• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

،، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کا اللہ سے اعلان جنگ کہتے ہیں سود کو جائز قرار دیا جائے استغفراللہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
،، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کا اللہ سے اعلان جنگ کہتے ہیں سود کو جائز قرار دیا جائے استغفراللہ

علماء کرام قرضے پر سود کی گنجائش پیدا کریں صدر ممنون ملعون کی علماء کرام سے اپیل،،،، جس ملک کے حکمران ایسے ہونگے کس منہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ہیں ؟؟؟


 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سود كو حلال قرار دينا:

سود كو حلال قرار دينے كا حكم كيا ہے ؟

الحمد للہ :

كتاب و سنت اور اجماعى قطعى كے ساتھ سود حرام ہے، لہذا جس نے بھى اسے حلال قرار ديا وہ كافر ہے.

كيونكہ قاعدہ اور اصول يہ ہے كہ:

جس نے بھى ايسى چيز كا انكار كيا جس پر علماء كرام نے واضح اجماع كيا ہو وہ شخص كافر ہے.


شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

بلاشبہ ظاہر اور متواتر واجبات كے وجوب، اور ظاہر اور متواتر حرام كردہ اشياء كى حرمت پر ايمان ركھنا ايمان كے اصول اور قواعد دين ميں سب سے عظيم اصل ہے، اور اس كا منكر متفقہ طور پر كافر ہے. اھـ

ديكھيں: مجموع الفتاوى ( 12 / 497 ).

اور ابن قدامہ رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

جس نے بھى كسى ايسى چيز كى حلت كا اعتقاد ركھا جس كى حرمت پر اجماع ہو چكا ہو اور اس كا حكم مسلمانوں كے مابين ظاہر ہو اور اس كے بارہ ميں وارد شدہ نصوص كے ساتھ شبہ زائل ہو چكا ہو جيسا كہ خنزير كا گوشت اور زنا، اور اس طرح كى دوسرى اشياء جس ميں كوئى اختلاف نہيں اس نے كفر كيا. اھـ

ديكھيں: المغنى لابن قدامۃ المقدسى ( 12 / 276 ).

اور امام نووى رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

آج جبكہ دين اسلام پھيل چكا ہے اور مسلمانوں ميں وجوب زكاۃ كا علم عام ہے حتى كہ اسے ہر خاص و عام جانتا ہے، اور اس ميں عالم اور جاہل شريك ہے، تو اس كے انكار ميں كسى تاويل كرنے والے كى تاويل كے ساتھ معذور نہيں جانا جائے گا، اور اسى طرح امور دين جب كہ وہ عام اور پھيل چكے ہوں مثلا نماز پنجگانہ اور رمضان المبارك كے روزے، اور غسل جنابت، اور زنا اور شراب اور محرم عورتوں سے نكاح كى حرمت، جن پر امت كا اجماع ہو چكا ہو تو ان ميں سے كسى ايك كا بھى انكار كرے اس كا بھى يہى حكم ہے.
ليكن اگر كوئى شخص نيا نيا اسلام قبول كرنے والا ہو اور اسے اسلامى حدود كا علم نہ ہو تو اگر ايسا شخص جہالت كى بنا پر ان ميں سے كسى چيز كا انكار كرے تو وہ كافر نہيں ہو گا....
اور جس چيز پر خاص لوگوں كے علم كے ذريعہ معلوم اجماع ہو چكا ہو مثلا بيوى اور اس كى پھوپھى اور اس كى خالہ كو ايك نكاح ميں جمع كرنا، اور قتل عمد كرنے والا قاتل وارث نہيں، اور دادى نانى كو چھٹا حصہ ملے گا، اور اس كے مشابہ دوسرے احكام، جو كوئى بھى ان كا انكار كرے وہ كافر نہيں بلكہ اس كا علم عام لوگوں ميں نہ ہونے كى بنا پر اسے معذور جانا جائے گا. اھـ


اور شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

( سود كا حكم: بلاشبہ كتاب و سنت اور مسلمانوں كے اجماع كے مطابق سود حرام ہے.

اور اس كا مرتبتہ اور درجہ: يہ كبيرہ گناہوں ميں سے ہے،

كيونكہ اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:

{اور جو كوئى ( اس كى طرف ) دوبارہ پلٹے يہى جہنمى ہيں، اس ميں ہميشہ ہميشہ رہيں گے}

اور ايك دوسرے مقام پر فرمايا:

{اگر وہ ايسا نہيں كرتے تو پھر اللہ تعالى اور اس كے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم ) كى جانب سے اعلان جنگ ہے}

اور اس ليے بھى كہ:


رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے سود كھانے اور كھلانےاور اس كے دونوں گواہوں اور اسے لكھنے والے پر لعنت فرمائى ہے.
لھذا يہ سب سے عظيم كبيرہ گناہ ہے.
اور اس كى حرمت پر سب كا اتفاق ہے، اور اسى ليے ان لوگوں ميں سے جو مسلمان معاشرے اور ماحول ميں بسنے والے ہيں جس نے بھى اس كا انكار كيا وہ مرتد ہے، كيونكہ يہ ظاہر اور بالاتفاق حرام كردہ اشياء ميں سے ہے.

ليكن جب ہم يہ كہيں كہ:


كيا اس كا معنى يہ ہے كہ علماء كرام اس كى ہر صورت پر متفق ہيں ؟

تو اس كا جواب ہے كہ:

نہيں. بلكہ بعض صورتوں ميں اختلاف واقع ہوا ہے، اور اسى طرح ہے جو ہم زكاۃ ميں كہتے ہيں كہ: يہ بالاجماع واجب ہے، حالانكہ سب صورتوں ميں اجماع نہيں، لہذا كام كرنے والے اونٹ اور گائے ( جو كھيتى باڑى اور پانى لگانے ميں استعمال ہوتے ہيں ) ميں اختلاف كيا ہے، اور زيور ميں بھى اختلاف ہے، اور اس طرح كى دوسرى اشياء ميں، ليكن مجموعى طور پر علماء كرام سود كى حرمت پر متفق ہيں بلكہ يہ كبيرہ گناہوں ميں سے ايك كبيرہ گناہ ہے ) اھـ
ديكھيں: الشرح الممتع على زاد المستقنع ( 8 / 38 ).

تو اس بنا پر يہ كہا جائے گا كہ:

جس نے بھى سود كى حرمت كا انكار كيا وہ كافر ہے، كيونكہ اس كى حرمت ايسے امور ميں سے ہے جس پر نصوص دلالت كرتى ہيں ، اور علماء كرام اس كى حرمت پر واضح اجماع كر چكے ہيں اور مسلمانوں يہ اجماع عام ہے.

ليكن جب كوئى شخص سود كى صورتوں ميں سے كسى ايك صورت كى حرمت كا انكار كرے جس صورت كى حرمت ميں علماء كرام كے مابين اختلاف ہے، يا پھر اس كى صورت ميں ظاہرى اجماع نہيں، تو پھر وہ كافر نہيں ہو گا، بلكہ اس كى حالت كو ديكھا جائے گا ہو سكتا ہے وہ مجتھد ہو اور اپنے اجتھاد پر اسے اجر ملے، اور ہو سكتا ہے وہ معذور ہو، اور بعض اوقات وہ فاسق ہو سكتا ہے جبكہ وہ اپنى خواہش كى پيروى كرتے ہوئے اسے حلال سمجھے.

اللہ اعلم، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر اپنى رحمتوں كا نزول فرمائے.

واللہ اعلم .

الاسلام سوال وجواب
 

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
اللہ کے عذاب ایسے ہی تو اس ملک میں نہیں آرہے! انکے آنے کا سبب حکمرانوں کے ایسے ہی اقدامات ہیں اور دوسرا سبب عوام کا جان بوجھ کر سودی نظام کا حصہ بننا ہے۔ پھر جب ہم لوگ پکڑ میں آجاتے ہیں، تو بھولا بن کر کہتے ہیں کہ ہم ہی پر کیوں عذاب بار بار آتا ہے؟؟؟؟؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سود کے حق میں بیان دینے پرصدرممنون حسین کو فوری معافی مانگنی چاہئے، سراج الحق
ویب ڈیسک اتوار 29 نومبر 2015

بنگلادیش میں قربانیاں دینے والوں نے نظریہ توحید کے خاطر جان کی قربانی دی،سراج الحق فوٹو: فائل

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سود کے حق میں بیان دینے پر صدر مملکت ممنون حسین کو فوری معافی مانگنی چاہئے۔

بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پھانسی کے خلاف لاہورکے مال روڈ میں دھرنے سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ بنگلادیش میں قربانیاں دینے والوں نے نظریہ توحید کے خاطرجان کی قربانی دی،1971 میں پاکستان سے پیارکرنے والے نا کسی لالچ میں آئے اور نا ہی خوف کاشکار ہوئے، 1971 کی جنگ میں 10 ہزارسے زائد لوگ پاکستان کی بقا کے لیے قربان ہو گئے۔

جماعت اسلامی کے شہید رہنماؤں کی جدوجہد زمین کے ٹکڑے کے لئے نہیں تھی، بنگلا دیش میں جب بھی عوامی الیکشن ہوا جماعت اسلامی بڑی قوت بن کرابھرے گی، ہماری جدوجہد رنگ لائے گی، ہماری جدوجہدسے بنگلا دیش اسلامی بنگلا دیش بنے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے بنگلادیش میں پھانسی کے معاملے پرحکومت سے بات کی تھی، بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے پھانسیوں پر حکومت پاکستان نے کوئی سبق نہیں سیکھا اور شہادت کو جرم بنادیا۔ پاکستان کے حکمران ان کی موت کا تماشا دیکھتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے لوگ اسلامی پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے لبرل پاکستان کی بات کرکے امریکا کو خوش کیا ہے۔ سودکے حق میں بیان دینے پر صدر مملکت کو فوری معافی مانگنا چاہئے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ﺻﺪﺭ ﻣﻤﻨﻮﻥ ﻣﻠﻌﻮﻥ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﻏﯿﺮﺕ ﺧﺘﻢ ﮬﻮ ﭼﮑﯽ ﮬﮯ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯﻏﯿﺮﺕ ﻣﻨﺪ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﮐﺮﺍﻡ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮬﯿﮟ ﺟﻮ ﺗﻤﯿﮟ ﺗﯿﺮﯼ ﺍﺻﻠﯿﺖ ﺑﺘﺎ ﺭﮨﮯ
ﮬﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺣﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﻣﯿﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺮﺍﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺗﻢ کون ہو ۔ کیوں اللہ کے عذاب کودعوت دے رہے ہو



شیخ طالب الرحمن زیدی حفظہ اللہ


ویڈیو


لنک




 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
سچ ہے پاکستان ۔۔اسلامی پاکستان ۔نہیں بلکہ ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان۔ہے تو سودکی درخواست کوئی عیب نہیں۔
 
Top