الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
یہ گیارہ بیویاں ہوئیں جو رسول اللہ ﷺ کے عقد نکاح میں آئیں۔ اور آپ ﷺ کی صحبت و رفاقت میں رہیں۔ ان میں سے دو بیویاں، یعنی حضرت خدیجہ اور حضرت زینب ام المساکینؓ کی وفات آپ ﷺ کی زندگی ہی میں ہوئی۔ اور نو بیویاں آپ ﷺ کی وفات کے بعد حیات رہیں۔ ان کے علاوہ دو اور خواتین جو آپ ﷺ کے پاس رخصت نہیں کی...
۱۱۔ حضرت میمونہ بنت حارث ؓ :
یہ ام الفضل لبابہ بنت حارث ؓ کی بہن تھیں۔ ان سے رسول اللہ ﷺ نے ذی قعدہ ۷ھ میں عمرہ قضاء سے فارغ ہونے ... اور صحیح قول کے مطابق احرام سے حلال ہونے ...کے بعد شادی کی، اور مکہ سے ۹ میل دور مقام سرف میں انھیں رخصت کرایا۔ ۶۱ھ اور کہا جاتا ہے کہ ۶۳ھ میں وہیں ان کی وفات بھی...
۱۰۔ حضرت صَفِیہ بنت حیی بن اَخطب ؓ :
یہ بنی اسرائیل سے تھیں۔ اور خیبر میں قید کی گئیں۔ لیکن رسول اللہﷺ نے انہیں اپنے لیے منتخب فرمالیا۔ اور آزاد کرکے شادی کرلی۔ یہ فتح خیبر ۷ ھ کے بعد کا واقعہ ہے۔ اس کے بعد خیبر سے بارہ میل کی دوری پر مدینہ کے راستہ میں سد صہباء کے پاس انہیں رخصت کرایا۔ ۵۰ ھ میں...
۹۔ اُمِ حبیبہ رملہ بنت ابی سفیان ؓ :
یہ عبید اللہ بن جحش کے عقد میں تھیں۔ اور اس کے ساتھ ہجرت کر کے حبشہ بھی گئیں تھیں۔ لیکن عبید اللہ نے وہاں جانے کے بعد مرتد ہوکر عیسائی مذہب قبول کر لیا۔ اور پھر وہیں انتقال کر گیا۔ مگر اُم حبیبہؓ اپنے دین اور اپنی ہجرت پر قائم رہیں۔ جب رسول اللہ ﷺ نے محرم ۷ھ...
۸۔ جُویریہ بنت حارث ؓ :
ان کے والد قبیلہ خزاعہ کی شاخ بنو المصطلق کے سردار تھے۔ حضرت جویریہ بنو المصطلق کے قیدیوں میں لائی گئی تھیں۔ اور حضرت ثابت بن قیس بن شماسؓ کے حصے میں پڑی تھیں۔ انہوں نے حضرت جویریہؓ سے مکاتبت کر لی۔ یعنی ایک مقررہ رقم کے عوض آزاد کر دینے کا معاملہ طے کر لیا۔ اس کے بعد...
۷۔ زینب بنت جحش بن ریاب ؓ :
یہ قبیلہ بنو اسد بن خزیمہ سے تعلق رکھتی تھیں۔ اور رسول اللہ ﷺ کی پھوپھی کی صاحبزادی تھیں۔ ان کی شادی پہلے حضرت زید بن حارثہ سے ہوئی تھی۔ جنہیں رسول اللہ ﷺ کا بیٹا سمجھا جاتا تھا۔ لیکن حضرت زیدؓ سے نباہ نہ ہو سکا اور انہوں نے طلاق دیدی۔ خاتمہ ٔ عدت کے بعد اللہ تعالیٰ...
۶۔ اُمّ سَلَمہ ہند بنت ابی امیہ ؓ :
یہ ابو سلمہؓ کے عقد میں تھیں۔ جمادی الآخر ۴ھ میں حضرت ابو سلمہؓ کا انتقال ہو گیا تو ان کے بعد شوال ۴ھ میں رسول اللہ ﷺ نے ان سے شادی کر لی۔ فقیہ ترین اور نہایت عقلمند خاتون تھیں۔ چوراسی سال کی عمر میں ۵۹ھ میں اور کہا جاتا ہے کہ ۶۲ھ میں وفات پائی۔ اور بقیع میں...
۵۔حضرت زینب بنت خزیمہ ؓ:
یہ قبیلہ بنو ہلال بن عامر بن صَعْصَعہ سے تعلق رکھتی تھیں۔ مسکینوں پر رحم و مروت اور رقّت و رأفت کے سبب ان کا لقب اُمّ المساکین پڑ گیا تھا۔ یہ حضرت عبد اللہ بن جحشؓ کے عقد میں تھیں۔ وہ جنگ اُحد میں شہید ہو گئے تو رسول اللہ ﷺ نے ۴ھ میں ان سے شادی کر لی۔ مگر صرف تین ماہ یا...