عبدالرحیم رحمانی
سینئر رکن
- شمولیت
- جنوری 22، 2012
- پیغامات
- 1,129
- ری ایکشن اسکور
- 1,053
- پوائنٹ
- 234
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گذارش کی کہ ہمیں جنت کی تعمیر کے متعلق آگاہ فرمائیں، تو آپ نے فرمایا:
"جنت کی ایک اینٹ سونے کی اور دوسری چاندی کی ہے۔ اس کا پلاسٹر کستوری ہے، اس کے سنگ ریزے قیمتی موتی اور جوہر ہیں اور اس کی مٹی زعفران کی ہے۔" اس کے بعد فرمایا:
(مَن یَّدخُلُ الجَنَّةَ یَنعَمُ وَلاَ یَباَسُ، وَیُخَلَّدُ لاَ یَمُوتُ، لاَ تَبلٰی ثِیَابُہُ، وَلاَ یَفنیٰ شَبَابُہُ) "جو شخص جنت میں داخل ہوگا وہ خوشحال رہےگا اور کبھی کوئی دکھ نہیں دیکھےگا۔ وہ اس میں ہمیشہ رہےگا اور اس پر موت نہیں آئےگی۔ اس کا لباس کبھی پرانا نہیں ہوگا اور اس کی جوانی کبھی ختم نہیں ہوگی۔" (رواہ أحمد وقال الألبانی: حسن لغیرہ، وأصلہ فی صحیح مسلم: 2836)
حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے: اللہ تعالیٰ نے جنت کو پیدا کیا، اس کی ایک اینٹ سونے سے اور دوسری چاندی سے اور اس کا پلاسٹر کستوری سے بنایا۔ اور اس سے کہا: تم بات کرو ۔ تو اس نے کہا: (قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ) "مؤمن کامیاب ہو گئے۔" تب فرشتوں نے کہا: تمھیں خوش خبری ہو کہ تم بادشاہوں کے گھر کی طرح ہو۔" (رواہ الطبرانی والبزار وصححہ الألبانی فی صحیح الترغیب)