• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آج کیا پکائیں

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
کیوں بھئی !آج کل کچن کارنر میں فاقےکاہے کو چل رہے ہیں؟؟!!)
آج رات کے کھانے میں کابلی چنوں کا مزیدار پلاؤ تھا۔۔۔الحمدللہ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
آج رات ٹینڈے کا سالن،،مچھلی کا سالن اورہیلپر نمبر 3 کے لیے مولی کا پراٹھا بنا کر آرہی ہوں۔کچھ عرصہ قبل ایک ترکیب بک مارک کی تھی۔آج کچھ وقت تھا۔۔سو اسے بھی آزمایا۔۔
کچھڑی۔۔جی ہاں ہمارے ہاں اکثر بیمار افراد کا کھانا کچھڑی ہی ہوتا ہے۔۔۔لیکن یہ ترکیب صحت مندوں کو بھی پسند آئے گی۔ان شاء اللہ۔۔دعائیں نہ بھی ملیں تو بد دعا بھی کوئی نہیں دے گا!!)

اجزاء:
آدھا کپ دال(دال مسوربغیر چھلکے کے۔دھو کر بھگو لیں)
آدھا کپ چاول(دھو کر بھگولیں)
دیگچی میں دال اور چاول ڈال کر ان سے قریبا دو انچ اوپر تک پانی بھر لیں۔
ا عدد پیاز(کاٹ لیں)،1 انچ ادرک(پیس لیں)،2 تیز پات کے پتے،1 کھانے کا چمچ نمک،ہلدی،آدھا کھانے کا چمچ میتھی دانہ بھی شامل کر لیں۔
تمام اجزاء کو ملا کر چولہے پر چڑھا دیں۔ابلنے لگے تو ڈھکن دےکر آنچ آہستہ کر دیں۔

چاول اور دال گلنے تک پکائیں۔قریبا 20 منٹ!

چمچ سے میش کر لیں۔۔اور حسب پسند پانی ملائیں اور تھوڑی دیر پکائیں۔۔پھر چولہا بند کر کے ڈھک دیں۔

ڈیڑھ چمچ گھی مین ایک چوتھائی باریک کَٹا پیاز اور ایک لہسن کا جوا باریک کَٹا سنہری کر لیں۔​

سنہری لہسن،پیاز چاولوں میں شامل کریں۔کچھڑی تیار ہے۔۔تین سے چار افراد کے لیے!
تصاویر بشکریہ صاحبہ ترکیب ۔لنک
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بہنوں ﺳﮯ ﮔﺰﺍﺭﺵ ﮨﮯ ﮐﮧ حلیم ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ آسانﻃﺮﯾﻘﮧ بتائیں.
جزاک اللہ خیرا
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
:
آج کیا پکائیں


ہم خواتین ہر روز اس مسئلہ سے دوچار ہوتی ہیں کہ آج کیا پکایا جائے جو بڑے اور بچے سب شوق سے کھالیں لیکن سب کے مشوروں سے بننے والی ڈش بھی کسی نہ کسی کو ناپسند ہوجاتی ہے یہ ایک تھریڈ بنایا گیا ہے جس میں سب خواتین اپنی اپنی بنائی ہوئی ڈشز شئیر کریں گی اور اس طرح دوپہر اور رات کے کھانوں کے انتخاب میں آسانی ہوجائیگی
آج میں جو ڈش بنارہی ہوں دوپہر کے کھانے میں اس کا نام ہے۔
ہرے مصالحے کا دھواں دار گوشت

اجزاء
گوشت بکری یا گائے کا ۔۔۔۔۔۔آدھا کلو
پیاز ۔۔۔۔دو عدد درمیانی سائز کی
ایک گٹھی پودینہ کی
ایک گھٹی ہرے دھنیے کی
دہی ۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
پسی لال مرچ ۔۔۔۔۔ ایک چمچ
نمک۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
ادرک ۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسا ہوا
لہسن ۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسا ہوا
گرم مصالحہ ۔۔۔۔پسا ہو آدھا چمچہ
کوکنگ آئل ۔۔۔۔۔ ایک بڑا چمچہ
ترکیب
تمام مصالحوں کو دہی میں شامل کرکے گرائینڈ کر لیں اور پھر گوشت میں شامل کر کے دیگچی میں ڈال کر چولھے پہ چڑھا دیں درمیانی آنچ پہ پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو بھوں لیں اور پھر بھوننے کے بعد تھوڑا پانی شامل کردیں اب ہلکی آنچ پہ دم ہونے دیں ایک کوئلہ چولھے میں ہی سلگا لیں اور اس کوئلہ کو کسی جست کی چھوٹی سی کٹوری میں ڈال کر ایک قطرہ کوکنگ آئل ٹپکادیں اور فوری طور پہ دیگچی کے اندر اس کٹوری کو رکھ کہ اچھی طرح بند کردیں ۔اب چولھا بند کردیں اور تھوڑی دیربعد دیگچی سے اس کوئلہ والی کٹوری کو نکال دیں ۔مزیدار دھواں دار آج کے دوپہر کی ڈش تیار ہے میں نے تو تیار کرلی اب آپ کب بناتی ہیں مجھے
ضرور بتائیے گا ۔
ہم نے مذکورہ بالا ڈش بنائی تھی اور کیا بنائی تھی کیا بتائیں ۔ بس کمال بنائی تھی اور خوب انجوائے کیا تھا جس جس کو چکھوائی اسے اس ڈش کے چسکے پڑ گئے اور چٹخارے لے لے کر اس پر ٹوٹ پڑتے۔ بہت ہی لزیذ ڈش ہے۔ آزمائش شرط ہے ۔
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
محمد شاہد بھائی آسان کے ساتھ ساتھ لذت کا تڑکا بھی ہو تو کیا ہی کہنے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بہنوں ﺳﮯ ﮔﺰﺍﺭﺵ ﮨﮯ ﮐﮧ حلیم ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ آسانﻃﺮﯾﻘﮧ بتائیں.
جزاک اللہ خیرا
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
مزیدار چکن حلیم ۔

اجزاء۔
چکن بون لیس ۔۔۔۔۔آدھا کلو
پیاز۔۔۔۔۔4 عدد
لہسن۔۔۔۔۔پسا ہوا دو چمچ
ادرک ۔۔۔۔۔۔۔پسا ہوا دو چمچ
ہلدی ۔۔۔۔پسی ہوئی ایک چمچ
نمک۔۔۔حسب ذائقہ
لال مرچ۔۔۔۔پسی ہوئی دو چمچ
گرم مصالحہ۔۔۔۔۔پسا ہو ایک چمچ
جائفل جاوتری۔۔۔۔پسی ہوئی ایک چمچ
کوکنگ آئل۔۔۔۔۔ ایک کپ
ترکیب۔۔مرحلہ نمبر 1

پہلے بون لیس چکن کو دھولیں اور پیاز کو باریک کاٹ کر فرائی کرلیں جب براؤن ہوجائے تو نکال کر اخبار پہ پھیلادیں اب لہسن ادرک کو دیگچی میں ڈال کر فرائی کریں اور چکن کو شامل کر دیں ساتھ ہی نمک مرچ ہلدی گرم مصالحہ جائفل جاوتری تیز پات بھی شامل کر دیں اب ایک گلاس پانی شامل کر دیں اور ڈھک کر دھیمی آنچ پہ گلنے تک پکنے دیں ۔
مرحلہ نمبر 2
اجزاء
چنے کی دال۔۔۔۔ 100 گرام
ماش کی دال۔۔۔۔۔100 گرام
مونگ کی دال۔۔۔۔۔ 100 گرام
گیہوں یا جو کا دلیہ۔۔۔۔ 100 گرام
نمک ۔۔۔حسب ذائقہ
ہلدی ۔۔۔۔ پسی ہوئی دو چمچ
پودینہ ۔۔۔ایک ۔۔۔گھٹی
ہری مرچ۔۔۔۔حسب پسند
لیموں و سرکہ ۔۔۔حسب خواہش
ترکیب ۔۔۔
ان تمام مصالحوں کو صاف کر کے دھو لیں پہلے چنے کی دال اور دلیہ ککر یا دیگچی میں ڈال کر چڑھادیں نمک اور ہلدی بھی شامل کردیں پانی اتنا ڈالیں کہ وہ آرام سے گل جائیں اب اس میں ماش اور مونگ کی دال بھی شامل کر کے گلنے دیں جب تک چکن کا قورمہ بھی تیار ہوجائیگا ۔اب کسی گرائینڈر میں ڈال کر قورمہ کوصرف پانچ سیکنڈ کے لئے گرائینڈ کریں اور اور تما دالوں کو بھی گرائینڈ کر کے ایک بڑی دیگچی میں یکجا کردیں ۔اب کچھ دیر پکنے دیں اور ایک چمچہ پسا ہوا گرم مصالحہ ، 4سے 6 عدد ہری مرچ کاٹ کر شامل کردیں ،
اب گرما گرم حلیم تیار ہے ڈش میں نکالیں باریک کٹا ہوا پودینہ ۔ہری مرچ ۔فرائی کی ہوئی پیاز نیز کٹے ہوئے لیموں سے گارنش کر کے سرو کریں ۔
نوٹ ۔۔۔
اگر ایمر جنسی میں حلیم تیار کرنا ہو تو ککر میں حسب ترکیب دال و دلیہ چولھے پہ چڑ ھا دیں ۔ شان قورمہ مصالحہ چکن میں شامل کر کے قورمہ تیار کرلیں اور دونوں کو گرائینڈ کر کے یکجان کرلیں ۔ اس طرح ٹائم کی بچت کے ساتھ ایک گھنٹے میں لذیذ حلیم تیار ہو جائیگا یہ ڈش 6 سے 8 افراد کے لئے کافی ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
نوٹ ۔۔۔
اگر ایمر جنسی میں حلیم تیار کرنا ہو تو ککر میں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہن جی! ویسے جو چیزہانڈی میں پکتی ہے اُس کا "سواد" کچھ اور ہی ہوتا ہے۔۔۔ابتسامہ
جزاک اللہ خیرا۔ ماشاء اللہ ، بہت اچھی ترکیب ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
دو دن قبل رات کو تھوڑی سے بھوک لگی تھی لیکن کھانا کھانے کو دل نہیں کررہا تھا، تو ہم نے کیا کیا؟
تین عدد بسکٹ (پارٹی)
ایک عدد بریڈکا ٹکڑا(ڈبل روٹی کا ایک Piece)
تین بڑے چمچ خالص ملائی
اور تھوڑا سا دودھ لیا۔
ایک پلیٹ میں ان سب اشیاء کو اچھی طرح چمچ سے کچلا ، اور یک جان کر لیا۔ اس کے بعد اس آمیزے پر چینی کا ایک چمچ چھڑکا اور مزے سے کھایا۔ الحمد للہ!
 
Top