• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آج کیا پکائیں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
:
آج کیا پکائیں


ہرے مصالحے کا دھواں دار گوشت
مزیدار دھواں دار آج کے دوپہر کی ڈش تیار ہے میں نے تو تیار کرلی اب آپ کب بناتی ہیں مجھے
ضرور بتائیے گا ۔
بہت خوب!
الحمد للہ! ہماری بیگم نےدو تین مرتبہ ہمیں کھلایا ہوا ہے۔اس کا ذائقہ باربی کیو کی طرح کا محسوس ہوتا ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
نیکی اور پوچھ پوچھ
بہنا آپ تر کیب تو لگادیں اپنے گھر کی توری کھا کھا کر بچے بیزار ہوجاتے ہیں اگر" ورسٹائل" ہوئی تو ہم بھی سیکھ لیں گے ۔
بچے اس لیے بیزار ہوتے ہیں کہ بچے ہیں۔۔ہم بھی جب بچے تھے تو توری،کدو،کریلا کچھ نہیں کھاتے تھے!!)
میں تو عام سالن کی طرح بناتی ہوں۔۔مسالہ بھون کر توری ڈال دیں۔۔گھر میں ایک دفعہ مختلف ترکیب سے بنی تھی۔میں نےخود توآزمائی نہیں البتہ کھائی ضرور تھی۔
توری:ایک کلو
انڈے:4 عدد
پیاز:آدھ پاؤ
سرخ مرچ،نمک:حسب ذائقہ
گھی:3 چھٹانک
ترکیب:
پیاز باریک لچھے دار کاٹ کر گھی میں سنہری ہونے تک بھونیں۔توری چھیل کر گول ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور سنہری پیازوں پر ڈال دیں،دیگچی ڈھک دیں۔تاکہ سبزی اپنے پانی میں گل جائے۔ہلکی سی آنچ پر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں۔
تھوڑی سی باریک کَٹی پیاز میں انڈے پھینٹ کر نمک،مرچ شامل کریں اور اس کی آملیٹ بنا لیں۔آملیٹ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔جب توری گل جائے اور گھی چھوڑ دے تو آملیٹ شامل کر کے دو چار چمچے چلائیں اور گرم مسالہ ڈال کر اتار لیں۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
پنیر کی بریانی

آج جمعہ مبارک ہے آج کے دن بنتی تو ہمارے گھر بریانی ہے مگر آج ہم مختلف ذائقے کی بریانی بنائیں گے۔
اجزاء
سیلاچاول ۔۔۔۔۔۔ ایک کلو ایک کنی ابلے ہوئے
پنیر سادہ۔۔۔۔۔۔۔ 200 گرام
کوکنگ آئل۔۔۔۔۔۔ ڈیڑھ کپ
زعفران۔۔۔۔۔۔آدھی چمچی
میدہ ۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
چکن ۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
دہی ۔۔۔۔۔۔۔ 250 گرام
الائچی 6 سے 8 عدد
لونگ ۔۔۔۔۔ 12 عدد
ادرک ۔۔۔۔۔ ایک انچ کا ٹکڑا
پیاز ۔۔۔۔ 2عدد
نمک ۔۔۔حسب زائقہ
ترکیب
پنیر کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے کر لیں اور میدہ کو پانی میں گھول کر اسے سخت کرلیں اور پنیر پر لپیٹ کر اسے آئل میں بھون کر نکال لیں اور اسی آئل میں چکن ڈال کر اسے بھون لیں اب دہی میں زعفران اور الائچی ملاکر گوشت میں شامل کر دیں اور تھوڑا مزید بھونیں اب اس چکن پر بھنے ہوئے پنیر کے ٹکڑے رکھ دیں ۔ چاول میں پیاز کے لچھے ادرک کی باریک قاشیں اور لونگ ،نمک شامل کر کے ایک کنی ابال لیں ابلے چاولوں میں ایک چمچہ سرکہ اور ایک چمچہ آئل ڈالنا نہ بھولیں اب ان چاولوں کو چکن اور پنیر پہ پھیلادیں اور ڈھکن بند کر کے دم پہ لگا دیں دہی کے رائتے اور سلاد کے ساتھ مسنون طریقے سے تناول فرمائیں ۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
گوبھی قیمہ کٹا کٹ

اجزاء
قیمہ ۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
پھول گوبھی ۔۔۔۔۔ آدھا کلو
ہری مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔ 6 عدد
ٹماٹر ۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
ہلدی۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
لہسن کے جوئے ۔۔۔۔4 عدد
باریک کٹی ادرک۔۔۔۔۔4 کھانے کے چمچ
قصوری میتھی ۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
ثابت دھنیا۔۔۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ
پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ 1یک عدد
ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔ آدھی گھٹی
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
کوکنگ آئل۔۔۔۔۔آدھا کپ
پسا گرم مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچہ

ترکیب
پہلے گوبھی کو دھو لیں اب اسے کاٹ کر ایک گلاس پانی ، ہری مرچیں ادرک لہسن کے جوئے ، اور تھوڑا سا نمک ڈال کر ابال لیں اب توے پہ کوکنگ آئل ڈال کہ گرم کریں اور پھر قیمہ اور آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اب اس میں ٹماٹر اور ہلدی ڈال دیں پھر نمک مرچ ڈال کر بھونیں پھر گوبھی شامل کر کے ہیمر سے کوٹیں آنچ ہلکی رکھیں اب اس میں دو چمچ قصوری میتھی اور دو کھانے کے چمچ ثابت دھنیا بھی ڈال کر بھونیں اور اور ہیمر سے کوٹتے جائیں جب خوب بھن جائے تو آخر میں ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ شامل کر کے مکس کر لیں گوبھی قیمہ کٹا کٹ کی لذیذ ڈش تیار ہے۔۔
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
قیمہ بھرے کریلوں کی ترکیب بتائیں اور خاص طور پر کریلوں میں قیمہ بھرنے کی ترکیب ذرا تفصیل سے لکھیں۔ شکریہ
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
قیمہ بھرے کریلے

اجزاء
قیمہ۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
کریلے۔۔۔۔۔۔آدھا کلو بڑے سائز کے
ادرک ۔۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسی ہوئی
لہسن۔۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسی ہوئی
کوکنگ آئل۔۔ڈیڑھ کپ ( کمی بیشی ہوسکتی ہے)
نمک۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
سفید زیرہ۔۔۔۔ ایک چمچ
پیاز ۔۔۔۔۔۔۔ تین عدد
املی۔۔۔۔۔۔۔ 10 دانے
لال مرچ۔۔۔۔ 2 چمچ
ہلدی۔۔۔۔۔۔آدھی چمچ

ترکیب نمبر 1
کریلوں کو ہلکا ہلکا چھیل کر لمبائی کے رخ کریلوں کو چیرا لگا کرنمک لگا کر آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں ۔املی کو کٹوری میں تھوڑاپانی ڈال کر بھگو دیں ، اب پین میں آدھاکوکنگ آئل ڈالیں اور کٹی ہوئی پیاز ہلکی براؤن کرلیں اب پسی ہوئی ادرک ،لہسن ، نمک ،ہلدی،مرچ ڈال کر مصالحہ بھون لیں بھنتے ہوئے مصالحے میں سفید زیرہ اور املی بھی شامل کردیں اور پھر قیمہ ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں کچھ دیر بعد قیمہ آئل چھوڑ دے گا پانی کے چھینٹے ڈال کر مزید بھونیں ۔اب ان کریلوں کو پانی سے اچھی طرح دھولیں اور اس میں قیمہ بھر کر دھاگہ لپیٹ دیں اور بقیہ تیل میں فرائی کرلیں ۔
ترکیب نمبر 2
درج بالا مصالحوں میں آدھی چمچ سونف،آدھی چمچ کلونجی اور آدھی چمچ میتھی دانہ بھی مصالحوں میں شامل کرلیں بنانے کی ترکیب یہ ہے کہ کریلوں کو چھیل کر درمیان سے چیرا لگا کر نمک لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں ، اور پھر پانی سے اچھی طرح دھو لیں اس طرح کڑواہٹ نکل جائیگی پھر آدھا کوکنگ آئل ڈال کر کریلوں کو احتیاط سے تل لیں اور الگ پلیٹ میں نکال لیں اب باقی تیل اس پین میں ڈال کر ادرک لہسن ڈال کر تھوڑا سا فرائی کریں پھر قیمہ شامل کردیں اب اس قیمہ میں نمک ،مرچ ،ہلدی سفید زیرہ،کلونجی سونف،میتھی دانہ،اور املی شامل کرکے پکنے دیں ایک کپ پانی بھی شامل کردیں تاکہ قیمہ گل جائے جب قیمہ گل جائے تو اسے بھون لیں اب پیاز ہری مرچ ڈال کر تھوڑی دیر دم لگا دیں اور پھر چمچ کی مدد سے تلے ہوئے کریلوں میں بھر کر دھاگہ لپیٹ دیں پین میں ڈال کر دس منٹ دم لگا دیں قیمہ بھرے کریلے تیار ہیں۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
قیمہ بھرے کریلوں کی ترکیب بتائیں اور خاص طور پر کریلوں میں قیمہ بھرنے کی ترکیب ذرا تفصیل سے لکھیں۔ شکریہ
تفصیل سے بتا ہے پھر بھی کوئی بات سمجھ نہ آئے تو پوچھ لیں ۔۔۔
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
تفصیل سے بتا ہے پھر بھی کوئی بات سمجھ نہ آئے تو پوچھ لیں ۔۔۔
بہت شکریہ۔ ترکیب نمبر 1کافی لذیذ لگ رہا ہے اس لئے اسی کو اپنی ’بےغم‘ صاحبہ کے ہاتھوں ٹرائی کرتے ہیں۔ نسرین بہن جب کریلوں سے دھاگہ اتاریں گے تو کریلا رول ٹوٹے گا نہیں؟ کریلا خالی کرنے کا کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ کریلا بھی خالی ہو اور اسکے دو ٹکڑے بھی نا کرنا پڑے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہت شکریہ۔ ترکیب نمبر 1کافی لذیذ لگ رہا ہے اس لئے اسی کو اپنی ’بےغم‘ صاحبہ کے ہاتھوں ٹرائی کرتے ہیں۔ نسرین بہن جب کریلوں سے دھاگہ اتاریں گے تو کریلا رول ٹوٹے گا نہیں؟ کریلا خالی کرنے کا کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ کریلا بھی خالی ہو اور اسکے دو ٹکڑے بھی نا کرنا پڑے۔
السلام علیکم !۔۔۔۔۔۔۔محترم بھائی ! کریلے بھرنے کے 3 طریقے ہیں ، جن میں سے ایک نسرین بہنا نے شئیر کر دیا ہے۔ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کریلے کو چیرا لگا کر اس کو سوئی دھاگہ سے سی لیا جائے ، آج بھی بعض گھرانوں میں مہمان کو دھاگہ کھولتے رہنے کی تکلیف سے بچنے کے لیے کریلے کو سینے کا رجحان ہے ، اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ کریلا فرائی کرنے میں بہت آسانی رہتی ہے۔دوسرے طریقے میں کریلے کے ایک جانب چاقو سے سوراخ کر لیں اور چائے کی چمچ یا چاقو کی مدد سے بیج نکال لیں ، اور کریلے میں اس سوراخ سے قیمہ بھر دیں۔اور اس طریقے پر بنے ہوئے کریلے فرائی میں بھی آسان رہتے ہیں اور کھانے میں بھی!!!۔۔۔۔۔۔کریلے کے لیے قیمہ میں تمام ضروری مصالحہ جات شامل کریں ، اور قیمہ کچا ہی کریلوں میں بھر لیں ، اور پھر خوب دیکھ بھال سے فرائی کریں ، اس طریقے سے بنائے گئے کریلے کا قیمہ کریلا کھولنے پر کباب کی طرح لگتا ہے اور اس کے ذائقہ کا کوئی جواب نہیں ہے! اور یہ سب طریقے آزمودہ ہے۔۔۔!)
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
دعا بہن یہ کریلے کو ایک جانب چاقو سے کاٹ کر اسکے بیج چائے کی چمچ سے نکالنے والا آئیڈیا زبردست ہے۔ ہم اسی ٹوٹکے کو استعمال کریں گے اور ممکن ہوا تو اس ڈش کی روداد بھی یہاں لکھیں گے۔
 
Top