• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
  2. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم اخلاق و اوصاف و حُلیہ مُبارک

    کتب حوالہ نمبر شمار، نام کتب، مصنف، متوفی، مطبع سن و طباعت ۱۔ اتحاف الوری باخبار ام القریٰ عمر بن محمد۔ ابن فہد مکی ۸۸۵ھ ۲۔ صحیح ابن حبان (مرتب ) ابو حاتم محمد بن حبان بستی ۳۵۴ھ دارالکتب العلمیہ بیروت ۳۔ اخبار الکرام باخبار المسجد الحرام احمد بن محمد اسدی مکی ۱۰۶۶ھ المطبعۃ السلفیہ بنارس ۱۳۹۶ھ ۴۔...
  3. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم اخلاق و اوصاف و حُلیہ مُبارک

    خارجہ بن زیدؓ کا بیان ہے کہ نبی ﷺ اپنی مجلس میں سب سے باوقار ہوتے۔ اپنا کوئی عضو باہر نہ نکالتے۔ بہت زیادہ خاموش رہتے۔ بلا ضرورت نہ بولتے۔ جو شخص نامناسب بات بولتا اس سے زُخ پھیر لیتے۔ آپ کی ہنسی مسکراہٹ تھی۔ اور کلام دوٹوک، نہ فضول نہ کوتاہ، آپ کے صحابہ کی ہنسی بھی آپ کی توقیر و اقتداء میں...
  4. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم اخلاق و اوصاف و حُلیہ مُبارک

    فرماتے تھے، جو لوگ آپ ﷺ کے قریب رہتے تھے وہ سب سے اچھے لوگ تھے۔ اور ان میں بھی آپ ﷺ کے نزدیک افضل وہ تھا جو سب سے بڑھ کر خیر خواہ ہو۔ اور سب سے زیادہ قدر آپ ﷺ کے نزدیک اس کی تھی جو سب سے اچھا غمگسار مددگار ہو۔ آپ ﷺ اُٹھتے بیٹھتے اللہ کا ذکر ضرور فرماتے۔ جگہیں متعین نہ فرماتے - یعنی اپنے لیے کوئی...
  5. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم اخلاق و اوصاف و حُلیہ مُبارک

    لیتے تھے۔ کسی کو اپنے پیچھے چلتا ہوا نہ چھوڑتے تھے۔ اور نہ کھانے پینے میں اپنے غلاموں اور لونڈیوں پر ترفُّع اختیار فرماتے تھے۔ اپنے خادم کا کام خود ہی کر دیتے تھے۔ کبھی اپنے خادم کو اُف نہیں کہا، نہ کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے پر عتاب فرمایا۔ مسکینوں سے محبت کرتے، ان کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے اور ان...
  6. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم اخلاق و اوصاف و حُلیہ مُبارک

    ہوتا۔ اگر گناہ کا کام ہوتا تو آپ ﷺ سب سے بڑھ کر اس سے دور رہتے۔ آپ ﷺ نے کبھی اپنے نفس کے لیے انتقام نہ لیا، البتہ اگر اللہ کی حرمت چاک کی جاتی تو آپ ﷺ اللہ کے لیے انتقام لیتے۔ (صحیح بخاری ۱/۵۰۳) آپ ﷺ سب سے بڑھ کر غیظ و غضب سے دور تھے۔ اور سب سے جلد راضی ہو جاتے تھے۔ جود و کرم کا وصف ایسا تھا کہ...
  7. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم اخلاق و اوصاف و حُلیہ مُبارک

    حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ میں نے کوئی حریر و دیبا ج نہیں چھویا جو رسول اللہ ﷺ کی ہتھیلی سے نرم رہا ہو۔ اور نہ کبھی کوئی عنبر یا مشک یا کوئی ایسی خوشبو سونگھی جو رسول اللہ ﷺ کی خوشبو سے بہتر رہی ہو۔ (صحیح بخاری۱/۵۰۳ صحیح مسلم ۲/۲۵۷) حضرے ابو جحیفہؓ کہتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کا ہاتھ اپنے چہرہ پر رکھا...
  8. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم اخلاق و اوصاف و حُلیہ مُبارک

    أمین مصطفی بالخیر یدعــو کضـــوء البدر زایلہ الظـلام ''آپ امین ہیں چنیدہ وبرگزید ہ ہیں۔ خیر کی دعوت دیتے ہیں۔ گویا ماہ کامل کی روشنی ہیں۔ جس سے تاریکی آنکھ مچولی کھیل رہی ہے۔''(خلاصۃ السیر ص ۲۰) حضرت عمرؓ زُہیر کا یہ شعر پڑھتے جو ہرم بن سنان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ لو کنت من شئ سـوی البشر...
  9. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم اخلاق و اوصاف و حُلیہ مُبارک

    پہلے آپ اہل کتاب کی موافقت پسند کرتے تھے، اس لیے بال میں کنگھی کرتے تو مانگ نہ نکالتے۔ لیکن بعد میں مانگ نکالا کرتے تھے۔ (صحیح البخاری ۱/۵۰۳) حضرت براء کہتے ہیں : آپ کا چہرہ سب سے زیادہ خوبصورت تھا اور آپ کے اخلاق سب سے بہتر تھے۔ (ایضاً ۱/۵۰۲ صحیح مسلم ۲/۲۵۸) ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا نبی ﷺ کا...
  10. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم اخلاق و اوصاف و حُلیہ مُبارک

    ہوئے تھا۔ رنگ گورا گلابی، آنکھیں سرخی مائل، پلکیں لمبی، جوڑوں اور مونڈھوں کی ہڈیاں بڑی بڑی، سینہ پر ناف تک بالوں کی ہلکی سی لکیر، بقیہ جسم بال سے خالی، ہتھیلی اور پاؤں پر گوشت، چلتے تو قدرے جھٹکے سے پاؤں اٹھاتے۔ اور یوں چلتے گویا کسی ڈھلوان پر چل رہے ہیں، جب کسی طرف ملتفت ہوتے تو پورے وجود کے...
  11. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم اخلاق و اوصاف و حُلیہ مُبارک

    حُلیہ مُبارک : ہجرت کے وقت رسول اللہ ﷺ اُمّ معبد خُزاعیہ کے خیمے سے گذرے تو اس نے آپ ﷺ کی روانگی کے بعد اپنے شوہر سے آپ ﷺ کے حلیہ مبارک کا جو نقشہ کھینچا وہ یہ تھا۔ چمکتا رنگ، تابناک چہرہ، خوبصورت ساخت، نہ توندلے پن کا عیب، نہ گنجے پن کی خامی، جمال جہاں تاب کے ساتھ ڈھلا ہوا پیکر، سرمگیں آنکھیں،...
  12. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم اخلاق و اوصاف و حُلیہ مُبارک

    اخلاق و اوصاف نبی کریم ﷺ ایسے جمالِ خَلق اور کمالِ خُلق سے مُتّصِف تھے جو حیطہء بیان سے باہر ہے۔ اس جمال و کمال کا اثر یہ تھا کہ دل آپ ﷺ کی تعظیم اور قدر و منزلت کے جذبات سے خود بخود لبریز ہو جاتے تھے۔ چنانچہ آپ کی حفاظت اور اجلال و تکریم میں لوگوں نے ایسی ایسی فدا کاری و جاں نثاری کا ثبوت دیا...
  13. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم خانہء نبوت

    امہات المومنین کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی رہائش نہایت شریفانہ، باعزت، بلند پایہ اور عمدہ انداز کی تھی۔ ازواج مطہرات بھی شرف، قناعت، صبر، تواضع، خدمت اور ازدواجی حقوق کی نگہداشت کا مرقع تھیں۔ حالانکہ آپ بڑی روکھی پھیکی اور سخت زندگی گذار رہے تھے جسے برداشت کر لینا دوسروں کے بس کی بات نہیں۔ حضرت انسؓ...
  14. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم خانہء نبوت

    آپ کے اندر یکایک جنسی قوت اس قدر بڑھ گئی کہ آپ کو پے در پے نو شادیاں کرنی پڑیں۔ جی نہیں! آپ ﷺ کی زندگی کے ان دونوں حصوں پر نظر ڈالنے کے بعد کوئی بھی ہوش مند آدمی اس تصور کو معقول تسلیم نہیں کر سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ ﷺ نے اپنی بہت ساری شادیاں کچھ دوسرے ہی اغراض و مقاصد کے تحت کی تھیں۔ جو عام...
Top