الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رحم کرنا چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر رحم ہو
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی پر رحم نہ کرے (تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے) اس پر بھی رحم نہ کیا جائے گا۔“(صحیح بخاری)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مومنوں کی آپس میں محبت
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو مومنوں کو ایک دوسرے سے رحم، محبت اور مہربانی میں ایسا دیکھے گا جیسا کہ بدن میں ایک عضو بیمار ہو جائے تو سارے اعضاء بخار اور بیماری میں اس کے شریک ہوتے...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ کی رحمت بہت زیادہ ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم بھی کھڑے ہوئے۔ اتنے میں ایک گنوار نماز ہی میں دعا مانگنے لگا کہ یااللہ! مجھ پر اور محمد صلی اللہ علیہ...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان نے کوئی درخت لگایا اور اس کا پھل آدمیوں اور جانوروں نے کھایا تو اس لگانے والے کے لیے صدقہ کا ثواب ہے (گویا کہ یہ صدقہ جاریہ ہے)۔“(صحیح بخاری)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بچوں کو ران پر بٹھانا جائز ہے
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا (جب میں بچہ تھا تو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو پکڑ کر ایک ران پر بٹھاتے اور دوسری پر حسن رضی اللہ عنہ کو۔ پھر دونوں کو (اپنے ساتھ) چمٹا لیتے اور یہ دعا فرماتے: ”اے اللہ! تو ان پر رحم و کرم فرما...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ کی رحمت کے سو حصے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے رحمت کے سو حصے کیے، ننانوے حصے اپنے پاس رکھے اور ایک حصہ زمین پر اتارا اور اسی ایک حصہ کی وجہ سے تمام مخلوقات ایک دوسرے پر رحم کرتی ہیں۔ حتیٰ کہ گھوڑی...
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خیر مبارک
الحمدللہ
آئندہ یہ سستی اور کاہلی نہیں چلے گی بھائی جان۔(ابتسامہ)
اور سنائیے کیسے ہیں؟
خاص موقعوں پر پیکج کر لیا کرو یار۔