:
آج کیا پکائیں
ہم خواتین ہر روز اس مسئلہ سے دوچار ہوتی ہیں کہ آج کیا پکایا جائے جو بڑے اور بچے سب شوق سے کھالیں لیکن سب کے مشوروں سے بننے والی ڈش بھی کسی نہ کسی کو ناپسند ہوجاتی ہے یہ ایک تھریڈ بنایا گیا ہے جس میں سب خواتین اپنی اپنی بنائی ہوئی ڈشز شئیر کریں گی اور اس طرح دوپہر اور رات کے کھانوں کے انتخاب میں آسانی ہوجائیگی
آج میں جو ڈش بنارہی ہوں دوپہر کے کھانے میں اس کا نام ہے۔
ہرے مصالحے کا دھواں دار گوشت
اجزاء
گوشت بکری یا گائے کا ۔۔۔۔۔۔آدھا کلو
پیاز ۔۔۔۔دو عدد درمیانی سائز کی
ایک گٹھی پودینہ کی
ایک گھٹی ہرے دھنیے کی
دہی ۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
پسی لال مرچ ۔۔۔۔۔ ایک چمچ
نمک۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
ادرک ۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسا ہوا
لہسن ۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسا ہوا
گرم مصالحہ ۔۔۔۔پسا ہو آدھا چمچہ
کوکنگ آئل ۔۔۔۔۔ ایک بڑا چمچہ
ترکیب
تمام مصالحوں کو دہی میں شامل کرکے گرائینڈ کر لیں اور پھر گوشت میں شامل کر کے دیگچی میں ڈال کر چولھے پہ چڑھا دیں درمیانی آنچ پہ پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو بھوں لیں اور پھر بھوننے کے بعد تھوڑا پانی شامل کردیں اب ہلکی آنچ پہ دم ہونے دیں ایک کوئلہ چولھے میں ہی سلگا لیں اور اس کوئلہ کو کسی جست کی چھوٹی سی کٹوری میں ڈال کر ایک قطرہ کوکنگ آئل ٹپکادیں اور فوری طور پہ دیگچی کے اندر اس کٹوری کو رکھ کہ اچھی طرح بند کردیں ۔اب چولھا بند کردیں اور تھوڑی دیربعد دیگچی سے اس کوئلہ والی کٹوری کو نکال دیں ۔مزیدار دھواں دار آج کے دوپہر کی ڈش تیار ہے میں نے تو تیار کرلی اب آپ کب بناتی ہیں مجھے
ضرور بتائیے گا ۔