الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
دعا اور اس کے اثرات
زندوں کے دعا کرنے سے اور صدقہ کرنے سے مردوں کو نفع پہنچتا ہے۔ اللہ تعالی لوگوں کی دعاؤں کو قبول فرماتے ہیںِ ضرورتیں پوری فرماتے ہیں ، اور تمام چیزوں کے مالک ہیں ، اور اللہ کا کوئی مالک نہیں۔
نظام کائنات اور مرضی مولی
ہر چیز اللہ تعالی کے ارادہ ، علم ، فیصلہ اور تقدیر کے مطابق ہی چلتی ہے۔ اللہ تعالی کی چاہت دیگر تمام کی چاہتوں پر غالب ہے ، اور اللہ تعالی کا فیصلہ دوسرے تمام کی تدبیروں پر غالب آتا ہے۔ وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ، اور کبھی کسی پر ظلم نہیں کرتا۔ ہر برائی اور خرابی سے وہ پاک...
افعالِ عباد
افعال عباد (بندوں کے افعال) اللہ کے پیدا کردہ اور بندوں کے کسب کردہ ہیں۔ اللہ نے انہیں اسی کا مکلف بنایا جس کی وہ طاقت رکھتے تھے ، اور بندے اسی کی طاقت رکھتے ہیں جس کا انہیں مکلف بنایا ہے۔ چنانچہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ کا یہی معنی ہے ، یعنی گناہ سے بچنے کا کوئی حیلہ ، حرکت ، اور...
جنت و جہنم
جنت و جہنم پیدا کی جا چکی ہیں ، یہ کبھی نابود نہ ہوں گی ، اور نہ پرانی ہوں گی ، اللہ تعالی نے مخلوق کو پیدا کرنے سے پہلے ہی سے جنت و جہنم کو پیدا کر لیا تھا ، اور پھر ہر دو میں جانے والے انسانوں کو پیدا کیا ، پس جس کو چاہا اپنے فضل سے جن کا حقدار بنایا ، اور جس کو چاہا اپنے عدل و...
آخرت اور اس کے احوال
ہم قیامت میں دوبارہ پیدا کیے جانے ، اعمال کا بدلہ ملنے ، اللہ کے حضور پیش ہونے ، حساب و کتاب ، اعمال نامہ پیش کیے جانے ، اور اس کے مطابق ثواب و عقاب دیے جانے اور پل صراط پر سے گزرنے اور اعمال کے تولے جانے پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔
قبر اور سوال و جواب
ہم مردے سے قبر میں اس کے رب ، اس کے دین ، اور نبی کے بارے میں سوال کیے جانے پر ایمان رکھتے ہیں ، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے مروی روایات اور صحابہ کے بیان سے معلوم ہوتا ہے۔
اور قبر مرنے والے کے لیے یا تو جنت کا ایک باغ ہوتی ہے یا دوزخ کا گڑھا۔
بعض مخصوص چیزوں پر ایمان
سفر و حضر میں مسح علی الخفین کو ہم جائز سمجھتے ہیں ، جیسا کہ حدیث پاک میں اس کا بیان ہے۔
فریضۂ حج اور فریضۂ جہاد مسلمانون کے امیر کی زیر قیادت چاہے وہ نیک ہو بد ، قیامت تک جاری رہیں گے۔ کوئی چیز اس کو منسوخ نہیں کر سکتی۔
ہم کراماً کاتبین کے ہونے پر بھی ایمان رکھتے ہیں ،...
راہ اعتدال
ہم سنت رسول اور جماعت مسلمین کے طریقہ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں ، جدا گانہ راہ و رائے اختیار کرنے ، اختلاف کرنے اور تفرقہ بازی سے دو رہیں گے۔ عدل و امانت والوں کو پسند کرتے ہیں ، اور ظلم و خیانت کرنے والوں سے نفرت کرتے ہیں۔
جن چیزوں کا علم ہم پر مشتبہ ہے ، اس بارے میں ہمارا کہنا یہی ہے...
اطاعت اولی الامر
ہمارے امام اور حکام کے خلاف بغاوت کو ہم درست نہیں سمجھتے ، چاہے وہ ظلم کریں ، نہ ان کے بارے میں بد دعا کریں گے نہ ان کی اطاعت کو چھوڑیں گے جب تک کہ وہ ہم کو کسی معصیت کا حکم نہ دیں ، ان کی اطاعت اللہ کی اطاعت سمجھی جائے گی۔ (اور وہ خود ظالم و بدکار ہوں تو) ان کے لیے اللہ سے...
گنہگار فاسق کے بارے میں
ہم تمام مسلمانوں کے پیچھے ، چاہے وہ نیک ہو فاسق ہو ، نماز پڑھنے کو درست سمجھتے ہیں۔ اسی طرح نیک اور فاسق تمام کی نماز جنازہ پڑھے جانے کو ضروری سمجھتے ہیں۔
کسی نیک و بد کے بارے میں جنت یا جہنم کا فیصلہ ہم نہیں کرتے ، ایسے کسی شخص کے بارے میں کفر ، یا نفاق یا شرک کی گواہی...
گناہ کبیرہ
امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ لوگ جنہوں نے کسی کبیرہ گناہ کا ارتکاب کیا ہے ، وہ جہنم میں جائیں گے ، لیکن توحید کے قائل ہونے اور ایمان پر مرنے کی صورت میں وہ جہنم میں ہمیشہ نہ رہیں گے۔ چاہے وہ توبہ کیے بغیر مرے ہوں۔ ایسے لوگ اللہ کی تعالی کی مشیت اور حکم کے تابع ہوں گے ، اگر اللہ...
حقیقت ایمان اور مراتب ایمان
ایمان زبان سے اقرار کرنے اور دل سے تسلیم کرنے کا نام ہے ، (یعنی دونوں باتوں کا ہونا ضروری ہے)
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے شریعت کی وضاحت فرمائی وہ سب برحق ہے۔ اور ایمان ایک ہی جامع چیز کا نام ہے ، اور سب ہی مومن اصل ایمان میں برابر ہے۔ ہاں ! خشیت ، تقوی ،...
گناہ اور ایمان۔۔ امید مغفرت اور خوف عذاب
کسی اہل قبلہ کو گناہ کرنے کی وجہ سے کافر نہ کہیں گے ، جب تک کہ وہ اس گناہ کے فعل کو حلال نہ سمجھیں۔
ہم اس بات کے قائل نہیں کہ ایمان والے کو گناہ کوئی نقصان نہیں کرتا۔
نیکوکاروں کے لیے ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ ان کو معاف فرما دے ، اور اپنی رحمت سے داخل جنت...
ذات و صفات میں غور و فکر سے ممانعت
ہم ذات خداوندی (کی حقیقت دریافت کرنے) میں غور و فکر نہیں کرتے ، نہ دین خداوندی میں بحث کرتے ہیں ، نہ در بارہ قران مجادلہ (نزاع) کرتے ہیں۔
اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ قرآن رب العالمین کا کلام ہے ، جو حضرت جبرئیل علیہ السلام لے کر نازل ہوئے ، اور نبی کریم صلی اللہ...
عرش و کرسی ، انبیاء اور ملائکہ پر ایمان
عرش و کرسی برحق ہے۔ اور اللہ تعالی عرش اور دوسری چیزوں سے بھی مستغنی ہے ، ہر چیز پر محیط اور بالا و برتر ہے ، اور اللہ تعالی کے احاطہ سے اس کی مخلوق عاجز ہے۔
ہم ایمان ، تصدیق اورتسلیم کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ؛
اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خلیل...
لوح و قلم اور نوشتۂ تقدیر
ہم لوح و قلم اور جو کچھ اس میں لکھا ہے ، اس پر ایمان رکھتے ہیں۔ اللہ تعالی نے جس چیز کے ہونے کو لکھ دیا ، تو ساری مخلوق جمع ہو کر بھی اس کو نہ ہونے والی نہیں کر سکتی۔ اسی طرح ساری مخلوق جمع ہو کر جس چیز کے ہونے کو نہیں لکھا ، اس کے ہونے والی بنا دینا چاہیں تو یہ نہیں ہو...
علم الہی اور تقدیر
اللہ تعالی کو ازل ہی سے جنت میں داخل ہونے والے اور جہنم میں جانے والے تمام حضرات کی تعداد کا علم ہے ، اس میں نہ تو کمی ہوگی نہ زیادتی ہوگی۔ یہی حال بندوں کے افعال کا ہے ، جس کے بارے میں اللہ تعالی کو معلوم ہے کہ وہ یہ کرنے والے ہیں۔ چنانچہ ہر ایک کے لیے وہ کام جس کے لیے وہ...