑ دے اور نہ اس قدرنرم و نازک ہو کہ بچوں کو اِحساس بھی نہ ہو، بلکہ چھڑی درمیانی قسم کی ہو، کوہلوں، رانوں اور...
  6. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    پٹائی میں اِعتدال بچوں کو دس سال کی عمر میں نمازچھوڑنے پرمارنے کامطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ان کی چمڑی اتار دی جائے اور انہیں مار مار کراَدھ موا کردیاجائے بلکہ مار تو مقصد کے حصول کا ذریعہ ہے اور وہ مقصد ہے نماز۔ اگر یہ بغیر مار کے حاصل ہوجائے تو زیادہ بہتر ہے۔ ٭ والدین کو چاہئے کہ جب وہ بچے کو...
  7. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    ٭ بچے کو ایسی کتب مہیا کی جائیں جن میں نماز کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیاہو اس حوالے سے بچے کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا جائے اور بچے کو نماز کی اہمیت بیان کرنے کا موقع دیا جائے۔ ٭ اس عمر میں اگر بچہ فرض نماز ترک کردے تو والد کو چاہیے کہ اسے وعظ وتذکیر کرے اور اس حوالے سے اللہ اور اس کے رسول1 کے...
  8. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    (3)دس سال سے سن بلوغت تک کامرحلہ اس مرحلے میں بچہ سن تکلیف کو پہنچ جاتاہے اور اس پر نماز فرض ہوجاتی ہے اسے درج ذیل مراحل میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ ٭ جب بچہ دس سال کی عمر کو پہنچ جائے تو اگر وہ فرض نماز کو ترک کرے تو اسے لوٹانے کا حکم دیا جائے اور نماز کے ساتھ ساتھ دیگرنوافل بھی ادا کرنے کا کہا...
  9. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    ٭ اس عمر میں بچوں کو نماز کی طرف راغب کرنے کاایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بچے کو ایسی ڈائری مہیاکی جائے جس پر پانچوں نمازوں کے اَوقات ترتیب کے ساتھ درج ہوتے ہیں۔بچہ جب نماز اداکرے تو پنسل کے ساتھ اسے نشان زدہ کردے اور اگر اس نے نماز چھوڑی ہو تو نشان نہ لگائے اور اگر گھر میں اس عمر کے بچے ایک سے زائد...
  10. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    ٭ بچے کو مسجد کے آداب کے متعلق تعلیمات سے آگاہ کیاجائے، اور اسے بتلایاجائے کہ مسجد اللہ کا گھر ہے جس میں کھیل کود اور شوروغل کرنا مناسب نہیں۔ ٭ بچے کو نماز جمعہ میں خصوصی طو رپر شریک کیا جائے، اسے صاف ستھرے کپڑے پہنا کر خوشبو لگائی جائے اور جمعہ کے بعد موضوع خطبہ کے حوالے سے بات چیت کی جائے...
  11. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    ٭ علاوہ ازیں طریقۂ وضو کو صرف ظاہری چیزوں پر محدود نہ رکھاجائے بلکہ انسانی زندگی پر وضو کے معنوی اَثرات کی بھی وضاحت کی جائے۔ انہیں بتایا جائے کہ ہم وضو اس لئے کرتے ہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کاحکم دیاہے اور رسول کریمﷺنے ہمیں عملی طور پر کرکے دکھایا ہے اور ہر مسلمان پر ان کی پیروی لازم...
  12. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    (2)سات سے دس سال کا درمیانی عرصہ ٭ جب بچہ سات سال کا ہوجاتا ہے تو اس میں اس قدر استعداد پیدا ہوجاتی ہے کہ وہ وضو اور نماز جیسے فرائض سرانجام دے سکے۔لہٰذا اسے ظاہری و باطنی طہارت کاطریقہ سکھایا جائے ، پانی کے ساتھ استنجاء کرنے کا حکم دیا جائے اور وضو کا مکمل طریقہ اسے ذہن نشین کرانے کے لئے کئی...
  13. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    ٭ بچوں کی تربیت کو مثبت رخ دینے میں یہ ایک اہم سیڑھی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ جب وہ دیکھتے ہیں کہ ان کے والدین خشوع و خضوع کے ساتھ باربار اپنی پیشانی کو جھکا رہے ہیں اور عبادت میں اس قدر مگن ہیں کہ اپنے گردوپیش سے بے نیاز ہوچکے ہیں تووہ خود بخود ایسے اعمال کی طرف راغب ہونے لگتا ہے اور پھر جب وہ سن...
  14. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    (1) پیدائش سے سات سال تک کا دورانیہ پیدائش سے لے کر سات سال کی عمر تک کے دوران بچہ اپنے والدین اور دیگراہل خانہ کی تقلید کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لہٰذا والدین بچے کو چھوٹا سمجھ کر نظر انداز کرنے کے بجائے اس کے سامنے سنتیں اورنفل نوافل اداکرتے رہیں تاکہ وہ بھی اس طرح کے اعمال سرانجام دینے کی طرف...
  15. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    لہٰذا والدین کو چاہئے کہ وہ اپنی اولاد کی اصلاح کے لئے صراطِ مستقیم اور حفظ و اَمان کی دعائیں کریں۔ فرمان الٰہی ہے: والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کے لئے بددعانہ کریں، ایسانہ ہو کہ ان کی بدعا بچوں کے لئے مستقل تباہی و بربادی کاسبب بن جائے۔
  16. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    ٭ کوشش کی جائے کہ بچوں کی صحبت نیک بچوں کے ساتھ ہو، کیونکہ لاشعوری طور پر انسان کے اندر اپنے دوستوں کے خیالات ونظریات تشکیل پاتے ہیں۔ حدیث میں ہے: «الرَّجُلُ عَلَی دِینِ خَلِیلِہِ» (سنن أبي داؤد:۴۸۳۳) ’’انسان اپنے دوست کے دین پرہوتاہے۔‘‘ ٭ بچوں کو کسی کام کی ترغیب دلانے کے لئے محبت و شفقت...
  17. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    ٭ والدین کو چاہئے کہ وہ بچے کو بتائیں کہ مسلمان کی زندگی میں نماز خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ اور بچے کی عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اُسلوب میں وعظ و تذکیر کی جائے۔ ٭ بچوںکو نماز کا طریقہ سکھایا جائے اور انہیں بتایا جائے کہ مؤمن نماز اس لئے ادا کرتاہے تاکہ رضائے الٰہی کے حصول میں کامیاب ہوا...
  18. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    ٭ نصیحت میں اگر حکمت نہ ہو تو فضیحت بن جاتی ہے۔ آدمی اگر ایک کام خو د کرے اور دوسرے کو اس سے منع کرے یا اس انداز سے نصیحت کرے جس سے حقارت ونفرت کا احساس پیدا ہو یا اٹھتے بیٹھتے اس کی رٹ لگائے رکھے تو پھر سننے والے کے دل میں ضد اور بغاوت کا جذبہ پیدا ہوجاتا ہے اور وہ اس نصیحت کو درست جانتے ہوئے...
  19. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    امام شافعی ﷫ کا بیان ہے: ’’باپوں اور ماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولادوں کو ادب سکھلائیں۔ طہارت اور نماز کی تعلیم دیں اور باشعور ہونے کے بعد(کوتاہی کی صورت میں)ان کی پٹائی کریں۔‘‘(شرح السنۃ:۲؍۴۰۷) بچوں کوکس طرح نماز کا پابند بنایا جائے۔ اس حوالے سے ہم تین طرح کی تقسیم کر سکتے ہیں: 1 سات...
  20. ساجد

    بچوں کو کس طرح نمازی بنایا جائے؟

    جب بچہ سات سال کا ہوجائے تو اسے نماز کی تلقین شروع کردینی چاہئے۔ فرمان نبویﷺہے: اسلام نے نماز کاپابند بنانے کے لئے یہ ایک ہلکی سی ٹریننگ اور تربیت رکھی ہے، کیونکہ سات سے دس سال کا درمیانی عرصہ تربیت، پیار و شفقت اور عملی مشق کا متقاضی ہوتاہے اور انہی سالوں میں والدین اپنے بچوں کو ترغیب دلاکر...
Top