کتاب کے ٹائیٹل پر نظر ثانی کرنے والے صاحب کا نام
سلطان المناظرین
علامہ حافظ عمر صدیق
لکھا ہے ، ہمارے ایک انتہائی محترم شیخ حفظہ اللہ نے پوچھا ہے کہ :
"سلطان المناظرین سے کیا مطلب ہے ؟؟؟ شیخ الاسلام ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ شیخ الاسلام نذیر حسین محدث دھلوی و روپڑی و غزنوی و لکھوی خاندان کے علماء سب کے سلطان ہیں یہ موصوف؟ اور یہ لقب کسی نے دیا ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے فورم پر یہ سوال اسلئے رکھا ہے کہ :
میں ذاتی طور پر جناب حافظ عمر صدیق صاحب کو نہیں جانتا ، اسلئے گذارش ہے کہ کوئی بھائی اس سلسلے میں تفصیل دے سکے تو بندہ شکرگزار ہوگا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
حافظ عمر صدیق حفظہ اللہ دور حاضر میں اہل حدیث کے بہت بڑے مناظر ہیں،اور شائد اسی لئے کتاب کے ٹائٹل پر سلطان المناظرین کا لقب دیا گیا ہے فی الوقت اہل حدیث میں مناظروں کے اعتبار سے وہ نمایاں مقام رکھتے ہیں، اُنہوں نے بہت چھوٹی عمر میں مبتدعین کے بڑے نامور مناظرین سے مناظرے کیے ہیں ۔ آپ یوٹیوب یا اس
ویب سائٹ سے ان کے
مناظرے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ حافظ صاحب فی الوقت جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ میں شیخ الحدیث اور خطیب ہیں ۔ آپ
فیس بک پر بھی ان کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ماشاء اللہ کافی ایکٹو ہیں۔ مناظرانہ طبیعت کی وجہ سے مزاج میں کچھ تلخی ضرور ہے۔ لیکن اہل الحدیث کے مسلک اور منہج کے دفاع کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔