• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آج کا مسلمان۔۔۔ واہ وا !!!!

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم

بھائی میرے پیج ان پیسٹ کی ابھی ضرورت نہیں تھی ڈائیلاگ ہو رہے ہیں اسی پر اپنی رائے پیش کرتے تو ہم دونوں کے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا۔ پھر بھی دین کی دعوت کے لئے جانا آپ کی نظر میں کسے کہتے ہیں اگر نہیں معلوم تو اس پر اب وقت نکل چکا مزید اس پر بات نہیں کرتے اور آپکے سوالوں کے جواب دے دیتے ہیں۔

کیا آپ باہر کےمُلک میں رہتے ہو؟؟؟
کیا آپ شروع سے ہی ہو یا وہاں پر مسلمان ہوئے ہو ؟؟؟
کیا آپ صرف دُنیا کمانے کے لیے گئے ہو ؟؟؟
جی جناب میں لاہور کا پیدائشی اور رہائشی ہوں۔ دنیا کے بہت سے ممالک میں رہا اب انگلینڈ کے شہر برسٹل میں ہوں۔
الحمد اللہ مسلمان کے گھر میں پیدائش ہوئی۔
جی میں جہاں بھی رہا دین و دنیا دونوں کے لئے۔

والسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
کیا حقوق العباد (یعنی بیوی بچے) دین نہیں ہیں ان کی پرورش کرنا اور ان کی اچھی زندگی دین نہیں ہے اس کے لیے کہیں بھی جا سکتا ہے سعودی بھی
السلام علیکم

ہر مسئلہ کی نوعیت الگ ہوتی ھے۔

ایک زمانہ ہوا الامارات میں کسی شیخ سے ایسا موضوع چل رہا تھا جس میں انہوں نے فرمایا کہ آپ پاکستان سے الامارات میں مقیم ھے اور یقیناً روزگار سے سلسلہ میں آئے ہونگے تو ابھی سے عہد کریں کہ آپ یہاں دین کے لئے آئے ہیں اس سے آپ کو دین اور دنیا کا ثواب ملے گا۔

پھر لندن میں ایک شیخ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ آپ اللہ سبحان تعالی سے دین اور دنیا دونوں مانگو۔ مجھے اس شیخ کی بات بہتر لگی اس لئے میں نے اوپر اپنے جواب میں دونوں ہی لکھے۔ خان صاحب دونوں کے بغیر ناممکن ھے۔

والسلام
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
کنعان بھائی،
منطقی اعتبار سے آپ کی بات بالکل درست ہے۔ لیکن پوسٹ میں ان ممالک کے تذکرہ سے غالباً کنایہ مقصود ہے دنیا کی محبت اور عیش و عشرت کا۔
بالکل صحیح کہا۔

ان ممالک میں رہنا، تعلیم حاصل کرنا یا ملازمت کرنا بہرحال بذات خود کوئی برائی نہیں ہے۔
نہیں شاکر بھائی! اس بارے میں تفصیل ہے ۔۔۔

موقع الإسلام سؤال وجواب - هل إقامتهم في بلاد غير المسلمين تعد معصية؟
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
اسلام و علیکم

جہاں تک بیرون ملک سفر کرنے یا رہائش اختیار کرنے کا تعلق ہے تو غیر مسلم ممالک میں جانا سہی نہیں.. قرآن و حدیث کی رو سے ایک مسلمان کو اس سے منا کیا گیا ہے -ایک سہی حدیث ک مطابق کفّار کے ساتھ رہائش اختیار کرنے والا قیانت کے دن ان کفّار کے ساتھ ہی ہو گا اورانکے ساتھ ہی جہنم رسید ہو گا ..ہان البتہ نہ گزیر حالات کی بنا پر ان کے ساتھ رہائش اختیار کی جا سکتی ہے جسے علاج کے لئے کفّار کی ممالک میں جانا یا بزنس کے لئے جانا وغیرہ ..لیکن اس میں بھی کوشش یہی ہونی چاہے کہ جلد سے جلد واپیس آ جائے -

جہاں تک تبلیغ کے لئے کفّار کے ممالک میں جانے کا تعلق ہے تو اس کا فائدہ اسی وقت ہے جب مسلمانوں کا غیر مسلموں پر تسلط قائم ہو.بغیر تسلط کے دین کی تبلیغ کا کوئی مصرف نہیں--ہماری تبلیغی جماعت بڑے زور و شور سے تبلیغ کا لئے بیرون ملک جاتی ہیں اور بڑے فخر سے بتاتی ہیں کہ ہم نے اتنے بندے مسلمان کر لئے لیکن اس سے کہیں گنا زیادہ مسلمان اپنے اسلامی ممالک میں گمراہی اور شرک و بدعت میں مبتلا ہو رہے ہیں.اس لئے تبلیغ کا فائدہ اس وقت ہی ہو گا جب ہم مسلمانوں کی اپنی دینی زندگی سہی اور عقائد سہی ہونگے- اور مسلمان اسس قابل ہونگے کا کفّار پر تسلط قائم کر سکیں

نبی کریم صل الله علیہ وسلم نے بھی اپنے صحابہ رضی الله عنہ کو اس وقت ہی غیر مسلم ممالک میں تبلیغ کے لئے بھیجا جب وہاں مسلمانوں کا تسلط قائم ہو گیا.. اس سے پہلے آپ صل الله علیہ وسلم نے صرف خط و کتابت کا ذریے ہی فرما رواؤں کو تبلیغ کی -

وسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جہاں تک میرا مطالعہ ھے عیسائی کفار نہیں اھل کتاب ہیں، قرآن میں ان کے ساتھ کچھ معاملات میں اجازت ھے۔ ملک یہود اسرائیل میں جانے پر پاکستانی پاسپورٹ میں ویسے ہی اجازت نہیں جانے کی۔

غیر مسلم ممالک میں اگر جائیں گے نہیں تو تبلیغ کیسے کریں گے؟ کیونکہ تبلیغ کے لئے آنے والے کو تو پھر ہوٹل میں قیام کرنا پڑے گا اور ہوٹل میں قیام سے اسے کچھ بھی حلال نہیں ملے گا۔

کوئی بھی بتائے کہ پاکستان سے کون سے شیخ ان ممالک میں تبلیغ کے لئے آتے ہیں؟ میں نے تو جتنے بھی دیکھے وہ چندہ لینے ہی آتے ہیں۔

مصفع ابوظہبئی میں دنیا کا تیسرا بڑا تبلیغی مرکز ھے جسے حکومت کی سرپرستی بھی حاصل ھے اور ان کو ویزہ رفیوز بھی نہیں ہوتا اس لئے وہ ان ممالک میں کانٹ چھانٹ کر کے بوڑھے آدمیوں کو تبلیغ کے لئے بھیجتا ھے نوجوانوں کو نہیں کیونکہ وہ واپس نہیں جاتے۔ اور ان کا قیام مساجد میں ہی ہوتا ھے جو پاکستانی مسلمانوں کی ہیں۔ کیا جو یہاں پر پہلے مساجد ہیں ان کو آباد کرنے والے دوذخ میں جائیں گے؟ اس کے علاوہ پاکستان سے جتنے بھی شیخ آتے ہیں وہ مدارس اور اس میں زیر تعلیم بچوں کے کھانے پینے رہن سہن کے لئے چندہ لینے آتے ہیں اور وہ چندہ ان کی حکومت نہیں بلکہ جو یہاں پاکستانی مسلمان آباد ہیں ان سے حاصل کرتے ہیں اور وہ چندہ مساجد کے ذریعے ہی حاصل کیا جاتا ھے۔

علاج اور کاروباری اجازت: اس میں کیا یہاں ان کا علاج مسلمان ڈاکٹرز کرتے ہیں۔ کیا یہاں ہسپتال مسلمانوں کے ہیں جو اجازت ھے؟ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہسپتالوں میں مریض کو جو کھانا دیا جاتا ھے وہ بھی مسلمان نہیں بناتے اور وہ ہسپتال کا ہی کھانا ہوتا ھے گھر کے کھانے کی اجازت نہیں مگر مسلمان مریضوں کے لئے کھانا ویجٹیبل ہوتا ھے گوشت نہیں۔ اور کاروبار کی اجازت پر بھی کاروبار وہ کس سے کرے گا عیسائی سے تو کیا عیسائی سے دوستی کی اجازت ھے؟

اگر تبلیغی جماعت والے کسی کو بتاتے ہیں کہ اس نے ان ممالک سے مسلمان کئے ہیں تو بتانے میں کیا برائی ھے وہ اپنی طرف سے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ اور رہی بات پاکستان میں گمراہی کی تو ھدایت دینا اللہ کا کام ھے ضروری نہیں کہ تبلیغی جماعت ہی ہو جو بھی مسلمان حصول تبلیغ کے لئے جہان بھی کام کرتا ھے وہ کا کام ھے پیغام پہنچانا ھدایت دینا اللہ کا کام ھے اس لئے اس پر کسی کو الزام نہیں دینا چاہئے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ کا طریقہ بتایا اس وقت خط اونٹوں کی سواری پر بھیجے گئے ہونگے اور اس کے لئے ریگستانوں میں وقت بھی لگتا ہو گا۔ زمانہ کے ساتھ ساتھ تبلیغ کا سلسلہ جاری ھے۔

نوٹ: ؟ سوالہ نشان، سوالیہ عبارت اس پر ضروری نہیں کہ کسی کو سوال ہی پوچھا گیا ہو۔ اگر مزید مفید معلومات ہوں تو فراہم کی جا سکتی ہیں۔
فرینڈلی اگر کسی کے پاس مزید معلومات ہوں تو شیئر کریں زاتیات اور غیر مطعلقہ مراسلہ پر جواب نہیں دیا جائے گا۔

والسلام
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جزاکم اللہ خیرا۔۔۔
پوسٹرمیں واقعی نصیحت کا پہلو پنہاں ہے۔۔۔
ایک چیز کا اور اضافہ کردوں وہ یہ کے مسلمان ہیں سود کھارہے ہیں۔۔۔
اور روز محشر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے بھی متمنی ہیں۔۔۔
اور دوسری بات جہاں ہم سب بھائی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اطاعت میں اپنی اپنی جانب سے دلائل پیش کررہے ہیں۔۔۔
تو ایک سنت خلافت کا نظام بھی ہے اُس کو کیوں نظرانداز کرجاتے ہیں؟؟؟۔۔۔ اس پر بات کیوں نہیں کی جاتی؟؟؟۔۔۔
دیکھئے خلافت ختم ہوئی، اُمت سرحدوں میں مقید ہوگئی، تو کوئی شافعی بن گیا، تو مالکی، تو کوئی حنبلی تو کوئی حنفی،
سرحد کے اُس پار بیٹھ کر سرحد کے اسطرف رہنے والوں پر کفر کے فتوٰی جاری ہوتے ہیں، کے فلاں کافر فلاں مشرک،
علماء کرام ہر مسلک پر بیٹھے کتابیں لکھتے ہیں، سنت اور بدعت میں تفریق پرسیکڑوں کتابیں آج بھی موجود ہیں،
مگر خلافت کے نظام (سنت نبوی) پر ایک حدیث پیش کرکے بات ختم کردی جاتی ہے، مہندی علیہ السلام آئیں گے تو نافذ کریں گے خلافت کو، تو سوال یہ ہے کہ کیا آج کے مسلمان جو مومن ہونے کا دعوٰی کرتے ہیں وہ اس کے اہل نہیں؟؟؟۔۔۔ تو جب یہ اس خلافت کے اہل نہیں تو پھر یہ دعوت وارشاد کے نام پر کیا ہورہا ہے؟؟؟۔۔۔ ہم اپنے گریباں میں کیوں نہیں جھانکتے ہیں جس خلافت کو اللہ رب العالمین نے حجاز میں قائم کیا مسلمانوں کے ہاتھوں وہی خلافت اپنے انجام پر پہنچی، ان للہ وان الیہ راجعون اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے، کیوں علماء حق صاحبان کی اس طرف نگاہ نہیں جاتی، عراق ہاتھوں سے گیا، کتنے شرم کا مقام ہے، شام میں سنی مسلمانوں کا قتل عام پر ہم کو شرم نہیں آتی وہاں مسلمان بہنوں کی عزتوں کو تار تار کیا جارہا ہے کس نے آواز اٹھائی؟؟؟، ماؤں اور بہنوں کی نگاہیں محمد بن قاسم کی راہیں آج بھی تک رہی ہیں، بیت المقدس پھر کسی صلاح الدیں ایوبی کے انتظار میں ہے۔۔۔ آج، لیبیا اور یمن کی صورتحالیں ہمارے سامنے ہیں۔۔۔ اللہ ہماری غیرت ایمانی کو بیدار فرمائے۔۔۔ آمین یارب العالمین۔۔۔

رزق کے حوالے سے یہ کہوں گا کے زمین اللہ کی ہے۔۔۔ اللہ رازق ہے۔۔۔ اور اللہ رب العالمین نے بندے کا رزق جہاں لکھا ہے اُسے وہیں ملے گا۔۔۔ لہذا یہ کہنا کہ فلاں ملک عیسائیوں کا ہے، تو پھر اس کا جواب کون دے گا کہ ہندوستان بھی ہندوؤں کا ہے عیسائی تو پھر بھی اہل کتاب ہیں، مگر ہندو؟؟؟۔۔۔۔ دبئی مسلمانوں کا ملک ہے مگر کاروبار اوربڑے بڑے بزنز ہندوؤں کے ہاتھ میں ہے، سعودی عرب دارالسلام ہے( نام کا ہی سہی) مگر سعودی آئزیشن کے نام پر یہاں مقیم اجنبیوں (مسلمانوں) کا رزق جبری طور پر ختم کیا جارہا ہے، جن لوگوں نے زندگی کے تیس تیس سال دیئے افسوس وہ آج بھی اجنبی ہیں اور اپنے دیس میں بھی اجنبی، کتنے افسوس کا مقام ہے، آپس میں الجھنے سے بہتر ہے ہمیں زمینی حقائق کو دیکھنا چاہئے، ہم سب چاہتے ہیں کے اسلام کا نظام نافذ ہو لیکن!۔۔۔۔ کون دے گا اس کا جواب، یا یوں کہیں کے کون تلاش کرے گا اس کا جواب۔۔۔ ترکوں کو سزا دی خلافت کی اور پاکستانیوں کی سزا دی جارہی ہے جہاد کو زندہ رکھنے کی،،، اللہ تعالٰی سے دُعا ہے وہ ہمیں ان بےضمیر حکمرانوں سے نجات دلائے، لیکن پھر اللہ فرماتا ہے کہ جس قوم کو اپنی حالت بدلے کی تمنا نہ ہو میں بھی ان کی حالت کو نہیں بدلتا۔۔۔ کیونکہ رب العالمین کا فرمان ہے کہ جس چیز کی سعی کروگے وہی ملے گی۔۔۔ ہمیں آپ میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے، کیونکہ طاقت جوڑنے سے بڑھتی ہے۔۔۔ جھاڑو کی ایک تیلی کو آسانی سے توڑا جاسکتا ہے مگر پوری جھاڑو کو کوئی توڑ کر دکھادے،،،

واللہ اعلم۔۔۔
کسی کو غلط لگے تو معذرت لیکن حالات ہمارے سامنے ہیں،
 

مشہودخان

مبتدی
شمولیت
جنوری 12، 2013
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
0
پھر جب نماز ہوچکے تو اپنی اپنی راہ لو اور خدا کا فضل تلاش کرو اور خدا کو بہت بہت یاد کرتے رہو تاکہ نجات پاؤ
اور جب یہ لوگ سودا بکتا یا تماشا ہوتا دیکھتے ہیں تو ادھر بھاگ جاتے ہیں اور تمہیں (کھڑے کا) کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ کہہ دو کہ جو چیز خدا کے ہاں ہے وہ تماشے اور سودے سے کہیں بہتر ہے اور خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
یہ سورہ جمعہ کی آیات کا ترجمہ ہے اس کی روسےتجارت اللہ(یاعمل) کی عبادت سے روکے چاہے وہ حرم شریف کے امام صاحب ہی کیوں نہ ہو اس عمل یا تجارت کو کیا کہیں گے
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

سعودی عرب پر تو سب جانتے ہی ہیں، اگر کوئی آپکا دوست ابوظہبئی میں قیام پذیر ہو تو اس سے معلومات حاصل کی جا سکتی ھے، پرانی مارکیٹ ابوظہبئی فیصل جیولرز پاکستانی۔ نماز کا وقت ہو اور شوروم کسٹمر سے بھرا ہوا ہو چاہے سونے پر ڈیل ہی کیوں نہ ہو رہی ہو اس کا مالک سب کو شوروم سے باہر جانے کی درخواست کرتا ھے اور اپنا پورا سٹاف سیلزمین اور کاریگر سمیت سٹور بند کر کے مسجد میں نماز پڑھنے لے جاتا ھے۔ اس سے خریدا سونا آج لو اور جب چاہے جا کر اسے بیچ دو صرف بنوائی کے پیسے کاٹ کر سونا کا جو بھاؤ ہو بغیر چیک کئے رقم لوٹاتا ھے، ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں۔

والسلام
 
Top