الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
مصنف ابن ابی شیبہ حدیث و آثار کا بہترین ذخیرہ ہے اس کی اشاعت کا متعدد اداروں کو شرف حاصل ہے۔ سب سے پہلے مولانا عبدالتواب کی تعلیق سے اس کی اشاعت ملتان سے ہوئی، بعد میں حیدرآباد دکن سے مولانا ابوالکلام آزاد اکادمی نے۱۳۸۶ھ میں اس کی پہلی جلد کو شائع کیا۔ بعد میں الدارالسلفیہ بمبئی نے اس کو پندرہ...
یہ بات یقینی ہے کہ ان تینوں نسخوں میں جو تحت السرہ کا اضافہ کیا گیا ہے وہ کسی تحقیق و دلیل کی بناء پر نہیں بلکہ کسی کی غلط فہمی کی بناء پر کیا گیا ہے اس لئے کہ کسی بھی معتبر نسخہ میں یہ الفاظ موجود نہیں ہیں۔ اگر کوئی دعویٰ کرتا ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ واضح کرے کہ وہ معتبر نسخہ کہاں ہے؟
طیب اکادمی ملتان والوں کے علاوہ مکتبہ امدادیہ ملتان والوں نے بھی اس حدیث میں تحریف کی ہے اور حاشیہ میں تحت السرہ کے الفاظ کی زبردست تائید کی ہے اور اس اضافہ کو درست قرار دیا ہے۔ اور دلیل کے طور پر الشیخ محمد ہاشم سندھی کی کتاب درھم النضرہ کا حوالہ دیا ہے اور اس کتاب کو اس جلد کے آخر میں لگا دیا...
طیب اکادمی ملتان والوں نے دارالفکر بیروت کے نسخہ کا عکس لیا ہے لیکن اس مخصوص صفحہ کو انہوں نے اعلی قسم کے کاغذ پر الگ کمپوز کر کے لگایا ہے اور سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہم کی حدیث کے بعد تحت السرہ کا اضافہ اس طرح کیا ہے: (و فی نسخۃ تحت السرۃ) اور ان الفاظ کو الگ بریکٹوں کے درمیان لکھا ہے۔ کیا...
ادارۃ القرآن کراچی کے بعد طیب اکادمی بیرون بوہڑ گیٹ ملتان والوں نے اس تحریف کا بیڑا اٹھایا اور اس حدیث میں تحریف کی۔ اور اس مخصوص مقام پر انہوں نے اعلیٰ قسم کا ورق استعمال کیا اور اس صفحہ کو خاص طور پر کمپوز کر کے لگایا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی شان ملاحظہ فرمائیں کہ جلدی میں اسے ۴۲۴ صفحہ کے بعد...
امام سیوطی کا تساہل:
سیوطی کا تساہل اور زلت فہم مشہور ہے تفسیر جلالین میں بحوالہ صحیح مسلم حدیث اِبْدَئُ وْا بِمَا بَدَأَ اللّٰہُ بصیغۂ امر نقل کرکے سعی کی فرضیت ثابت کرتے ہیں (۱۸۸)حالانکہ صحیح مسلم میں اس طرح (بصیغۂ امر) نہیں ہے۔(۱۸۹) اسی طرح آیت کلالہ کے بارے میں سیوطی صاحب تحریر فرماتے...
ساتویں حدیث:
عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّہٗ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ کَیْفَ اَنْتُمْ اِذْ نَزَلَ ابْنُ مَرْیَمَ مِنَ السَّمَائِ فِیْکُمْ وَاِمَا مُکُمْ مِنْکُمْ۔(۱۷۲) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا تمہارا کیا حال ہوگا۔ اس وقت جب کہ تم...
چوتھی حدیث:
ہم ثبوت حیات مسیح از قرآن کے ضمن میں ساتویں دلیل کے اندر مسند احمد و ابن ماجہ کی حدیث درج کر آئے ہیں کہ معراج کی رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جناب مسیح نے آخری زمانہ میں نازل ہونا اور دجال کو قتل کرنا ذکر کیا ہے جس سے ثابت ہوا کہ حضرت مسیح زندہ ہیں وہی زمین پر اُتر کر دجال کو...
اب سنیے قبر کی تاویل کا جواب۔ قبر سے مراد اس جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقبرہ ہے روحانی قبر نہیں۔ چنانچہ حضرت عائشہ کا وہاں دفن ہونے کی اجازت مانگنا اور حضور کا یہ کہہ کر انکار کرنا کہ سوائے چار قبروں کے پانچویں کی گنجائش ہی نہیں۔ صاف اس امر پر دلیل ہے کہ قبر سے مراد مقبرہ اور حقیقی مقبرہ...
تیسری حدیث:
ہم ثبوت حیات مسیح از قرآن میں بآیت ثابت کر آئے ہیں کہ آنحضرت سے پہلے تمام انبیاء کے لیے ازواج و اولاد مقدر تھی حالانکہ حضرت مسیح کی نہ بیوی تھی نہ اولاد۔ جیسا کہ مرزا صاحب کے بھی اس پر دستخط ہیں پس لازمی ہے کہ مسیح دوبارہ آئیں اور آکر شادی کریں۔ اسی امر کی تائید اس حدیث سے ہوتی...
سترہویں دلیل:
مرزا صاحب نے ازالہ اوہام ص۶۲۴،۲۵۵ پر وفات مسیح علیہ السلام کے ثبوت میں یہ آیت پیش کی ہے:
''مَا اتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نٰھٰکُمْ عَنْہُ فَا انْتَھُوْا۔ یعنی رسول جو کچھ تمہیں علم و معرفت عطا کرے وہ لے لو اور جس سے منع کرے چھوڑ دو۔ لہٰذا اب ہم اس طرف متوجہ ہوتے ہیں کہ...
پندرہویں دلیل:
حضرت مسیح رسول صادق ہیں '' سچے نبیوں اور مامورین کے لیے سب سے پہلے پہلی یہی دلیل ہے کہ وہ اپنے کام کی تکمیل کرکے مرتے ہیں۔'' (۱۴۸)
'' ان انبیاء لا ینقلبون من ھذہ الدنیا الٰی دار الاخرۃ الا بعد تکمیل رسالات۔(۱۴۹)
بخلاف اس کے مرزا صاحب کو خود اقرار ہے کہ مسیح اپنی پہلی آمد میں...
ثبوت حیات مسیح از الہام و دیگر تحریرات مرزا
چودہویں دلیل:
اگرچہ بقول مرزا صاحب ان کی ہر تحریر الہامی ہے مگر ہم ہر طرح احمدیوں پر حجت پوری کرنے کو مرزا جی کے ایک الہام سے حیات مسیح کا ثبوت پیش کرتے ہیں لَعَلَّھُمْ یُؤْمِنُوْنَ مرزا صاحب براہین احمدیہ میں اپنے الہام لکھتے ہوئے ایک الہام یہ لکھتے...
گیارہویں دلیل:
حضرت مسیح علیہ السلام کی پیدائش سے پیشتر فرشتے نے جناب مریم صدیقہ کو بشارت کے طور پر خبر دی کہ تمہارے بطن سے ایک لڑکا پیدا ہوگا جو یُکَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَھْدِ وَکَھْلاً وَّمِنَ الصَّالِحِیْنَ۔(۱۲۱)
کلام کرے گا لوگوں سے بچپن کی عمر میں اور کہولت کی عمر نیز وہ صالحین سے ہوگا۔...