• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ ﴿١٣﴾ وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور یقیناً اگلوں کا طریقہ گزرا ہوا ہے۔ (١) ١٣۔١ یعنی ان کے ہلاک کرنے کا وہی طریقہ ہے جو اللہ نے پہلے مقرر کر رکھا ہے کہ تکذیب و استہزاء کے بعد وہ قوموں کو ہلاک کرتا ہے۔
  2. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِ‌مِينَ ﴿١٢﴾ گناہ گاروں کے دلوں میں ہم اسی طرح ہی رچا دیا کرتے ہیں۔ (١) ١٢۔١ یعنی کفر اور رسولوں کا استہزاء ہم مجرموں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں یا رچا دیتے ہیں، یہ نسبت اللہ نے اپنی طرف اس لیے کی کہ ہر چیز کا خالق اللہ تعالیٰ ہی ہے گو ان کا فعل ان کی مسلسل...
  3. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَلَقَدْ أَرْ‌سَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ ﴿١٠﴾ ہم نے آپ سے پہلے اگلی امتوں میں بھی رسول (برابر) بھیجے۔ وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّ‌سُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ ﴿١١﴾ اور (لیکن) جو بھی رسول آتا وہ اس کا مذاق اڑاتے۔ (١) ١١۔١ یہ گویا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی جا...
  4. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ‌ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ﴿٩﴾ ہم نے ہی اس قرآن کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔ (١) ٩۔١ یعنی اس کو دست برد زمانہ سے اور تغیر و تبدل سے بچانا یہ ہمارا کام ہے۔ چنانچہ قرآن آج تک اسی طرح محفوظ ہے جس طرح یہ اترا تھا، گمراہ فرقے اپنے اپنے گمراہانہ...
  5. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذًا مُّنظَرِ‌ينَ ﴿٨﴾ ہم فرشتوں کو حق کے ساتھ ہی اتارتے ہیں اور اس وقت وہ مہلت دیئے گئے نہیں ہوتے۔ (١) ٨۔١ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فرشتے ہم حق کے ساتھ بھیجتے ہیں یعنی جب ہماری حکمت و مشیت عذاب بھیجنے کا تقاضا کرتی ہے تو پھر فرشتوں کا...
  6. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَقَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ‌ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ ﴿٦﴾ انہوں نے کہا اے وہ شخص جس پر قرآن اتارا گیا ہے یقیناً تو تو کوئی دیوانہ ہے۔ (١) لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلَائِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ ﴿٧﴾ اگر تو سچا ہی ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لاتا۔ (١)...
  7. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْ‌يَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ ﴿٤﴾ کسی بستی کو ہم نے ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لیے مقررہ نوشتہ تھا۔ (١) مَّا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُ‌ونَ ﴿٥﴾ کوئی گروہ اپنی موت سے نہ آگے بڑھتا نہ پیچھے رہتا ہے۔ (١) ٥۔١ جس بستی کو بھی نافرمانی کی...
  8. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    ذَرْ‌هُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ﴿٣﴾ آپ انہیں کھاتا، نفع اٹھاتا اور (جھوٹی) امیدوں میں مشغول ہوتا چھوڑ دیجئیے یہ خود ابھی بھی جان لیں گے۔ (١) ٣۔١ یہ تہدید و توبیخ ہے کہ کافر ومشرک اپنے کفر وشرک سے باز نہیں آ رہے ہیں تو انہیں چھوڑ دیجئے یہ دنیاوی...
  9. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    پارہ 14 رُّ‌بَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُ‌وا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ ﴿٢﴾ وہ وقت بھی ہو گا کہ کافر اپنے مسلمان ہونے کی آرزو کریں گے۔ (١) ٢۔١ یہ آرزو کب کریں گے؟ موت کے وقت، جب فرشتے انہیں جہنم کی آگ دکھاتے ہیں یا جب جہنم میں چلے جائیں گے یا اس وقت جب گناہ گار ایمان داروں کو کچھ عرصہ بطور سزا،...
  10. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة الحجر (سورہ حجر مکی ہے اور اس کی ننانوے آیتیں ہیں اور چھ رکوع ہیں۔) بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ شروع کرتا ہوں میں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان بڑا رحم والا ہے۔ الر‌ ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْ‌آنٍ مُّبِينٍ ﴿١﴾ الر، یہ کتاب الٰہی کی آیتیں ہیں اور کھلے اور روشن قرآن کی۔...
  11. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    لِيَجْزِيَ اللَّـهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ ۚ إِنَّ اللَّـهَ سَرِ‌يعُ الْحِسَابِ ﴿٥١﴾ یہ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ ہر شخص کو اس کے کیے ہوئے اعمال کا بدلہ دے، بیشک اللہ تعالیٰ کو حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگنے کی۔ هَـٰذَا بَلَاغٌ لِّلنَّاسِ وَلِيُنذَرُ‌وا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلَـٰهٌ...
  12. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَتَرَ‌ى الْمُجْرِ‌مِينَ يَوْمَئِذٍ مُّقَرَّ‌نِينَ فِي الْأَصْفَادِ ﴿٤٩﴾ آپ اس دن گناہ گاروں کو دیکھیں گے کہ زنجیروں میں ملے جلے ایک جگہ جکڑے ہوئے ہوں گے۔ سَرَ‌ابِيلُهُم مِّن قَطِرَ‌انٍ وَتَغْشَىٰ وُجُوهَهُمُ النَّارُ‌ ﴿٥٠﴾ ان کے لباس گندھک کے ہوں گے (١) اور آگ ان کے چہروں پر چڑھی ہوئی ہو گی۔...
  13. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْ‌ضُ غَيْرَ‌ الْأَرْ‌ضِ وَالسَّمَاوَاتُ ۖ وَبَرَ‌زُوا لِلَّـهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ‌ ﴿٤٨﴾ جس دن زمین اس زمین کے سوا اور ہی بدل دی جائے گی اور آسمان (١) بھی، اور سب کے سب اللہ واحد غلبے والے کے رو برو ہوں گے۔ ٤٨۔١ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ آیت میں دونوں احتمال ہیں کہ یہ...
  14. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّـهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُ‌سُلَهُ ۗ إِنَّ اللَّـهَ عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ ﴿٤٧﴾ آپ ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ اللہ اپنے نبیوں سے وعدہ خلافی کرے گا، (١) اللہ بڑا ہی غالب اور بدلہ لینے والا ہے۔ (٢) ٤٧۔١ یعنی اللہ نے اپنے رسولوں سے دنیا اور آخرت میں مدد کرنے کا جو وعدہ کیا ہے، وہ...
  15. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَقَدْ مَكَرُ‌وا مَكْرَ‌هُمْ وَعِندَ اللَّـهِ مَكْرُ‌هُمْ وَإِن كَانَ مَكْرُ‌هُمْ لِتَزُولَ مِنْهُ الْجِبَالُ ﴿٤٦﴾ یہ اپنی اپنی چالیں چل رہے ہیں اور اللہ کو ان کی تمام چالوں کا علم ہے (١) اور ان کی چالیں ایسی نہ تھیں کہ ان سے پہاڑ اپنی جگہ سے ٹل جائیں۔ (٢) ٤٦۔١ یہ جملہ حالیہ ہے کہ ہم نے ان کے...
  16. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَسَكَنتُمْ فِي مَسَاكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَ‌بْنَا لَكُمُ الْأَمْثَالَ ﴿٤٥﴾ اور کیا تم ان لوگوں کے گھروں میں رہتے سہتے نہ تھے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور کیا تم پر وہ معاملہ کھلا نہیں کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا کچھ کیا۔ ہم نے (تو...
  17. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَأَنذِرِ‌ النَّاسَ يَوْمَ يَأْتِيهِمُ الْعَذَابُ فَيَقُولُ الَّذِينَ ظَلَمُوا رَ‌بَّنَا أَخِّرْ‌نَا إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِ‌يبٍ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَنَتَّبِعِ الرُّ‌سُلَ ۗ أَوَلَمْ تَكُونُوا أَقْسَمْتُم مِّن قَبْلُ مَا لَكُم مِّن زَوَالٍ ﴿٤٤﴾ لوگوں کو اس دن سے ہوشیار کر دے جب کہ ان کے پاس عذاب آ...
  18. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُ‌ءُوسِهِمْ لَا يَرْ‌تَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْ‌فُهُمْ ۖ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ ﴿٤٣﴾ وہ اپنے سر اوپر اٹھائے دوڑ بھاگ کر رہے ہوں گے، (١) خود اپنی طرف بھی ان کی نگاہیں نہ لوٹیں گی اور ان کے دل خالی اور اڑے ہوئے ہوں گے۔ (٢) ٤٣۔١ مُهْطِعِينَ، تیزی سے دوڑ رہے ہوں گے۔ دوسرے مقام پر...
  19. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّـهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ ۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُ‌هُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ‌ ﴿٤٢﴾ نا انصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھو وہ تو انہیں اس دن تک مہلت دیئے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ (١) ٤٢۔١ یعنی قیامت کی ہولناکیوں کی...
  20. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    رَ‌بَّنَا اغْفِرْ‌ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ ﴿٤١﴾ اے میرے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش (۱) اور دیگر مومنوں کو بھی بخش جس دن حساب ہونے لگے۔ ٤١۔١ حضرت ابراہیم عليہ السلام نے یہ دعا اس وقت کی جب کہ ابھی ان پر اپنے ماں باپ کا عَدُوُّ اللهِ...
Top