الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
۴۰۔ سورۃ مؤمن
۴۰|۱|ح م
۴۰|۲|اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست ہے، سب کچھ جاننے والا ہے
۴۰|۳|گناہ معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے، سخت سزا دینے والا اور بڑا صاحب فضل ہے کوئی معبود اس کے سوا نہیں، اُسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے
۴۰|۴|اللہ کی آیات میں جھگڑے نہیں کرتے مگر صرف وہ لوگ...
۳۹۔ سورۃ زُمر
۳۹|۱|اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے
۳۹|۲|(اے محمدؐ) یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے، لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی کرو دین کو اُسی کے لیے خالص کرتے ہوئے
۳۹|۳|خبردار، دین خالص اللہ کا حق ہے رہے وہ لوگ جنہوں نے اُس کے سوا دوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں (اور اپنے...
۳۸۔ سورۃ ص
۳۸|۱|ص، قسم ہے نصیحت بھرے قرآن کی
۳۸|۲|بلکہ یہی لوگ، جنہوں نے ماننے سے انکار کیا ہے، سخت تکبر اور ضد میں مبتلا ہیں
۳۸|۳|اِن سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں (اور جب اُن کی شامت آئی ہے) تو وہ چیخ اٹھے ہیں، مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا
۳۸|۴|اِن لوگوں کو اس بات پر بڑا...
۳۷۔ سورۃ صٰفّٰت
۳۷|۱|قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم
۳۷|۲|پھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں
۳۷|۳|پھر اُن کی قسم جو کلام نصیحت سنانے والے ہیں
۳۷|۴|تمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہے
۳۷|۵|وہ جو زمین اور آسمانوں کا اور تمام اُن چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں، اور سارے مشرقوں کا...
۳۶۔ سورۃ یسٰں
۳۶|۱|یٰس
۳۶|۲|قسم ہے قرآن حکیم کی
۳۶|۳|کہ تم یقیناً رسولوں میں سے ہو
۳۶|۴|سیدھے راستے پر ہو
۳۶|۵|(اور یہ قرآن) غالب اور رحیم ہستی کا نازل کردہ ہے
۳۶|۶|تاکہ تم خبردار کرو ایک ایسی قوم کو جس کے باپ دادا خبردار نہ کیے گئے تھے اور اس وجہ سے وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں
۳۶|۷|اِن میں سے اکثر...
۳۵۔ سورۃ فاطر
۳۵|۱|تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کا بنانے والا اور فرشتوں کو پیغام رساں مقرر کر نے والا ہے، (ایسے فرشتے) جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار بازو ہیں وہ اپنی مخلوق کی ساخت میں جیسا چاہتا ہے اضافہ کرتا ہے یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہے
۳۵|۲|اللہ جس رحمت کا دروازہ بھی...
۳۴۔ سورۃ سبا
۳۴|۱|حمد اُس خدا کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کا مالک ہے اور آخرت میں بھی اسی کے لیے حمد ہے وہ دانا اور باخبر ہے
۳۴|۲|جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو کچھ اُس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اُس میں چڑھتا ہے، ہر چیز کو وہ جانتا ہے، وہ رحیم اور غفور ہے...
۳۳۔ سورۃ احزاب
۳۳|۱|اے نبیؐ! اللہ سے ڈرو اور کفار و منافقین کی اطاعت نہ کرو، حقیقت میں علیم اور حکیم تو اللہ ہی ہے
۳۳|۲|پیروی کرو اُس بات کی جس کا اشارہ تمہارے رب کی طرف سے تمہیں کیا جا رہا ہے، اللہ ہر اُس بات سے باخبر ہے جو تم لوگ کرتے ہو
۳۳|۳|اللہ پر توکل کرو، اللہ ہی وکیل ہونے کے لیے کافی ہے...
۳۲۔ سورۃ سجدہ
۳۲|۱|ا ل م
۳۲|۲|اِس کتاب کی تنزیل بلا شبہ رب العالمین کی طرف سے ہے
۳۲|۳|کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اِسے خود گھڑ لیا ہے؟ نہیں، بلکہ یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے تاکہ تو متنبہ کرے ایک ایسی قوم کو جس کے پاس تجھ سے پہلے کوئی متنبہ کرنے والا نہیں آیا، شاید کہ وہ ہدایت پا جائیں...
۳۱۔ سورۃ لقمان
۳۱|۱|الم
۳۱|۲|یہ کتاب حکیم کی آیات ہیں
۳۱|۳|ہدایت اور رحمت نیکو کار لوگوں کے لیے
۳۱|۴|جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں
۳۱|۵|یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے راہِ راست پر ہیں اور یہی فلاح پانے والے ہیں
۳۱|۶|اور انسانوں ہی میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو کلام...
۳۰۔ سورۃ روم
۳۰|۱|ا ل م
۳۰|۲|رومی قریب کی سرزمین میں مغلوب ہو گئے ہیں
۳۰|۳|اور اپنی اِس مغلوبیت کے بعد چند سال کے اندر وہ غالب ہو جائیں گے
۳۰|۴|اللہ ہی کا اختیار ہے پہلے بھی اور بعد میں بھی اور وہ دن وہ ہو گا جبکہ اللہ کی بخشی ہوئی فتح پر مسلمان خوشیاں منائیں گے
۳۰|۵|اللہ نصرت عطا فرماتا ہے جسے...
۲۹۔ سورۃ عنکبوت
۲۹|۱|الف ل م
۲۹|۲|کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ بس اتنا کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ ''ہم ایمان لائے '' اور ان کو آزمایا نہ جائے گا؟
۲۹|۳|حالاں کہ ہم اُن سب لوگوں کی آزمائش کر چکے ہیں جو اِن سے پہلے گزرے ہیں اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہے کہ سچّے کون ہیں اور جھوٹے کون
۲۹|۴|اور...
۲۸۔ سورۃ قصص
۲۸|۱|ط س م
۲۸|۲|یہ کتاب مبین کی آیات ہیں
۲۸|۳|ہم موسیٰؑ اور فرعون کا کچھ حال ٹھیک ٹھیک تمہیں سُناتے ہیں ایسے لوگوں کے فائدے کے لیے جو ایمان لائیں
۲۸|۴|واقعہ یہ ہے کہ فرعون نے زمین میں سرکشی کی اور اس کے باشندوں کو گروہوں میں تقسیم کر دیا ان میں سے ایک گروہ کو وہ ذلیل کرتا تھا، اس کے...
۲۷۔ سورۃ نمل
۲۷|۱|ط س یہ آیات ہیں قرآن اور کتاب مبین کی
۲۷|۲|ہدایت اور بشارت اُن ایمان لانے والوں کے لیے
۲۷|۳|جو نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں، اور پھر وہ ایسے لوگ ہیں جو آخرت پر پورا یقین رکھتے ہیں
۲۷|۴|حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کے لیے ہم نے اُن کے کرتوتوں کو خوشنما بنا...
۲۶۔ سورۃ شعرآ
۲۶|۱|ط س م
۲۶|۲|یہ کتاب مبین کی آیات ہیں
۲۶|۳|اے محمدؐ، شاید تم اس غم میں اپنی جان کھو دو گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے
۲۶|۴|ہم چاہیں تو آسمان سے ایسی نشانی نازل کر سکتے ہیں کہ اِن کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں
۲۶|۵|اِن لوگوں کے پاس رحمان کی طرف سے جو نئی نصیحت بھی آتی ہے یہ اس سے...
۲۵۔ سورۃ فرقان
۲۵|۱|نہایت متبرک ہے وہ جس نے یہ فرقان اپنے بندے پر نازل کیا تاکہ سارے جہان والوں کے لیے نذیر ہو
۲۵|۲|وہ جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے، جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا ہے، جس کے ساتھ بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے، جس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر اس کی ایک تقدیر مقرر کی...
۲۴۔ سورۃ نور
۲۴|۱|یہ ایک سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے، اور اسے ہم نے فرض کیا ہے، اور اس میں ہم نے صاف صاف ہدایات نازل کی ہیں، شاید کہ تم سبق لو
۲۴|۲|زانیہ عورت اور زانی مرد، دونوں میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو اور ان پر ترس کھانے کا جذبہ اللہ کے دین کے معاملے میں تم کو دامن گیر نہ ہو اگر تم...
۲۳۔ سورۃ مُومنون
۲۳|۱|یقیناً فلاح پائی ہے ایمان والوں نے جو:
۲۳|۲|اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں
۲۳|۳|لغویات سے دور رہتے ہیں
۲۳|۴|زکوٰۃ کے طریقے پر عامل ہوتے ہیں
۲۳|۵|اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
۲۳|۶|سوائے اپنی بیویوں کے اور ان عورتوں کے جو ان کی ملک یمین میں ہوں کہ ان پر (محفوظ نہ رکھنے...
۲۲۔ سورۃ الحج
۲۲|۱|لوگو، اپنے رب کے غضب سے بچو، حقیقت یہ ہے کہ قیامت کا زلزلہ بڑی (ہولناک) چیز ہے
۲۲|۲|جس روز تم اسے دیکھو گے، حال یہ ہو گا کہ ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچّے سے غافل ہو جائے گی، ہر حاملہ کا حمل گر جائے گا، اور لوگ تم کو مدہوش نظر آئیں گے، حالانکہ وہ نشے میں نہ ہوں گے،...