• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئینہ

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
خدا سے دیکھو کتنا ڈر رہا ہوں
تجوری جیب دونوں بھر رہا ہوں

میرا بھائی ہے بھوکا تین دن سے
میں چوتھی بار عمرہ کر رہا ہوں

نمازی ھوں میں پکاّ پنجگانہ
مگر جھوٹی تجارت کر رہا ہوں

میں مسجد سنگ مرمر کی بناکر
پڑوسی کے مکاں کو ڈھا رہا ہوں

شریعت کی حفاظت، میرا مقصد
طریقِ کُفر پر میں چل رہا ہوں

وراثت بہن کی چپکے سے کھاکر
مُعافی کا بہانہ کر رہا ہوں

جوہو شادی توسودی قرض لےلوں
نمود و نام پر میں مر رہا ہوں

نبی کی زندگی کو ترک کرکے
نبی سے عشق سچا کر رہا ہوں

یہ چاہت ہے کہ کافر ہوں مسلماں
مگر اسلام سے خود ڈر رہا ہوں

میرے الله مجھ کو معاف کرنا
یہ کس کی پیروی میں کررہا ہوں؟

نامعلوم
 
Top