الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب :علماء (کی باتیں سننے) کے لیے چپ رہنا (چاہیے)
(۱۰۱)۔ سیدنا جریرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ان سے حجۃ الوداع میں فرمایا : '' تم لوگوں کو چپ کر دو۔ '' (جب لوگ خاموش ہو گئے تو) اس کے بعد آپﷺ نے فرمایا : '' (اے لوگو !) تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ تم میں سے ایک دوسرے کو گردن زدنی کرنے لگے۔ ''
باب : علم (کی باتوں) کا یاد کرنا (نہایت ضروری ہے)
(۹۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہا کرتے تھے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ابوہریرہؓ نے بہت سی حدیثیں یاد و بیان کیں اور اگر کتاب اللہ میں (یہ) دو آیتیں نہ ہوتیں تو میں ایک حدیث بھی نہ بیان کر تا، پھر پڑھتے تھے '' جو لوگ ہماری اتاری ہوئی دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے...
باب :رات کو علم کی باتیں کرنا (نا جائز نہیں)
(۹۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (ایک مرتبہ) اپنی اخیر عمر مبارک میں عشاء کی نماز پڑھائی پھر جب سلام پھیر چکے تو کھڑے ہو گئے اور فرمایا : '' تم اپنی اس رات کو اچھی طرح یاد رکھنا (دیکھو) آج کی رات سے سو برس کے آخر تک کوئی شخص جو زمین پر...
باب : رات کے وقت تعلیم و تلقین (درست ہے)
(۹۵)۔ ام المومنین ام سلمہؓ کہتی ہیں کہ ایک رات نبیﷺ نیند سے بیدار ہوئے تو آپﷺ نے فرمایا کہ سبحان اللہ آج کی رات کس قدر فتنے نازل کیے گئے ہیں اور کس قدر خزانے کھولے گئے ہیں۔ (اے لوگو!) ان حجرہ والیوں کو جگا دو (کہ کچھ عبادت کریں) کیونکہ بہت سی دنیا میں...
باب : علم (کی باتوں) کا لکھنا (بدعت نہیں ہے)
(۹۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' اللہ تعالیٰ نے مکہ سے فیل (ہاتھیوں کے لشکر) کو یا قتل کو روک لیا اور رسول اللہﷺ اور مومنین کو ان پر غالب کر دیا۔ آگاہ رہو مکہ (میں قتال کرنا) نہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال ہوا ہے اور نہ میرے...
باب : اس شخص کا گناہ جو نبیﷺ کی نسبت جھوٹ بولے
(۹۰)۔ سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' میرے اوپر ہر گز جھوٹ نہ بولنا، کیونکہ جو شخص مجھ پر جھوٹ بولے تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنا لے۔ ''
(۹۱)۔ سیدنا سلمہ ابن اکوعؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : '' جو کوئی...
باب :جو شخص (محفل میں) موجود ہو،وہ علمی بات غیر حاضر لوگوں تک پہنچا دے
(۸۹)۔ سیدنا ابو شریحؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فتح مکہ کے دوسرے دن بیان فرمایا تھا، جس کو میرے دونوں کانوں نے سنا ہے اور اس کو میرے دل نے یاد رکھا ہے اور جب آپﷺ نے اس (خطبہ) کو بیان فرمایا تو میری آنکھیں آپ کو دیکھ رہی تھیں۔...
باب :جس نے کوئی بات سنی اور سمجھ نہ سکا پھر اس نے دوبارہ پوچھا تا کہ اسے سمجھ لے
(۸۸) ۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) نبیﷺ نے فرمایا : '' (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا، اسے (ضرور) عذاب کیا جائے گا۔ '' عائشہؓ کہتی ہیں (یہ سنکر) میں نے کہا کہ کیا اللہ پاک نہیں فرماتا...
باب :کیا (صرف) عورتوں کو تعلیم کے لیے کوئی دن مقرر کیا جا سکتا ہے ؟
(۸۷)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ عورتوں نے عرض کی کہ (آپ سے فائدہ اٹھا نے میں) مرد ہم سے آگے بڑھ گئے ہیں، پس آپ ہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی دن (برائے وعظ) مقرر فرما دیجیے تو آپ نے ان سے کسی دن کا وعدہ کر لیا۔ چنانچہ اس دن...
باب :(قیامت کے قریب) علم کس طرح اٹھا لیا جائے گا ؟
(۸۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : '' اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھاتا کہ بندوں (کے سینوں) سے نکال لے، بلکہ علماء کو موت دے کر علم کو اٹھاتا ہے، یہاں تک کہ جب کوئی عالم باقی نہ رہے گا تو لوگ...
باب :حدیث (نبویﷺ کے سننے) پر حرص کرنا
(۸۵)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ انھوں (ابوہریرہؓ) نے کہا یا رسول اللہ ! قیامت کے دن سب لوگوں سے زیادہ بہرہ مند آپ کی شفاعت سے کون ہو گا ؟ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' بے شک مجھے یقین تھا کہ اے ابوہریرہ ! تم سے پہلے کوئی یہ بات مجھ سے نہ پوچھے گا، اس وجہ...
باب : امام کا عورتوں کو نصیحت کرنا اور ان کو تعلیم دینا
(۸۴)۔ سیدنا ابن عبا سؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ (عید کے دن مردوں کی صف سے عورتوں کی طرف) نکلے اور آپ کے ہمراہ سیدنا بلالؓ تھے۔ آپﷺ نے یہ گمان کیا کہ (شاید) عورتوں نے (خطبہ صحیح طرح) نہیں سنا، تو آپ نے انھیں نصیحت فرمائی اور انھیں صدقہ (دینے) کا...
باب :مرد کا اپنی لونڈی اور اپنے گھر والوں کو تعلیم دینا
(۸۳)۔ سیدنا ابوموسیٰؑ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تین شخص ایسے ہیں جن کے لئے دو گنا ثواب ہے۔ (۱) وہ شخص جو اہل کتاب میں سے ہو وہ، اپنے نبی پر ایمان لایا ہو اور (پھر) محمدﷺ پر بھی ایمان لائے (۲) مملوک غلام، جب کہ وہ اللہ کے حق کو...
باب :جس شخص نے ایک بات کی تین مرتبہ تکرار کی تا کہ خوب سمجھ لی جائے
(۸۲) ۔ سیدنا انسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ جب کوئی بات کہتے تو تین مرتبہ اس کی تکرار کرتے تا کہ (اس کا مطلب اچھی طرح) سمجھ لیا جائے۔ جب چند لوگوں کے پاس تشریف لاتے تو ان کو سلام کرتے تو تین مرتبہ سلام کرتے۔
باب :جب (ناصح و معلم) کوئی ناپسندیدہ بات دیکھے تو غضبناک انداز میں نصیحت و تلقین کر سکتا ہے۔
(۷۹) ۔ سیدنا ابو مسعود انصاریؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے (آ کر) کہا کہ یا رسول اللہ ! میں عنقریب نماز (جماعت کے ساتھ) نہ پا سکوں گا۔ کیونکہ فلاں شخص ہمیں بہت طویل نماز پڑھاتا ہے۔ ابو مسعودؓ کہتے ہیں کہ...
باب :علم کے حاصل کر نے میں باری مقرر کرنا
(۷۸) ۔ امیر المومنین عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ میں اور ایک انصاری میرا پڑوسی بنی امیہ بن زید (کے محلہ) میں رہتے تھے اور یہ (مقام) مدینہ کی بلندی پر تھا اور ہم رسول اللہﷺ کے پاس باری بار ی آتے تھے۔ ایک دن وہ آتا تھا اور ایک دن میں۔ جس دن میں آتا تھا، اس...
باب :جو مسئلہ درپیش ہو اس (کی تحقیق) میں سفر کرنا اور اپنے اہل خانہ کو اس علم کا سکھانا
(۷۷)۔ سیدنا عقبہ بن حارثؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے ابو اہاب بن عزیز کی لڑکی سے نکاح کیا، اس کے بعد ایک عورت نے آ کر بیان کیا کہ میں نے عقبہؓ کو اور اس لڑکی کو جس سے عقبہ نے نکاح کیا ہے، دودھ پلایا ہے (پس یہ...
باب :جس شخص نے ہاتھ یا سر کے اشارے سے فتویٰ کا جواب دیا
(۷۵)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' (عنقریب) علم اٹھا لیا جائے گا اور جہالت اور فتنے غالب ہو جائیں گے اور ہر ج بہت ہو گا۔ '' عرض کی گئی یا رسول اللہﷺ ہر ج کیا چیز ہے ؟ تو آپﷺ نے اپنے ہاتھ سے ترچھا اشارہ کر کے...
باب :فتویٰ دینا اس حالت میں کہ (فتویٰ دینے والا) سواری پر سواریااور کسی چیز پر کھڑا ہو
(۷۴)۔ سدینا عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ حجۃ الوداع میں لوگوں کے لیے منیٰ میں ٹھہر گئے۔ لوگ آپ سے مسائل پوچھتے تھے۔ اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ نادانستگی میں میں نے ذبح کر نے سے...
باب :علم کی فضیلت (کا بیان)
(۷۳)۔ سید نا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ''اس حالت میں کہ میں سورہا تھا، (خواب میں) مجھے ایک پیالہ دو دھ کا دیا گیا، تو میں نے پی لیا، یہاں تک کہ میں یہ سمجھنے لگا کہ سیر ہونے (کے سبب سے رطوبت) میرے ناخنوں سے نکل رہی ہے، پھر میں نے...